‫نویں چینی (تائیچو) بین الاقوامی طبی نمائش جلد آ رہی ہے

نانجنگ، چین، 11 ستمبر 2018 / سنہوا-ایشیانیٹ/– “صحت مند چین کی بنیاد پر، مقبول طبی شہر کی تعمیر” کے موضوع پر نویں چینی (تائیچو) بین الاقومی طبی نمائش 16 تا 18 ستمبر تائیچو، چین میں منعقد ہوگی۔ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں تین نوبل انعام یافتہ شخصیات شریک ہوں گی۔

تائیچو چین کا ایک مشہور تاریخی اور ثقافتی شہر نیز بیجنگ کے اوپیرا ماہر می لینفینگ کا آبائی علاقہ ہے۔ 700 سے زائد برس قبل مارکو پولو نے تائیچو کی طرف سفر کیا اور اس کی تعریف یوں کی، “یہ شہر بہت بڑا نہیں لیکن یہاں حقیقی خوشیوں کی کئی اقسام ہیں”۔ حالیہ سالوں میں تائیچو نے شعبہ صحت پر خاص توجہ دی ہے اور اب چین کا طبی شہر اور صحت مند صنعتی شہر بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی طبی شہر سب سے زیادہ جامع صنعتی سلسلہ کے ساتھ چین میں وسیع حیاتیاتی جامع علاقے کے طور پر ابھر رہا ہے۔

چینی (تائیچو) بین الاقوامی طبی نمائش جیانگسو صوبائی عوامی حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی واحد طبی نمائش ہے۔ اسے جیانگسو صوبائی عوامی حکومت نے اسپانسر کیا ہے جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت تجارت، قومی صحت کمیشن اور چینی منشیات کی انتظامیہ کا تعاون حاصل ہے۔ اب تک 1,000 سے زائد چینی اور غیر ملکی ادارے نمائش میں شامل ہونے کی درخواست دے چکے ہیں۔ ان میں 260 سے زائد غیر ملکی ادارے شامل ہیں۔ گزشتہ سیشن کے مقابلے میں شریک نمائش کنندگان، ممالک اور خطوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ 50,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط رواں سال کی طبی نمائش میں 6 اہم پلیٹ فارمز، 6 اہم نمائشی علاقے اور 20 سے زائد خصوصی طبی پروگرامز ہوں گے جن کا مقصد بین الاقوامیت اور صنعت کے اثر و رسوخ میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

ذریعہ: نویں چینی (تائیچو) بین الاقوامی طبی نمائش

Latest from Blog