منی گرام ہمارا ہیروز کا اعتراف کرتا ہوا

معروف پاکستانی باؤلر وسیم اکرم مہم کی تائید کرتے ہیں

اسلام آباد، پاکستان، 28 دسمبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– بیرون ملک کام کرنے اور پاکستان میں اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے دور جدید کے ہیروز کو سراہنے کے لیے منی گرام نے ہمارا ہیرو مہم شروع کردی ہے۔ یہ پہلی مہم ہے جس کا مقصد اُن لاکھوں پاکستانیوں کی کوششوں کو سراہنا ہے جو وطن میں اپنے پیاروں کو رقوم بھیجتے ہیں۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_mmqrrl81/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

منی گرام کے مارکیٹنگ لیڈر برائے مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیا آندرے افاناسیف نے کہا کہ “ہم اہل خانہ اور دوستوں کے لیے مالیاتی شمولیت کو سہارا دے کر ملک کے مالیاتی ماحول میں منی گرام کے کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں۔” افاناسیف نے مزید کہا کہ “ہم ایک دوسرے سے جدا خاندانوں کے چیلنجز اور جذباتی دباؤ کو سمجھتے ہیں۔ ان کی روزمرہ کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے ہم ٹرانزیکشن رقم کو دوگنا کرنے کا ایک موقع پیش کر رہے ہیں۔”

منی گرام کی ہمارا ہیرو مہم کو پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی وسیم اکرم کی تائید حاصل ہے، جنہیں تاریخ کے عظيم ترین باؤلرز میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ “چاہے آپ میری طرح ایک پروفیشنل کرکٹر ہوں یا پھر ایسے شخص جو بیرون ملک کام کرکے روزانہ سرحدوں سے آگے جاتے ہیں، آپ کو ہمیشہ اپنے وطن میں اپنے پیاروں کا خیال رہتا ہے۔ میرے لیے ہمارا ہیرو کا مطلب یہی ہے۔” وسیم اکرم نے کہا، جو 25 مارچ 2018ء کو اس سلسلے کے فاتحین کو لاہور میں انعام دینے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سلسلے میں حصہ لینے کے لیے صارفین کو 25 دسمبر 2017ء سے 25 مارچ 2018ء تک تمام مجاز منی گرام مقامات پر کسی بھی مالیت کی بھیجی گئی رقوم حاصل کرنا ہوں گی (شریک ایجنٹوں کی مکمل فہرست https://cricket.moneygram.com/hamarahero پر دستیاب ہے)۔ الیکٹرانک قرعہ اندازی ہر ہفتے منگل کے دن ہوگی۔ رقم کی زیادہ سے زیادہ حد 105,385  پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔

#moneygramnews

منی گرام انٹرنیشنل کے بارے میں

منی گرام جدید ترسیل رقوم اور ادائیگی خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے اور دنیا بھر مین دوستوں اور اہل خانہ کا مالی رابطہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ آن لائن ہو، یا موبائل ڈیوائس کے ذریعے، کیوسک پر یا مقامی دکان پر، ہم صارفین کو کسی بھی طریقے سے جوڑتے ہیں جو ان کے لیے آسان ہو۔ ہم بل ادائیگی خدمات، منی آرڈرز کا اجراء اور منتخب مارکیٹوں میں سرکاری چیکس پر  عمل کی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔ منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات moneygram.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

ماریا بینکیٹ-کامنسکا

منی گرام

ٹیلی فون: 2185 377 22 (0) 48+
موبائل: 696 889 775 (0) 48+
میل: MbankietKaminska@moneygram.com

لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/600838/MoneyGram_International_Logo.jpg

Latest from Blog