Facebook
RSS

ریاض – 11 فروری

فلائى ناس نے 15 فروری 2018 سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئی پروازوں کو شروع كرنےکا اعلان کیا ہے۔ سعودى عرب اور پاکستان کے درمیان علاقائی رابطوں کو بهتر بنانے كے سلسلے میں فلائی ناس نے نئی منزلوں تک پروازوں کے آغاز کر نے كا فيصله كيا ہے۔

(Logo: http://photos.prnewswire.com/prnh/20161004/414891LOGO )

ان پروازوں کے لئے جدید اور یکتا سہولیات سے مزین ایربس 320 اور بوینگ 767 طیارےاستعمال کئے جائیں گے۔ بکنگ کے لئے بکنگ ایجنٹ کے علاوہ سمارٹ فون اور فلائی ناس کی ویب سائٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی –

فلائی ناس مندرجہ بالا پروازوں کے علاوہ زائیرین حج و عمرہ کے لئے بھی خصوصی کشش رکھتا ہے – فلائى ناس کام یا حج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب کے مسافروں کی خدمت کرتی ہے، اور یہ مسافروں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرے گی تا کہ بہت آسانی سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں تک پہنچ سكيں- مزید براں اندرون ملک (سعودى عرب) کے مختلف 17 شہروں تک فوری رسائی کے لئے فلائی ناس کی مزيد پروازیں بهى دستیاب ہوں گی ۔

اپنے بین الاقوامی توسیعی منصوبے کے سلسلہ میں فلائی ناس کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بندر المهنا ا پنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں “ہم اپنے معزز مسافروں کی ضروریات کے مطابق اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے رہیں گے،حالیاً ہم ایشیا اور افریقہ میں نئی منزلوں کو پانے کے عمل سے گذر رہے ہیں- 2017 میں ہم کانو ، نائیجیریا تک رسائی حاصل کر چُکے ہیں اور 2018 میں پاکستان ، انڈیا اور الجیریا کے مختلف شہروں تک پہنچیں گے”

ہمارا عہد ہے که سال 2018 همارى بین الاقوامى وسعتوں اور نئی منزلوں کے حصول کا سال ثابت ہو گا، ہم یہ بھی وعدہ کرتے ہیں کے فلائی ناس نے گذشتہ 10 سال میں جو معیارقائم کيا ہے اسے برقرار رکھا جائے گا۔

فلائی ناس مندرجہ ذیل پروازوں کا آغاز کر رہا ہے :

15 فروری 2018 سے ریاض – لاہور اور ریاض – اسلام آباد

15 فروری 2018 سے دمام – لاہور

17 فروری 2018 سے جدہ –لاہور

فلائى ناس کے بارے میں:

فلائى ناس ایک سعودی قومی ایئر لائن ہے، جس میں 30 ائربس A320 طیارے کے بیڑے كو دو كلاسوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے: بزنس کلاس اور اكانومى کلاس- اور ہفتے ميں 1000 سے زيادہ پروازيں مملكت کے اندر مختلف 17 شهروں اور 17 بين الاقوامی منزلوں تک جاتى هيں ۔ 2007 ء میں فلائى ناس کے آغاز سے، فلائى ناس نے 32 کروڑ سے زائد مسافروں كى ریاض، جدہ، دمام اور ابہا کے اہم ہوائی اڈوں سے کامیابی سے خدمت کی ہے۔
فلائى ناس بہترین قیمتوں پر بہترین خدمات فراہم کرنے کى خواہاں ہے اور اس كى سپر کسٹمر سروس کے نتیجے میں فلائى ناس نے مسلسل تين سالوں 2015، 2016 اور 2017 کے لئے مشرق وسطی میں بہترین کم قیمت ایئر لائن کا ورلڈ ٹریول ایوارڈز كا اعزاز حاصل کیا ہے اور 2017 سکائى ٹریکس “Skytrax” کا ایوارڈ بھی حاصل کيا۔

مزید معلومات کے لئے، فلائى ناس ویب سائٹ پر جائیں:

www.flynas.com


‫STL کی 5جی ورچوئل ریڈیو ایکسیس انوویٹر ...

شروع سے آخیر تک واضح معیاری 5 جی حل فراہم ...

مکاوٗ ایس اے آر کے پانچویں دور حکومت کا...

گوانگژو، چین، 7 جنوری، 2020 /ژن ہوا ,ایشیا نیٹ /۔۔ ...

‫چین (گوانگڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون عالم...

گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا میں ایک نیا ...

نوجوانوں نے مکاوٗ۔ژوہائی کے بندھن کے نغم...

ژوہائی،چین، 22دسمبر،/2019 پی آر نیوزوائر/ ۔۔20دسمبرکے دن مکاوٗ کی چین ...

ژونگشان۔مکاوٗ کے بڑھتے ہوئے رابطہ سے گری...

ژنگوشان ،چین، 18دسمبر 2019،سنہوا،ایشیانیٹ/۔ دسمبر کی 15 تاریخ کو، مختصر ...

رنگین، پرجوش موسم سرما میں شمالی چین کی ...

ژیلنگول لیگ، چین، 18 دسمبر، 2019 / سنہوا۔ ایشیاء نیٹ ...

ژونگشان۔مکاوٗ کے بڑھتے ہوئے رابطہ سے گری...

ژنگوشان ،چین، 18دسمبر 2019،سنہوا،ایشیانیٹ/۔ دسمبر کی 15 تاریخ کو، مختصر ...

شمالی چین کے ژیلنگول لیگ کے چار موسم...

ژیلنگول لیگ،چین،18دسمبر 2019، سنہوا ،ایشیا نیٹ/۔ اس کا نام ...

چین کا گھوڑوں کا مرکز ژیلنگول لیگ شہسوار...

ژیلنگول لیگ ، چین ، 18 دسمبر ، 2019 / ...

‫136,000 یو ایس ڈالر کے شارجہ انٹرنیشنل ...

بگ ہارٹ فاوٗنڈیشن اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ...