‫18 ویں ورلڈ ونٹر سٹیز ایسوسی ایشن فار میئرز کانفرنس میں ماحول دوست ترقی پر گفتگو کے لیے 41 شہر شینیانگ میں جمع

شینیانگ، چین، 14 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 ویں ورلڈ ونٹر سٹیز ایسوسی ایشن فار میئرز کانفرنس (WWCAM کانفرنس) 12 ستمبر 2018ء کو شینیانگ میں منعقد ہوئی تھی۔ شینیانگ میونسپل گورنمنٹ کے مطابق کانفرنس نے 30 ممالک کے 41 سٹی گروپس اور 52 چیمبر آف کامرس گروپوں کو مدعو کیا تھا۔ موضوع “سرمائی شہر، بہتر زندگی” کے ساتھ WWCAM نے سرمائی شہروں کی منصوبہ بندی اور تعمیر پر، اور اسمارٹ سٹی کی تعمیر و ماحول دوست ترقی پر تحقیق کی۔ WWCAM دنیا بھر میں ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے جدت طرازی اور سرمائی شہروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو بھی فروغ دے گا۔

1982ء میں سپورو،جاپان میں پہلی WWCAM کانفرنس کے انعقاد سے اب تک کہ 36 سالوں میں یہ ہر دو سال میں منعقد ہوتی ہے۔ اپنی گزشتہ کامیابی کی بنیاد پر یہ کانفرنس رکن شہروں کی محدودیت کو توڑتی ہے اور ان ممالک کے سرمائی شہروں کے نمائندوں کو مدعو کرتی ہے جو براعظموں میں پھیلے ہیں لیکن یکساں چیلنجز رکھتے ہیں، اور دنیا بھر کے شہروں کے درمیان نئی تحریک پیدا کرتے ہیں۔

“طول بلد میں اوپر اور سطح سمندر سے بلندی پر واقع شہروں کو شدید گرمی، ٹریفک اور ماحولیاتی مسائل کاسامنا ہے” کانفرنس کے دوران لارا فرٹس، ڈائریکٹر سالٹ لیک سٹی کی اکانمک ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، نے کہا: “سالٹ لیک سٹی 2040ء تک شہری بجلی کے لیے 100 فیصد قابل تجدید توانائی کا منصوبہ اور گرین ہاؤس گیسوں کو 80 فیصد تک کم کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جو ہر شہری کو سرد موسم میں تازہ ہوا کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ ہمارے ریسورسز پلان سے متاثر ہوکر شینیانگ حکومت ہمارے ساتھ گہرے اور قریبی تعاون میں شامل ہے تاکہ ہم کوئلے سے بجلی بنانے کی جگہ قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل ہوں۔”

کانفرنس میں سپورو، جاپان؛ سیول، جنوبی کوریا؛ وینکوور، کینیڈا اور کلیرموں-فیراں، فرانس کے 15 میئرز یا نمائندگان نے شہری تجربات اور کامیابیوں کا تعارف کروایا، اور زیادہ معیار اور مؤثریت کے ساتھ نئے اسمارٹ شہروں کے قیام سے متعلق اور زیادہ ماحول دوست ترقی کے ساتھ سبز شہروں کے قیام پر تجاویز دیں۔

18 ممالک سے 48 کاروباری انجمنوں اور لیاؤننگ سے 60 متعلقہ اداروں، بشمول امریکا کے امبو گروپ، جاپان کے سپورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فن لینڈ کے اورن گروپ، یورپین یونین چیمبر آف کامرس، شینیانگ براڈ گروپاور شینیانگ ٹورازم گروپ نے ونٹر سٹیز بزنس کانفرنس میں تقریبا 150 افراد کی شمولیت کے ساتھ شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 20 سے زیادہ غیر ملکی اداروں اور 50 سے زائد چینی اداروں نے سیاحت، آئی ٹی، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبہ جات میں بالمشافہ منصوبے کیے۔

“بنائیں بہتر زندگی” نہ صرف اچھی خواہش کا اظہار اور دنیا بھر میں افراد کو بہتر زندگی کے سنجیدہ تعاقب کو ہی پیش نہیں کرتی، بلکہ شہری تنظیم کی ناگزیر تاریخی ذمہ داری بھی ہے۔ جیانگ یووی، میئر شینیانگ، نے کہا کہ شینیانگ رابطہ کاری کو مضبوط کرنے اور دیگر شہروں کے ساتھ تبادلے کو مستحکم بنانے، عملی تعاون کو وسیع کرنے اور ماحول دوست اور شہر کی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ دریں اثناء، کئی شہروں کے میئرز اور چیمبر آف کامرس نمائندگان نے بھی شینیانگ کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کی اپنی خواہش، بین الاقوامی ثقافتی سیاحت کی صنعت کے منصوبوں کو زبردست انداز میں بنانے، اور بہتر شہری منصوبہ بندی میں اپنے تجربات اور کامیابیوں، نفیس ترقی اور مسلسل بہتری کا بھی اظہار کیا۔

ذریعہ: شینیانگ شہری حکومت

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=319339

Latest from Blog