‫20 ستمبر کو چیجیانگ کے ضلع کیچیاؤ میں 2018ء ڈبلیو ٹی ایم سی کا آغاز

شاؤسنگ، چیجیانگ، 21 ستمبر 2018ء/سنہوا فائنانس ایجنسی-ایشیانیٹ/– 2018ء دی فرسٹ ورلڈ ٹیکسٹائل مرچنڈائزنگ کانفرنس (2018ء ڈبلیو ٹی ایم سی) 20 ستمبر کو مشرقی چین کے صوبہ چیجیانگ کے کیچیاؤ ضلع، شاؤسنگ شہر میں شروع ہوئی۔

“کشادگی، سائنس و ٹیکنالوجی، فیشن، ماحول دوست ترقی” پر توجہ کے ساتھ اس کانفرنس نے شرکاء کو عالمی ٹیکسٹائل فیشن صنعت کی یکساں ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین کی ٹیکسٹائل صنعت میں تبدیلی کے خیالات پیش کرتے دیکھا۔

شین چیجیانگ، پارٹی سیکرٹری کیچیاؤ ضلع، شاؤسنگ شہر، نے کہا کہ کیچیاؤ ضلع عالمی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک اہم اجتماعی جگہ ہے۔ دنیا کی ٹیکسٹائل مصنوعات کے تقریباً ایک چوتھائی کی تجارت چین کے ٹیکسٹائل شہر میں ہوتی ہے جو اس ضلع میں واقع ہے، 200 ارب یوآن کے سالانہ حجم کے ساتھ۔

“ٹیکسٹائل صنعت چین میں زبردست مستقبل رکھتی ہے۔ صنعت میں بہترین مواقع پر مزید ممالک بھی توجہ دیں گے،” جسویندر بیدی، چیئرمین انٹرنیشنل ٹیکسٹائل مینوفیکچررز فیڈریشن (آئی ٹی ایم ایف) (2016-2018) اور افریقن کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹریز فیڈریشن (اے سی ٹی آئی ایف) نے کہا، انہوں نے مزید اضافہ کیا کہ توقع ہے چین 2020ء تک یورپ اور امریکا کو پیچھے چھوڑتے سب سے بڑی ریٹیل مارکیٹ بن جائے گا۔

سن روئچی، صدر چائنا نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ ایپیرل کونسل (سی این ٹی اے سی) کے مطابق چین کی ٹیکسٹائل صنعت کی تبدیلی ساخت گری کو جدید بنانے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ وہ زیادہ انٹیلی جنٹ، خدمات کے مطابق اور ماحول دوست ہو جائے۔ اسی دوران ایک پیشہ ور اور بین الاقوامی صنعتی اجتماع کے لیے کوششیں ہونی چاہئیں تاکہ عالمی تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔

کانفرنس، کے دوران چین، مصر، انڈونیشیا، ملائیشیا، فرانس، ترکی، ویت نام، کمبوڈیا اور لاؤس جیسے ممالک کی ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے 12 نمائندگان پر مشتمل ورلڈ ٹیکسٹائل مرچنڈائزنگ کانفرنس کونسلکا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا، جس کا ہدف ٹیکسٹائل صنعت کی ماحول دوست ترقی کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔

ذریعہ: چائنا اکنامک انفارمیشن سروس

Latest from Blog