ٹیئنز گروپ نے چین کے نیشنل برانڈ پبلسٹی پروجیکٹ کو منتخب کرلیا

بیجنگ، چین، 6 نومبر 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– تیانجن میں صدر دفاتر رکھنے والا لیکن عالمی سطح پر متحرک ٹیئز گروپ 31 اکتوبر کو بیجنگ میں سنہوا نیوز ایجنسی کے نیشنل برانڈ پبلسٹی پروجیکٹ میں منتخب ہوگیا۔

ٹیئنز منصوبے کا 17 واں کارپوریٹ رکن ہے، جسے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا نے ملک اور بیرون ملک معروف چینی برانڈز کی تعمیر کے ذریعے ملک کی معاشی مسابقت کے لیے جاری کیا۔

لیو چینگرونگ، نائب صدر و سیکریٹری جنرل سنہوا نیوز ایجنسی، اور لی جنیوان، چیئرمین و صدر ٹیئنز نے 31 اکتوبر کو ہونے فریقین کے مابین دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

ٹیئنز 1995ء میں جناب لی جنیوان کی جانب سے ساحلی تیانجن میں قیام کے صرف دو سال بعد بین الاقوامی مارکیٹوں میں داخل ہوا ۔ اداروں کا بین الاقوامی مجموعہ صنعتی، تجارت و مالیاتی سرمائے کو بایولوجیکل ٹیکنالوجی، ہیلتھ مینجمنٹ، ہاسپٹلٹی انڈسٹری، سیاحت، تعلیم، ای-کامرس اور مالیاتی سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں لگاتا ہے۔ ٹیئنز 110 ممالک اور خطوں میں شاخیں رکھتا ہے جبکہ اس کا کاروباری اثر و رسوخ 190 سے زیادہ ممالک میں ہے۔

چین کا خود ساختہ نجی بین الاقوامی ادارہ، دنیا کے سرفہرست اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ایک ایسی کاروباری سلطنت بنا چکا ہے، جو زیادہ تر چین سے باہر ہے اور صحت عامہ و جلد کی دیکھ بھال، آرائش و زیبائش اور گھریلو اشیاء جیسی تخلیقی مصنوعات کی وسیع اقسام پر مشتمل ہے۔

ٹیئنز کے مطابق یہ قدم دنیا بھر میں 40 ملین خاندانوں پر مشتمل اس کے صارفین کی مستحکم بنیاد کو اور مضبوط کرے گا۔

ادارے کو ایک “مضبوط مٹھی” کے طور پر متحد ہونے اور “جب بازو کھل جائیں تو دنیا کو قبول کرنے” کے قابل ہونے سے تشبیہ دیتے ہوئے، ٹیئنز کے جناب لی جنیوان کی نظریں ایک عالمی کاروباری نیٹ ورک پر ہیں جو کسی ملک کو نہ چھوڑے، اور اشارہ کیا کہ ادارے کا ایجنڈا تین کاموں پر منحصر ہے، مزید عالمگیریت، مزید مستحکم کاروباری پلیٹ فارمز اور نمو کی وسیع تر گنجائش۔

بظاہر لگتا ہے کہ بیجنگ کے قریبی پڑوسی تیانجن میں ایک جامع یونیورسٹی کے قیام کے ذریعے ٹیئنز اپنی توجہ کا ایک حصہ چین پر واپس لے جا رہا ہے۔

سنہوا کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، جس کے خبری آؤٹ لیٹس چین اور دنیا کے 180 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں، ٹیئنز وطن اور بیرون ملک دونوں جگہ متوازن اثر و رسوخ حاصل کر سکتا ہے۔

ذریعہ: ٹیئنز گروپ

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=300044

Latest from Blog