ریڈ بیچ کی چین کے انتہائی شمالی ساحلی مقام پر شناخت

شینیانگ، چین، 30 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– حال ہی میں “چین کی انتہائی شمالی ساحلی پٹی” یادگار کی رونمائی پانجن میں ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈور پر کی گئی۔ قومی 4اے سطح کے خوش منظر مقام کی حیثیت سے ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈور “چین کی سب سے حیرت انگیز تفریحی گزرگاہ” اور “چین کی سب سے رومانوی تفریحی ساحلی پٹی” کے طور پر معروف ہے، جہاں پانجن ریڈ بیچ ویٹ لینڈ ریزورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کے مطابق سالانہ 2 ملین سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔

ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈور 40 درجے 39 منٹ اور 41 درجے 27 منٹ عرض بلد شمالی اور مشرق طول بلد 121 درجے 25 منٹ سے 122 درجے کے درمیان واقع ہے، جہاں چین کی سب سے شمالی ساحلی پٹی ہے۔ ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈور خلیج لیاڈونگ کی ساحلی پٹی کا ایک حصہ ہے، جو پانجن شہر میں 118 کلومیٹر تک ایک سینگ کی شکل میں پھیلا ہوا ہے۔ چین 32,000 کلومیٹرز سے زیادہ کی ساحلی پٹی رکھتا ہے، اس حصے کا پانی ہر سال سردیوں میں جم جاتا ہے، جسے عام طور پر “سمندر کا محاصر” کہتے ہیں، جس سے ایک عظیم الشان برفانی پٹی بنتی ہے۔ دریائے لیاؤہی کے سمندر میں داخلے پر ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈور کے ملحقہ اتھلے پانیوں میں دریائے لیاؤہی سے دریائی تلچھٹ کی بڑی مقدار جمع ہو جاتی ہے جسے عام طور پر “عظیم کیچڑ کنارا” کہتے ہیں، جو سمندری گھاس اور سرکنڈوں کے لیے بہت موافق ہے، جس سے دنیا کا معروف سرخ ساحل اور سبز سرکنڈے اگتے ہیں۔

دنیا بھر میں اس سمندری گھاس کی 100 سے زیادہ اقسام ہیں، اور ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈور میں اگنے والی گھاس بے مثال ہے، کیونکہ اس میں دو مختلف سمت پر اگنے والے سرخ پتے ہوتے ہیں، بالکل پرندوں کے پروں کی طرح۔ جوار بھاٹا رکھنے والی اس دلدل میں یہ سمندری گھاس موسم گرما سے سنہرے خزاں تک بہت اگتی ہے، جو دنیا کا خوبصورت “سرخ ساحل سبز سرکنڈے” بناتی ہے۔ اکتوبر ہمیشہ ہی پانجن سرخ ساحل دیکھنے کے لیے بہترین موسم سمجھا جاتا ہے۔

پانجن شہر علاقائی سیاحت کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو “معروف سرخ ساحل اور گاتے سرکنڈے” پر مزید آگے بڑھنے کا کام کر رہا ہے۔ ریڈ بیچ نیشنل سینک کوریڈ کے نمائندہ سیاحت بات مکمل کرتے ہیں کہ مہمان پھول، خوبصورت دیہی علاقہ، امتیازی قدیم قصبات، گرم چشمے، سیر سپاٹے اور تفریح، جو سیاح اپنے ملک میں اور بیرون ملک پسند کرتے ہیں۔

ذریعہ: پاننج ریڈ بیچ ویٹ لینڈ ریزورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=316812

Latest from Blog