Facebook
RSS

2018ء میں صرف 43 اداروں کو اس اعلیٰ درجے کا اعزاز سے نوازا گیا

کلیولینڈ، 04 جون 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

امریکی سیکریٹری تجارت ولبر روس نے 21 مئی 2018ء کو واشنگٹن ڈی میں ایک تقریب کے دوران پی ڈی آئی کو صدر کا "ای” ایوارڈ برائے برآمدات دیا۔ صدر کا "ای” ایوارڈ کسی بھی امریکی ادارے کی جانب سے دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو کسی کو امریکی برآمدات کی توسیع میں اہم حصہ ڈالنے پر مل سکتا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_e6jx6s2e/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/698559/PDI_Logo.jpg

"پی ڈی آئی گراؤنڈ سپورٹ سسٹمز نے برآمدی توسیع سے مستقل وابستگی کا مظاہرہ کیا۔” سیکریٹری روس نے ادارے کو اپنے تہنیتی خط میں اپنے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا۔ "”ای” ایوارڈز کمیٹی پی ڈی آئی کی برآمدی فروخت سے بہت متاثر ہوئی تھی جو کل فروخت کے 50 فیصد کو عبور کرگئی۔ پی ڈی آئی کی کامیابی نے بلاشبہ قومی برآمدی توسیع کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا جنہوں نے امریکا کی معیشت کو سہارا دیا اور امریکی ملازمتیں تخلیق کیں۔”

پی ڈی آئی ہتھیاروں کو سنبھالنے والے نظام اور گراؤنڈ سپورٹ سامان بنانے والا ایک معروف ڈیزائنر اور صنعتکار ہے جو امریکی فضائیہ، بحریہ اور آرمی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے علاوہ دنیا بھر کی دیگر 45 فضائیہ استعمال کرتی ہیں۔ پی ڈی آئی کی مصنوعات میں گولہ بارود کو سنبھالنے والے یونٹس، ایئرکرافٹ انجن ٹریلرز، ہتھیاروں کے ایڈاپٹرز اور ٹرانسپورٹ ماڈیولز، ہتھیاروں کی نقل و حمل اور انہیں محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے گولہ بارود کے اسمبلی کنویئرز اور رننگ گیئر ایکسل سسٹمز اور فلائٹ لائن ایپلی کیشنز کے لیے دیگر زمینی سپورٹ ساز و سامان شامل ہیں۔

"برآمدی آمدنی عام طور پر ہماری سالانہ فروخت کی نصف سے زیادہ ہوتی ہے،” نیتھن ہیبر، نائب صدر سیلز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے کہا۔ ” ہتھیاروں کو سنبھالنے کے کام کو بہتر بنانے کی خواہشمند افواج اپنے سامان کے لیے بارہا پی ڈی آئی کا رخ کرتی ہیں۔”

مجموعی طور پر سیکریٹری روس نے ملک بھر کے 43 امریکی اداروں اور انجمنوں کو صدر کے "ای” ایوارڈ سے نوازا جو انہیں امریکی ہنرمندی کو سرحدوں سے باہر پہنچا کر امریکی معیشت کو مضبوط کرنے کے کردار پر دیے گئے۔ امریکی ادارے امریکی کمرشل سروس، جو محکمہ کی بین الاقوامی تجارتی انتظامیہ کا حصہ ہے، کے ذریعے "ای” ایوارڈز کے لیے نامزد ہوتے ہیں۔

"ای” ایوارڈز کے بارے میں

1961ء میں صدر کینیڈی نے دوسری جنگ عظیم کی "ای” علامت کو دوبارہ بحال کرنے کے ایک صدارتی حکم پر دستخط کیے تھے تاکہ امریکی برآمد کنندگان کو تعظیم دی جائے اور انہیں تسلیم کیا جائے۔ اعزاز کے لیے معیار کسی ایک یا زیادہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں چار سال کی کامیاب برآمدی نمو ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.thepdigroup.com اور فیس بک اور انسٹاگرام پر ہمیں فالو کیجیے۔

رابطہ: نیتھن ہیبر، نائب صدر – سیلز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ nathanh@thepdigroup.com

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/698559/PDI_Logo.jpg

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز