سوئننگ، چین میں ماحول دوست ترقی پر ثابت قدمی ثمربار

سوئننگ، چین، 15 ستمبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– 5 ستمبر کو ایک “گرین” برین اسٹورمنگ سیشن مغربی چینی صوبے سیچوان کے شہر سوئننگ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس نے، جسے “2018ء گرین اکانمی سوئننگ کانفرنس” کا نام دیا گیا، تقریباً 300 معروف چینی ماہرین، اسکالرز اور کاروباری منتظمین کی توجہ مبذول کرائی۔ وہ ایک چھت تلے جمع ہوئے اور ماحول دوست ترقی کے حوالے سے سوئننگ کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے کثیر پہلو اور عمیق تبادلوں میں شامل ہوئے۔

2007ء میں سوئننگ بدستور ایسا علاقہ تھا جو خود روایتی زرعی نمونے کی گہری جڑوں سے بدستور آزاد نہیں ہوا تھا۔ لیکن اس سال، سوئننگ نے ترقی میں نئی پیشقدمی کا بھی عہد کیا، تاکہ راسخ روایات کو تبدیل کرے اور مستقبل کی طرف تیزی سے بڑھے۔

گزشتہ دہائی میں سرسبزی نے شہر کا ایک نیا جلوہ پیش کیا۔ صنعتی ڈھانچے میں تبدیلی کے ذریعے روایتی صنعتوں کی جگہ الیکٹرانک انفارمیشن، مشینری اور آلات، انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ، نیو مٹیریلز، جدید لاجسٹکس اور دیگر ابھرتی ہوئی صنعتیں لے چکی ہیں۔ ماحول دوست شہرکاری اور تعمیر کی دہائی کے بعد شہری علاقہ اب فی کس باغات اور سرسبز مقامات کا 12.86 مربع میٹر علاقہ رکھتا ہے، سرسبزی کے کل احاطے کی شرح 41.35 فیصد ہے اور نامکمل گھاس کے احاطے کی شرح 37.47 فیصد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع آبی ذخیرہ گوانین جھیل 14.8 مربع کلومیٹر کا سطحی رقبہ رکھتی ہے اور سوئننگ “اسپنج سٹی” کی تعمیر شروع کرنے والے چین کے اولین شہروں میں سے ایک ہے۔ “چینی شہروں کی حالت” کے 2018ء ایڈیشن نے، جسے یو این ہیبیٹٹ اور اربن پلاننگ سوسائٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر شائع کیا، سرورق پر “چین میں سبز شہرکاری” کے عنوان کے ساتھ سوئننگ شہر کی تصویر لگائی۔ تعمیرات میں سرسبزی سے بھرپور شہر کو “گرین ورلڈ سٹی” اور “انٹرنیشنل پارک سٹی” جیسے مؤقر مناصب اور دلپسند خطابات بھی مل چکے ہیں۔

26 اور 27 ستمبر کے درمیان گرین ڈیولپمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس “صاف توانائی: ماحوحل دوست نمو کے لیے نیا محرّک” کے عنوان سے سوئننگ میں ہوگی۔ اندرون و بیرون ملک سے سرکردہ ماہرین، دانشور اور معروف ادارے ایک مرتبہ پھر جمع ہوں گے اور صاف توانائی اور توانائی محفوظ کرنے، نئی توانائی گاڑیوں، ماحول دوست مالیات، “ون بیلٹ ون روڈ” پر واقع سبز شہروں میں تعاون، دیہی تجدید حیات اور جدت طراز ترقی جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وہ سائنس، ٹیکنالوجی، ماحول دوست ترقی اور عوام کے لیے موافق تمام پہلوؤں سے واضح تکمیل پر بات کریں گے۔

Latest from Blog