Facebook
RSS

ہانگ کانگ، 31 جنوری 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– وولوو اوشن ریس 2017-18ء کا میلبرن سے ہانگ کانگ تک چوتھا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، سات ٹیمیں ہانگ کانگ، چین پہنچ چکی ہے۔ چین کی ٹیم – ڈونگ فینگ ریس سخت مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئی، یوں واحد ٹیم بنی جو آج تک مسلسل چار مرتبہ اعزاز سے نوازی گئی۔ ہانگ کانگ میں ڈونگ فینگ ریس ٹیم بندرگاہ کے اندر ریس میں گرینڈ چیمپیئن بھی بنی۔

28 جنوری کو، بندرگاہ کے اندر کی ریس مکمل ہونے کے بعد، چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ محترمہ کیری لیم، کائی ٹیک کروز ٹرمینل پر ڈونگ فینگ پویلین کے دورے پر آئیں، تاکہ ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن کے رہنماؤں اور ڈونگ فینگ ریس ٹیم کے عملے سے تبادلہ خیال کریں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈونگ فینگ ریس ٹیم – عرشے پر سب سے بڑے چینی عملے کی حامل چین کی ٹیم، ملک کے لیے جیت سکتی ہے۔ دریں اثناء، انہوں نے ریس میں چین کے لیے عالمی معیار کی کشتی رانی کے باصلاحیت افراد کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں ڈونگ فینگ کارپوریشن کو بھی سراہا۔

ہانگ کانگ میں قیام کے دوران ڈونگ فینگ ریس ٹیم کے اسپانسر ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن نے مقامی کاروباری شخصیات، اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں، ڈیلرز اور ہانگ کانگ اور جنوب مشرقی ایشیا کے میڈیا دوستوں کے ساتھ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

وولوو اوشن ریس 2017-18ء کے راستے میں ایک مقام کی حیثیت سے ہانگ کانگ ڈونگ فینگ کمرشل گاڑیوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ 2017ء میں ہانگ کانگ میں ڈونگ فینگ کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مارکیٹ شیئر 10 فیصد تک پہنچا۔ فروخت کا حجم بڑے پیمانے پر بڑھنے کے ساتھ چینلوں کی تیاری، بعد از فروخت سروسز اور ساکھ کی تعمیر کے معاملے میں بھی زبردست پیشرفت کی گئی۔ 29 جنوری کی صبح ڈونگ فینگ کمرشل وہیکل نے اپنا سالانہ اجلاس ہانگ کانگ میں منعقد کیا، جہاں اس نے ہانگ کانگ میں یورو6 معیار پر نئی ڈونگ فینگ کے آر کا باضابطہ اجراء کیا اور اپنے ہانگ کانگ ڈیلر کے ساتھ اپنے 2018ء سالانہ تعاون معاہدے کی تجدید کی۔

وولوو اوشن ریس اور اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرکے ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن تجویز کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ، آپ کے ساتھ” کے منصوبے کو مزید گہرا کرتا اور پھیلاتا ہے۔ ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن کا عالمی برانڈ اثر و رسوخ اور ساکھ رفتہ رفتہ بہتر ہو رہی ہے، اور تمام شراکت داروں کے وسائل بتدریج مکمل ہو رہے ہیں۔ ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن اس عمل میں مزید کاروباروں کو تیار کرے گا اور ہانگ کانگ اور ہدف پر موجود دیگر عالمی مارکیٹوں میں برانڈ کی ساکھ کو بہتر بنائے گا۔

یکم فروری کو وولوو اوشن ریس گوانگچو، چین پہنچے گی جہاں ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن گوانگچو میں پریس ریلیز تقریبات منعقد کرے گی اور ڈونگ فینگ ریس ٹیم کو اپنے مسکن میں خوش آمدید کہے گی۔

ذریعہ: ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن

تصویری اٹیچمنٹ لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=306006


دنیا بھر کے فٹ بال لڑکے شینیانگ میں مل ک...

شینیانگ، چین، 10 اگست 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/-- شینیانگ شہری حکومت کی میزبانی ...

متحدہ عرب امارات کا البردہ انٹرنیشنل فیس...

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 07 اگست 2018ء/پی آرنیوزوائر/-- - نورہ الکعبی: ...

‫آرٹ پرائس: ایچ1 2018ء گلوبل آرٹ مارکیٹ ...

پیرس، 3 اگست 2018ء/پی آرنیوزوائر-فرسٹ کال/-- 2018ء پہلی ششماہی: آرٹ مارکیٹ ...

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل بھارت میں صحت عام...

پروگرام عملی برتری اور مریض دیکھ بھال میں تصدیق کے ...

ریڈ بیچ کی چین کے انتہائی شمالی ساحلی مق...

شینیانگ، چین، 30 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/-- حال ہی میں "چین کی ...

‫دبئی ہولڈنگ اور اعمار ‘دبئی اسکوائر’ کے...

دبئی، متحدہ عرب امارات، 24 جولائی 2018ء/پی آرنیوزوائر/-- دبئی ہولڈنگ ...

یوٹونگ بس کی چین-روسی قومی-برانڈ تعاون ف...

ماسکو، 16 جولائی 2018ء/پی آرنیوزوائر/-- بسیں بنانے والے چین کے ...

ڈاشینگ گروپ نے ڈجیٹل خریداری ایپ تیانگو ...

شینیانگ، چین، 12 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/-- رواں سال جون کے اواخر ...

شو جیانگسو – دنیا کی نظریں ڈافینگ پر...

ڈافینگ، چین، 10 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/-- 16 مئی کو جیانگسو کی ...

‫24 واں چین لانچو سرمایہ کاری و تجارتی م...

لانچو، چین، 10 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/-- 24 واں چین لانچو سرمایہ ...