‫دبئی ہولڈنگ اور اعمار ‘دبئی اسکوائر’ کے ساتھ خوردہ فروشی میں نئے عہد کا آغاز کرتے ہوئے، دبئی کریک ہاربر میں ٹیکنالوجی سے تحریک پانے والا خوردہ مقام

دبئی، متحدہ عرب امارات، 24 جولائی 2018ء/پی آرنیوزوائر/– دبئی ہولڈنگ اور اعمار پراپرٹیز نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں ایک نئے خوردہ شہر دبئی اسکوائر کے اجراء کا اعلان کیا جو جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر جدید فروخت و تعیش کی نئی سرحدیں ترتیب دیتا ہے۔ دبئی اسکوائر دبئی کریک ہاربر کے قلب میں 6 مربع کلومیٹر وسیع تعمیر ہے جو دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اعمار کے عظیم الشان برج خلیفہ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر ہے۔

https://mma.prnewswire.com/media/722181/Dubai_Square_at_Dubai_Creek_Harbour.mp4?p=mediumhttps://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/def_height/512/def_width/512/entry_id/1_zoozj6a4/version/100001

نئی عالمی علامت دبئی کریک ٹاور سے متصل یہ 2.6 ملین مربع میٹر (تقریباً 30 ملین مربع فٹ) خوردہ، مہمان نوازی اور رہائشی مقام کی نمائندگی کرتا ہے۔ آن لائن اور مال میں خریداری کی سرحدوں کو مٹاتا ہوا، داخلی و بیرونی خریداری کو ملاتا ہوا دبئی اسکوائر ٹیکنالوجی سے لیس صارفین کے نئے عہد کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو 21 ویں صدی میں خوردہ تجربات کا ایک معیار مرتب کر رہا ہے۔

محمد العبار، چیئرمین اعمار پراپرٹیز نے کہا کہ “صارفین کی نئی نسل کی تمناؤں پر نگاہوں کو مرکوز کرنے کے ساتھ دبئی اسکوائر دبئی کو عالمی ریٹیل کا اگلا علمبردار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ واحد چینل پیش کرنے کے ساتھ یہ منزل کا نیا تجربہ فراہم کرتا ہے جو ہمارے خوردہ شراکت داروں کے لیے بہت قدر و اہمیت لائے گا۔ یہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے قریبی ترین میگا-ریٹیل علاقہ ہوگا، جو ایسے 2.5 ارب افراد کو خدمات دے رہا ہے جو دبئی سے صرف 4 گھنٹے کے ہوائی فاصلے پر ہیں۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_8ga0xmzj/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

دبئی کے مابعد جدید ارتقاء کے ساتھ دبئی اسکوائر انداز و حوالہ جات کا ایک منتخب ملاپ رکھتا ہے۔ 100 فٹ بال میدانوں کے حجم کے برابر، 750,000 مربع میٹر (8.07 ملین مربع فٹ) مجموعی خوردہ جگہ – کے ساتھ دبئی اسکوائر مشرق وسطیٰ کا اپنی طرز کا سب سے بڑا چائنا ٹاؤن ہوگا۔

دبئی اسکوائر میں تین منزلیں ہیں، جن میں سے ہر منزل صارفین کے لیے انوکھے تجربے پیش کر رہی ہے۔ زمینی منزل تقریبات کے لیے ایک جدت طراز جگہ پیش کرتی ہے جبکہ پہلی منزل چار-لین کی کشادہ شاہراہ رکھتی ہے جو پرتعیش خوردہ، کھانے پینے اور تفریح کے مقامات کے ساتھ ہے۔ دوسری منزل خاندان بھر کے لیے جگہ ہے جو ‘آئس ایڈونچر’، ایک سنے پلیکس، واٹر پارک، اسپورٹس ارینا، سپر مارکیٹ اور میٹرو لنک جیسی سرگرمیاں پیش کر رہی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_yi8i8by5/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

مستقبل کا ایک تفریحی علاقہ 3-ڈی پروجیکشن میپنگ، تھیٹریکل آواز اور روشنی، اور عالمی کھانوں کی وسیع اقسام کے ساتھ دبئی اسکوائر کے دیگر پرکشش مقامات ہیں۔ یہ ایک آرٹ ڈسٹرکٹ بھی رکھتا ہے جو دنیا بھر سے مصوروں اور فن پاروں کے دلدادہ افراد کے لیے چوراہا ہے۔

تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے:

کیلی ہوم
ایسڈا بورسن-مارٹسیلر
9714-4507-600+
kelly.home@bm.com

https://mma.prnewswire.com/media/722161/Emaar_Arena___Dubai_Square.jpg
https://mma.prnewswire.com/media/722162/Boulevard_at_Dubai_Square.jpg

Latest from Blog