‫تین سال مکمل، شینچین کا چیانہائی اینڈ شیکو ایف ٹی زیڈ چین کی آزاد ترقی کے لیے “نیا محرّک”

شینچین، چین، 28 اپریل 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 27 اپریل کو شینچین، چین کے چیانہائی اینڈ شیکو ایریا (گوانگ ڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون نے اپنے باضابطہ افتتاح کے تین سال مکمل ہونے پر افتتاح اور اصلاحات کے نئے مرحلے میں مستقبل بین تقریبات کا سلسلہ منعقد کیا، جن میں گزشتہ تین سالوں میں اصلاح و جدت طرازی پر کامیابی کی ایک رپورٹ اور ساتھ ساتھ اصلاح و جدت طرازی پر ٹیکنالوجی اتحاد جیسے بڑے منصوبوں کا اجراء شامل ہیں۔

گزشتہ تین سالوں نے سرمایہ کاری، مالیاتی و قانونی سہولت کاری میں چیانہائی اینڈ شیکو ایریا کی ادارہ جاتی ابتدا اور جدت طرازی کو دیکھا، جس نے چیانہائی کی کثیر پہلو سے کشش میں اضافہ کیا۔

“گزشتہ سال، علاقے میں درج ہونے والے اداروں کی جانب سے اضافی قدر فی کلومیٹر 10 ارب یوآن سے بھی تجاوز کرگئی، جس نے مجوزہ ہدف کو تین سال قبل مکمل کیا اور اسے چین کا سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا علاقہ بنا دیا۔” وانگ جنسیا، علاقے کے نائب ڈائریکٹر انتظامی کمیٹی نے کہا۔

ادارہ جاتی جدت طرازی نے ترقیاتی حصوں کو ترویج دی۔ اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ 2017ء میں یہاں درج ہونے والے اداروں کی جانب سے 203 ارب یوآن کی قدر کا اضافہ کیا گیا، جو سال بہ سال میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ مارچ کے اختتام پر علاقے میں کل 168,600 مندرج ادارے ہیں، یا اوسطاً روزانہ 88 نئے ادارے۔

جدت طرازی کا ایک معاون میکانیہ، جس میں حکومت، معاشرے اور مارکیٹ کی شمولیت اور جدت طرازی کو سہولت دینے والے اداروں کی اقسام کا تعامل شامل ہوتا ہے، علاقے کو مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے بہتر قابل بناتا ہے۔ CTFHOKO کا دہرا کاروباری نمونہ، سرحد پار  ای-کامرس اور طبیعاتی خریداری مرکز کو یکجا کرنا، ایک اچھی مثال ہے۔

کاروباری جدت طرازی اور مالیاتی اصلاح علاقے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدگی اور ملک و بیرون ملک کے اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی کلید بن چکی ہے۔ “گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں ہر گیارہ میں سات قانونی ادارے چیانہائی میں موجود ہیں، اور چیانہائی عدالت کی جانب سے اقتصادی تنازعات کے تصفیے کے لیے ہانگ کانگ کے قوانین کا اطلاق ہانگ کانگ کے اداروں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے” لن سنچیانگ، چیانہائی میں ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے کہا۔

اتفاقاً قومی اصلاح اور کھلنے کی تحریک کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر چین مزید افتتاحات  کے لیے چند بڑے اقدامات بھی اٹھا چکا ہے جیسا کہ مارکیٹ تک بڑھتی ہوئی آسان رسائی اور زیادہ پرکشش سرمایہ کاری ماحول کی تخلیق۔ علاقے کی تیسری سالگرہ کے جشن کے موقع پر ادارہ جاتی جدت طرازی سے وابستہ بنیادوں، مراکز اور تجربہ گاہوں کے دوسرے سلسلے کا بھی باضابطہ افتتاح کیا گیا تھا تاکہ اس کوشش میں علاقے کی ترقی کو سہارا اور ترویج دیں۔

ایک مشاورتی ادارے پی ڈبلیو سی کی جانب سے تیسرے فریق کے تجزیے کے مطابق چیانہائی اینڈ شیکو ایریا اپنے مالیاتی نظام کی اصلاح اور قانونی ماحول کی بہتری میں بین الاقوامی آزاد تجارت کی سطح کو چھو رہا ہے۔ اپنے بین الاقوامی دوستانہ کاروباری ماحول کی طاقت کے ساتھ یہ علاقہ چین کے مزید کھلنے اور عالمگیریت میں شرکت کا نیا محرّک بنے گا۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی چیانہائی اینڈ شیکو ایریا از شینچین، چین (گوانگ ڈونگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون

Latest from Blog