اے ڈی اے بی سلوشنز نے پہلا اسلامی کرپٹو ایکسچینج (ایف آئی سی ای) شروع کردیا

ام القوین، متحدہ عرب امارات، 21 اگست 2018ء/پی آرنیوزوائر/– متحدہ عرب امارات میں قائم اے ڈی اے بی سلوشنز کمپنی فرسٹ اسلامک کرپٹو ایکسچینج (ایف آئی سی ای) شروع کر رہی ہے جو بے مثل ہے کیونکہ یہ اس وقت شریعت سے مطابقت رکھنے والا واحد کرپٹو ایکسچینج ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_aahk83hm/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

( https://mma.prnewswire.com/media/732455/ADAB_Solutions_Logo.jpg )
(https://mma.prnewswire.com/media/732456/ADAB_Solutions_First_Islamic_Crypto_Exchange.jpg )

یہ منصوبہ کرۂ ارض پر رہنے والے 1.8 ارب مسلمانوں کو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدّت طراز مالیاتی شعبے تک رسائی دیتا ہے۔ ایف آئی سی ایایک قابلِ بھروسہ کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم تخلیق کرے گا، جو مسلمانوں اور اسلامی مالیات کے صارفین کی کرپٹو مارکیٹ شمولیت کے لیے ایک عالمگیر حل بن جائے گا۔ یہ پہلا منصوبہ ہوگا، جو کرپٹو لین دین کی تکمیل اسلامی مالیاتی قواعد کے مطابق کرے گا اور مذہب سے قطع نظر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تھامسن رائٹرز کی اسلامک فائنانس ڈیولپمنٹ رپورٹ 2017ء کے مطابق کرپٹو معیشت اسلامی مالیات میں کلیدی جدت طراز شعبوں میں سے ایک ہے۔ البتہ مارکیٹ میں بہت زیادہ تضادات ، اور مارکیٹ میں سرمایہ کاریوں کے قابلِ قبول ہونے کے حوالے سے اسلامی برادری کا ابہام مسلم سرمایہ کاروں کو دُور سے نظارہ کرنے اور انتظار کیجیے اور دیکھیے کی طرف لے گیا ہے۔ شریعت کی پیروی کرنے والی برادری کی اعلیٰ ضروریات کو پورا کرتے ہوئے یہ ادارہ اپنے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کو استعمال کرے گا جس میں بین الاقوامی شرعی ماہرین کی نمائندگی ہے تاکہ ایف آئی سی ایکی سرگرمی کو ہمہ وقت شرعی اصولوں کے مطابق بنایا جائے۔ ایف آئی سی ایکی جانب سے مرتب کردہ یہ نئے معیارات ایکسچینج پر اثاثہ جات کے بہتر معیار کو یقینی بنائیں گے، ساتھ ہی اسلامی کرپٹو اثاثوں کے شوقین اور تاجروں کی بہتر شمولیت کو یقینی بنائیں گے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_22kv3nv5/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

” شریعت کے اصولوں کی قابلِ فہم مادّی اہمیت کی بنیاد پر موجود اصولوں کے مطابق یہ خیالات واضح کاروباری حکمت عملی رکھتے ہیں اور ہمیںایسے حلال منصوبوں پر اعتماد کے ساتھ اصرار کی اجازت دیتے ہیں جو مقابلتاً محفوظ تر اور کئی کرپٹو کرنسی منصوبوںکی خوبصورت علامات سے زیادہ کامیاب ہے۔” اے ڈی اے بی سلوشنز کے بانیاور سی ای او تیمور تورژان کہتے ہیں۔ “ایف آئی سی ایمیں سرمایہ کاری کے ذریعے آپ نہ صرف دنیا بھر کی اسلامی امّت کے لیے ایک بہت ضروری اور بروقت منصوبے کی مدد کریں گے، بلکہ ایک قابلِقدر حصول بھی پائیں گے جو ایک اچھا منافع لا سکتا ہے۔ ہماری ٹیم اس کاروبار کے لیے وقف ہے اور مقرر کیے گئے تمام اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔”

اے ڈی اے بی سلوشنز کمپنی متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق رجسٹرڈ ہے۔ ادارہ مسلم برادری کی توجہ کرپٹو معیشت کی طرف مبذول کروانے کے لیے حل پیش کرنا چاہتا ہے۔

منصوبے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تیمور تورژان سے
971-4-5610950+ یا ای میل timur.turzhan@adabsolutions.comپر رابطہ کیجیے یا ویب سائٹ http://www.adabsolutions.com/ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: اے ڈی اے بی سلوشنز

Latest from Blog