‫شہر وجود پاتا ہے جب ہوائی اڈہ ابھرتا ہے: گوانگچو میں ورلڈ روٹس 2018ء شروع

گوانگچو، چین، 17 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/–

2230 سال قبل قائم ہونے والے بین الاقوامی شہر گوانگچو میں 16 ستمبر کو 24 واں عالمی روٹ ڈیولپمنٹ فورم کا آغاز ہوا۔

روٹس ایونٹ کو عالمی شہری ہوابازی کی برادری میں عام طور پر “دی اولمپکس” اور “ورلڈ ایکسپو” کہا جاتا ہے۔ ورلڈ روٹس 2018ء غیر معمولی سطح کی رہی، جس نے 115 ممالک کی ایئرلائنوں، ہوائی اڈوں کی انتظامی انجمنوں، حکومتوں اور ٹریول ایجنسیوں کے 3500 سے زیادہ مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، جو 1995ء میں پہلے ایڈیشن کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس عظیم ایونٹ نے گوانگچو اور چین کے لیے بین الاقوامی مارکیٹوں میں مواقع پیدا کیے اور گوانگچو کے بین الاقوامی ہوا بازی مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے دیکھا۔

“ایک نیا ہوائی اڈہ قومی ترقی کے لیے ایک نئے محرّک کا کردار ادا کرتا ہے۔” حالیہ چند سالوں میں گوانگچو کی بین الاقوامی ہوابازی مرکز اور ایئرپورٹ معیشت نے تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کیا۔ ہوا بازی مرکز، بہتر ہوتے ہوئے، گوانگچو کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی زبردست ترویج کی سہولت اور اس کی جدت طراز گنجائش کو خوب بہتر بنانے اور ملحقہ علاقوں کی ترقی کو تحریک دینے کی صلاحیت دیتا ہے۔

گوانگچو بایون انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کا تیسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔ فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر تقریب کے منتظم گوانگڈونگ ایئرپوٹ اتھارٹی نے سات چینی اور غیر ملکی ایئرلائنوں کے ساتھ فضائی راستے ترتیب دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور مستقبل قریب میں میڈرڈ، میلان، سینٹ پیٹرزبرگ اور اسلام آباد کے لیے اہم راستے کھلنے کی توقع ہے۔ اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ بایون ایئرپورٹ ایسے 23 بین الاقوامی راستوں سے منسلک ہے جو نئے جاری ہوئے ہیں یا وہاں کے لیے پروازوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ستمبر میں بارسلونا میں ہونے والی ورلڈ روٹس 2017ء میں پرچم ملنے کی تقریب کے بعد سے سات دیگر مقامات کے ساتھ منسلک ہو چکا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ اب تک تقریباً 80 چینی اور غیر ملکی ایئرلائنوں کا مسکن ہے، اور 210 سے زیادہ مقامات کے ساتھ فضائی رابطے رکھتا ہے، جن میں سے لگ بھگ 90 سمندر پار ہیں۔

“ایک عالمی معیار کا ہوا بازی مرکز بہت بڑی اور قابل قدر ٹریفک لا سکتا ہے،” وین وینسنگ، جنرل مینیجر گوانگڈونگ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا، مزید وضاحت کی کہ ملک اور دنیا سے منسلک ہونے کی اور وسائل مختص کرنے کی زبردست صلاحیت نے گوانگچو کو ہوائی اڈے کی معیشت کو ترقی دینے پر فطری برتری حاصل کرنے دی۔ گوانگچو متعدد بلند پایہ منصوبوں کا مسکن ہے، جن کی نمائندگی ایئر بس اور بوئنگ کے کارخانے کر رہے ہیں جو مسافر طیاروں کو کارگو طیاروں میں بدل رہے ہیں۔ شہر کی ہوا بازی دیکھ بھال صنعت کی ایک اور جھلک ہے، جس نے دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی دیکھ بھال اور فریٹر کنورژن مراکز کی تشکیل کا مشاہدہ کیا۔

اسی طرح ہوائی اڈے کی معیشت سے متعلقہ صنعتوں نے بھی تیز رفتار ترقی کا لطف اٹھایا جیسا کہ گوانگچو اپنی ہوا بازی طاقت کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گوانگچو بین السرحدی ای-کامرس کاروبار میں مسلسل چار سالوں سے بلحاظِ حجم چین میں سرفہرست ہے۔ جامع بونڈڈ زونز اب 1,000 سے زیادہ اداروں کے حامل ہیں جو بین السرحدی ای-کامرس میں شامل ہیں، اور 100,000 سے زیادہ اقسام کی مصنوعات کو رجسٹر کر رہے ہیں۔ ہر روز اوسطاً 140,000 سے زیادہ کارگو کی فہرستیں ہوائی اڈے پر سنبھالی جاتی ہیں۔

“یہ کانفرنس گوانگچو، گوانگ ڈونگ بلکہ پورے چین میں اصلاحات کی کامیایبوں اور افتتاحیہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ہم دنیا بھر کے ہوائی اڈوں، ایئرلائنوں اور ٹریول ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے مزید پلیٹ فارمز تعمیر کرنے، اور سب کے لیے یکساں کارگر ترقی کو حاصل کرنے کے لیے مزید چینلز کا آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔” چینگ شوفو، سیکریٹری سی پی سی گوانگچو میونسپل کمیٹی نے فورم میں کہا۔

چین میں‍ ورلڈ روٹس 2018ء، جو چین میں ہونے والا تیسرا ایڈیشن تھا، میں جمع بین الاقوامی ہوا بازی برادری باہمی اتصال اور سب کے لیے کارگر تعاون سے بہت امیدیں رکھتی ہے، اور مستقبل میں ہوا بازی کی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹیوولڈ، ایتھوپین ایئرلائنز کے سی ای او، نے چین میں ہوابازی مارکیٹ میں مزید وسعت کی اپنی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارہ گوانگچو اور چین میں دیگر بڑے ہوائی اڈوں کے لیے اپنی پروازوں کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

10 ستمبر کو جے سی (کمبوڈیا) انٹرنیشنل ایئرلائنز نے گوانگچو-سہانوکول روٹ کا باضابطہ آغاز کیا، جو دونوں مقامات کو ملانے والا پہلا فضائی راستہ ہے۔ اپیکھا اناپوما بنتوتا پتھیرانا، سینیئر نائب صدر جے سی، نے فورم میں کہا کہ “اس وقت جے سی گوانگچو سمیت چین کے 10 شہروں کے ساتھ براہ راست رابطے رکھتا ہے۔ ہم رواں سال کے اختتام تک اس تعداد کو 15 تک پہنچانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔”

“ہم جنوبی چین، بالخصوص گوانگچو، میں مزید پیشرفت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ گوانگڈونگ ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔” یہ کہنا تھا حسین جہان، نائب صدر، ایشیا پیسفک ترکش کارگو کا۔

ذریعہ: گوانگڈونگ ایئرپورٹ اتھارٹی

Latest from Blog