ہرٹز نے ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز میں سرفہرست ٹریول انڈسٹری اعزاز حاصل کرلیا

سنگاپور، 24 ستمبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

ہرٹز ایشیا پیسفک کو بنکاک میں ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز میں 13 واں مسلسل ٹریول ہال آف فیم اعزاز سے نوازا گیا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20180827/2221151-1LOGO

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180827/2221151-1LOGO
https://photos.prnasia.com/prnvar/20180924/2245914-1

ہرٹز کو پہلی بار 2005ء میں دی ٹریول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا، جو علاقے کے سب سے غیر معمولی اداروں کو اعزاز دینے والوں کا تاریخ میں مستقل مسکن ہے۔ ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز ایک مؤقر تقریب ہے جو سیاحتی صنعت کے رہنماؤں کو موجودہ اراکین کی یاد اور نئے شمولیت کرنے والوں کو تسلیم کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔ ہرٹز 1994ء سے دس مسلسل بیسٹ کار رینٹل کمپنی ایوارڈز بھی جیت چکا ہے۔

ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز بہترین اداروں کو تسلیم کرنے اور ایشیا بحر الکاہل میں سیاحتی صنعت کے لیے ان کی حصہ داری کے لیے علاقائی سطح پر معروف ہے۔

ایون میک نیل، نائب صدر ایشیا پیسفک، ہرٹز نے کہا کہ “ہرٹز ٹریول ہال آف فیم میں موجودگي اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے صنعت کے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات پر فخر محسوس کرتا ہے۔ میں خاص طور پر اپنے تجارتی شراکت داروں اور قابل قدر صارفین کا مستقل سپورٹ پر شکریہ ادا کروں گا، ساتھ ہی مخلص عملے کا بھی، جو زبردست کسٹمر سروس فراہم کرنے سے مکمل طور پر وابستہ ہیں۔”https://photos.prnasia.com/prnvar/20180924/2245914-1

رواں سال ہرٹز کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں ادارے کے 100سال مکمل ہوئے ہیں۔ ٹی ٹی جی ٹریول ایوارڈز اور کئی دیگر اعزازات ہرٹز کی صارفین سے طویل المیعاد وابستگی اور اس کی معروف بہترین خدمات کو ظاہر کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں 10,000 سے زیادہ اور بہترین گاڑیوں کے بڑے اور متنوع بیڑے کے ساتھ ہرٹز مسافروں کو ان کی مرضی کے مقام تک لےجا سکتا ہے اس گاڑی میں جو ان کے لیے بہترین ہو۔

رابطہ برائے میڈیا:
ڈے لائٹ ایجنسي
7600 8235 2 61+
hhall@daylightagency.com.au / zguest@daylightagency.com.au

ہرٹز کے بارے میں

ہرٹز گلوبل ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کا ذیلی ادارہ ہرٹز کارپوریشن شمالی امریکا، یورپ، کیریبیئن، لاطینی امریکا، افریقہ، مشرق وسطیٰ، ایشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھر میں تقریباً 10,200 کارپوریٹ اور فرنچائزی مقامات پر اپنے برانڈ کو چلاتا ہے۔ ہرٹز کارپوریشن دنیا کے سب سے بڑی گاڑیوں کی رینٹل کمپنیوں میں سے ایک ہے اور ہرٹز دنیا میں سب سے زیادہ جانے پہچانے برانڈز میں سے ایک ہے۔ مصنوعات اور خدمات کے منصوبے جیسا کہ ہرٹز گولڈ پلس ریوارڈز، الٹیمیٹ چوائس، کارفرمیشنز، موبائل وائی-فائی اور انوکھی گاڑیاں ایڈرینالائن، ڈریم، گرین اور پرسٹیج کلیکشنز کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں جو ہرٹز کو مقابلے میں سب سے نمایاں کرتی ہیں۔ مزید برآں، ہرٹز کارپوریشن گاڑیوں کی لیزنگ اور فلیٹ مینجمنٹ کے معرف ادارے ڈونلین کا بھی مالک ہے جو بین الاقوامی مارکیٹوں میں گاڑیوں کے رینٹل برانڈز فائرفلائی اور ہرٹز 24/7 وار فلیکسی کار کار شیئرنگ کاروبار کو چلاتا ہے اور ہرٹز کار سیلز کے ذریعے گاڑیاں فروخت کرتا ہے۔ دی ہرٹز کارپوریشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.hertz.com۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180924/2245914-1
لوگو – https://photos.prnasia.com/prnh/20180827/2221151-1LOGO

 

Latest from Blog