ہانگچو نے دونوں شہروں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ہانگ کانگ میں پروموشن اجلاس کا انعقاد کیا

ہانگچو، چین، 20 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– “نیا دور، نیا تعاون، نئی ترقی – سحر انگیز ہانگچو” پروموشن اجلاس 17 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوا۔ ایونٹ کا مقصد ہانگچو اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی ترویج ہے۔

پروموشن اجلاس میں چو جیانگیونگ، سیکریٹری سی پی سی ہانگچو میونسپل کمیٹی نے کہا کہ مشرقی چین کے چیجیانگ صوبے کا دارالحکومت ہانگچو ایک خوبصورت، تاریخی متحرک اور کھلا شہر ہے۔ ہانگ کانگ دنیا بھر میں معروف جدید شہر ہے۔ ہانگچو اور ہانگ کانگ کے درمیان تعلق گہرا اور طویل ہے۔ اور دونوں بھرپور فوائد اور قریبی تعاون رکھتے ہیں۔ 2017ء کے اختام تک 6000 سے زیادہ ہانگ کانگ کے ادارے ہانگچو میں 520 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کی کل سرمایہ کاری کر چکے تھے، جو اسے ہانگچو میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ بنا رہے ہیں۔

اس وقت ہانگچو “بعد از اجلاس، ایشین گیمز اور جدت” کے لیے بڑے تاریخی موقع کا سامنا کر رہا ہے۔ چو جیانگیونگ نے کہا کہ ہانگ کانگ بیلٹ اینڈ روڈ میں ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہانگچو اور ہانگ کانگ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں تبادلہ اور تعاون مضبوط کریں گے، صنعتی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، جدت طرازی اور کاروباری انتظام، سیاحت و دیگر شعبہ جات میں تعاون کو بڑھائیں گے اور مستقبل میں زیادہ شعبہ جات میں اشتراک کریں گے۔

چین بیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ بیورو ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت، جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی، کہا کہ ہانگ کانگ اور ہانگچو نے معیشت، ثقافت، تعلیم، امور نوجوانان اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون کیا۔

چو چیلیانگ، نائب صدر ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل، نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز ہے اور تجارت اور جہاز رانی کا مرکز ہے۔ ہانگچو برعظیم چین میں ایک ای-کامرس مرکز اور جدت طرازی اور ٹیکنالوجی میں معروف شہر ہے۔ یہ دونوں مقامات تعاون کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے یکساں فائدہ مند نتائج لا سکتے ہیں۔ اس طرح ہانگچو اور ہانگ کانگ کے ادارے دنیا میں زیادہ چینی اداروں کو لا سکتے اور ترویج دے سکتے ہیں۔

آنٹ فائنانشل سروسز گروپ، جارڈین میتھیسن گروپ اور ہانگچو اور ہانگ کانگ کے دیگر کاروباری نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پینگ یاؤجیا، جارڈن میتھیسن کے نائب صدر، نے کہا کہ ہانگچو میں تیز تر اقتصادی و سماجی ترقی کے ساتھ جارڈن میتھیسن ہانگچو میں خدمات کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے اور ہانگچو کے باسیون کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ یانگ پینگ، نائب صدر آنٹ فائنانشل، نے کہا کہ ہانگ کانگ آنٹ فائنانشل کی بین الاقوامیت کی تلاش کا پہلا اسٹاپ ہے، ہم ہانگ کانگ کے موبائل ادائیگی اور مالیاتی ٹیکنالوجی شعبوں میں مزید حصہ ڈالنے کی امید رکھتے ہیں۔

ذریعہ: دی پبلسٹی ڈپارٹمنٹ آف دی سی پی سی ہانگچو میونسپل کمیٹی

Latest from Blog