Facebook
RSS

سیان، چین، 15 مئی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 11 مئی کو تیسری سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپوزیشن اور مشرقی و مغربی چین کے درمیان تعاون کے لیے انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فورم ("تیسری سلک روڈ ایکسپو”) جنوب مشرقی چین کے صوبہ شانسی کے شہر سیان میں شروع ہوئی۔ 75 ممالک اور خطوں جیسا کہ برطانیہ، قزاقستان، ملائیشیا، فلپائنز، کمبوڈیا، ایران، جنوبی کوریا، نیپال اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مہمان اور سرمایہ کار اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ اور ملائیشیا اعزازی مہمان ہیں۔

اس سال کی سلک روڈ ایکسپو کا موضوع "نیا دور، نئی مثال اور نئی ترقی” ہے۔ تجارت، ثقافت، سرمایہ کاری، سائنس و مالیات جیسے 20 سے زیادہ شعبوں میں چالیس سرگرمیاں سرکاری مذاکرات، انٹرپرائز تعاون، عوام سے عوام کے تبادلے اور بین الشہری تعامل کی صورت میں منعقد ہوئیں۔ بین الاقوامی، بین العلاقائی اور بین الشعبہ جاتی نظارے فراہم کیے، فضائیات، برقی انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات اور ہائی-ٹیک صنعتوں میں انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ کو نمایاں کر رہی ہیں۔

رونا فیئرہیڈ، وزیر تجارت و ترویج برآمدات محکمہ بین الاقوامی تجارت برطانیہ کہتی ہیں کہ 200 سے زیادہ برطانوی وفود اور 50 اداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ "یہ شمال مغربی چین کا دورہ کرنے والا تاریخ کا سب سے بڑا برطانوی وفد تھا جو جنوب مغربی چین کے صوبوں کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم اقتصادی راستے کے ساتھ واقع خطوں سے تعاون بھی مضبوط کرے گا۔”

رونا فیئرہیڈ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع تمام ممالک اور دنیا بھر میں قائم ادارے تجارتی تبادلے، سرمائے کے آزادانہ بہاؤ، ٹیکنالوجی مقابلے اور خیالات کی ترسیل کے لیے یہاں جمع ہوئے اور سلک روڈ ایکسپو پوری دنیا کو ایک جدید، کھلا اور وسیع شانسی صوبہ دکھاتی ہے۔

سلک روڈ ایکسپو، جس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کی ترقی میں علم و حکمت، سرمایہ کاری و تجارتی تعاون اور اعلیٰ مصنوعات و سائنسی ترقی کا مرکز بن گیا ہے۔ زمینی و بحری معیشت کے درمیان تعامل، مقامی و غیر ملکی تعاون اور مشرقی و مغربی چین کے درمیان اشتراک کو بڑھانے کے لیے سلک روڈ ایکسپو دنیا کے لیے نئے ترقیاتی مواقع بھی لائے گا۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی تیسری سلک روڈ ایکسپو

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=312268

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز