‫گری کا اے آئی ملٹی وی آر ایف یونٹ جی ایم وی 6، کینٹن میلے میں ایک زبردست کامیابی

گوانگچو، چین، 16 اپریل 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 16 اپریل کو گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ چوہائی نے چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (“کینٹن میلے”) میں اے آئی ملٹی وی آر ایف (ویری ایبل ریفریجرنٹ فلو) یونٹ جی ایم وی 6 کی نمائش کی، جس نے گزشتہ ہفتے بیجنگ ریفریجریشن نمائش میں اپنا عالمی آغاز لیا تھا۔

کینٹن میلے میں تشہیر کے دوران جناب اویانگ جون، نائب جنرل مینیجر گری اوورسیز سیلز کمپنی نے تعارف کروایا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے زبردست ملاپ کے ذریعے جی ایم وی 6 متعدد خصوصیات رکھتا ہے جیسا کہ اسٹینڈبائی رہتے ہوئے بجلی کی کم کھپت، خود مطابقت اختیار کرنا، خود تشخیص اور دیگر۔

اسٹینڈبائی پر کم بجلی خرچ کرنا، بجلی کی بچت اور ماحول دوست

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ چلنے کے علاوہ ایئر کنڈیشنر اپنے بیشتر وقت میں اسٹینڈ بائی میں ہوتا ہے۔ البتہ کمپریسر کے آغاز کا معیار برقرار رکھنے کے لیے روایتی ملٹی وی آر ایف یونٹس کو ضرورت ہوتی ہے برقی ہیٹنگ بیلٹ کے ساتھ گرمائش کی گنجائش برقرار رکھنے کی، تاکہ مائع ریفریجرنٹ داخل نہ ہو سکے، جو چکنا کرنے والے مادّے کو متاثر کر سکتا ہے۔ یوں ایسے یونٹس اضافی اسٹینڈ بائی بجلی کھپاتے ہیں، جو اوسطاً 40 واٹ ہوتی ہے۔

گری کی جدید جی-ڈبلیو ایف سی ٹیکنالوجی موسم کی پیشن گوئی پر انحصار کرتی ہے اور کمپریسر ریفریجرنٹ ٹرانسفر کی پہلے سے طے شدہ کنٹرول حکمت عملی کے ساتھ جی ایم وی 6 آئندہ موسم اور درجہ حرارت کے تبدیلی کے رحجان کی پیش بینی کرتا، یوں کمپریسر تیل کے درجہ حرارت کو گرم رکھنے والی بیلٹ کو کنٹرول کو قابل بناتا اور الیکٹرک ہیٹنگ کے لیے ابتدائی وقت کو 80 فیصد تک کم کرتا ہے۔ اسٹینڈبائی اسٹیٹس میں آؤٹ ڈور یونٹ کی بجلی کھپت کم ہوتے ہوئے 1 واٹ تک ہو جاتی ہے۔

مختلف مقامات پر خود مطابقت، ایک “زیادہ اسمارٹ” ایئر کنڈیشنر

مختلف خطّوں اور مقامات پر ایک ہی یونٹ کے لیے صارفین کا تجربہ ہمیشہ یکساں نہیں ہوتا۔ روایتی یونٹوں میں نصب شدہ پروگرام پیچیدہ ماحول اور زیادہ ہنگامی ضروریات رکھنے والے خطّوں میں مختلف ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس مرتبہ جی ایم وی 6 کامیابی سے بنیادی مسائل سے نمٹتا ہے۔

مختلف مقامات پر خود مطابقت رکھنے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ جی ایم وی 6 جی پی ایس کے ذریعے یونٹ کی بلندی کا پتہ لگا سکتا ہے اور ماحولیاتی دباؤ اور ہوائی کے بہاؤ کو خود کار طور پر قابو کرکے دونوں کی مدد سے بہتر صارفی تجربے اور موثر کام کرنے کو یقینی بناتا ہے۔

جہاں تک بات زیادہ بلند علاقوں میں ہیٹنگ موڈ کے اندر سست ڈی فروسٹنگ کے ایئر کنڈیشننگ مسئلے کی ہے تو جی ایم وی 6 مختلف درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کے تناسب کے مطابق کمپریشن کے لیے بہترین آپریشن فریکوئنسی حاصل کر سکتا ہے، موسمیاتی خصوصیات کے ساتھ مختلف ڈی فروسٹنگ موڈز بنا سکتا ہے، یوں خود مطابقت اور انٹیلی جینٹ کسٹم ڈی فروسٹنگ موڈ کا اندازہ لگا کر صارفین کے لیے زیادہ آرام دہ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

خود تشخیص بطور حفظ ما تقدم

روایتی ایئر کنڈیشنرز کے لیے کسی بھی چھپے ہوئے مسئلے کے بارے میں بتانا اور پیشگی طور پر ان خرابیوں کا خاتمہ کرنا ممکن ہی نہیں۔ خود پیش بینی اور خود تشخیصی ٹیکنالوجی کے ساتھ گری اے آئی ملٹی وی آر ایف یونٹ ایئر کنڈیشنر کی کام کرنے کی حالت کی بروقت تشخیص، کمپریسر کے بنیادی کاموں کا تجزیہ کرنے، کام کرنے کی موجودہ مقدار اور غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے ڈیٹا سے مسلسل سیکھنے، یونٹ آپریشن خصوصیات اور خامیوں کے درمیان تعلق کو قائم کرنے اور پھر غلطی کی تشخیص اور پیش بینی کی طرف جانے کا کام کرتا ہے۔

اس اسمارٹ یونٹ کے حق میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہ جو بجلی کی بچت میں بہت مدد دیتا ہے، گری کے خصوصی ایجنٹ برائے مشرق وسطیٰ بیسک الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او انجینئر حامد نے تشہیری تقریب میں کہا کہ “بجلی کی معلومات کا تنوع اور فہم وہ چیز ہے جو ہم طویل عرصے سے چاہتے تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ گری دنیا کو وہ اے آئی انقلاب پیش کر رہا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔”

عالمگیریت کے پس منظر میں ہر شعبہ مشترکہ کوششوں سے ترقی پا رہا ہے اور ساخت گری کی صنعت کی تیز تر ترقی دنیا بھر میں لوگوں کو ایک شاندار زندگی فراہم کرنے جا رہی ہے۔ گری اے آئی ملٹی وی آر ایف یونٹ کی کینٹن میلے میں تشہیر دنیا بھر کے لیے ایئر کنڈیشننگ کے شعبے میں اے آئی کی ٹیکنالوجیکل کامیابیوں کو مزید آگے پیش کرتی ہے۔

ذریعہ: گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ چوہائی

Latest from Blog