‫آرٹ پرائس فریز کی 2018ء معاصر آرٹ مارکیٹ رپورٹ ایف آئی اے سی کے سامنے پیش: 18 سالوں میں 1,744 فیصد سے زیادہ کی کُل نمو – 8.1 فیصد کا سالانہ منافع – اور اب پانچ براعظموں میں متحرک ایک بھرپور مارکیٹ

پیرس، یکم اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– تھیری ایرمان کے قائم کردہ اور ان کی زیر صدارت آرٹ پرائس نے اپنی 21 ویں رپورٹ وان جی کے بنائے گئے اور انہی کی زیر صدارت اپنے چینی ادارہ جاتی شراکت دار گروپ آرٹرون/اے ایم ایم اے (آرٹ مارکیٹ مانیٹر آف آرٹرون) کے قریبی تعاون سے جاری کی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_8ff2pzrb/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/644091/Artprice_Logo.jpg)

جون 2018ء تک 12 ماہ کے عرصے میں معاصر آرٹ مارکیٹ میں تین بنیادی اشاریوں (+19 فیصد عالمی آمدنی، +17 فیصد لاٹس فروخت اور +18 فیصد شعبے کی پرائس انڈیکس ) میں تقریباً یکساں اضافے معاصر آرٹ کی دنیا بھر میں بہت تیزی سے اور متوازن ترقی کو بیان کرتے ہیں۔

اوسط سالانہ مالیاتی آمدنی، جو اس وقت معاصر فن پاروں پر +8.1 فیصد ہے، بہت پرکشش لگتی ہے وہ بھی اس منفی اور تقریباً صفر نرخوں کے تناظر میں جنہوں نے نقد بچت کا خاتمہ کردیا ہے۔

خزاں کے بڑے میلوں بالخصوص فریز اور ایف آئی اے سی میں شرکت کرنے والے کسی بھی فرد کے لیے ناگزیر ٹول آرٹ پرائس معاصر آرٹ مارکیٹ رپورٹ 2018ء مندرجہ ذیل ایڈریس پر مفت دستیاب ہے:

https://www.artprice.com/artprice-reports/the-contemporary-art-market-report-2018

ہماری رپورٹ کے مقاصد کے لیے این بی

معاصر آرٹ = 1945ء کے بعد پیدا ہونے والے مصوروں کے فن پارے

فائن آرٹ = مصوری، مجسمے، خاکے، تصویر کشی، وڈیوز، پرنٹس، تنصیبات

زیر تجزیہ دور: یکم جولائی 2017ء – 30 جون 2018ء

12 ماہ کے عرصے میں کیے گئے 66,850 سودوں نے غیر معمولی شدت کی مارکیٹ کو ظاہر کیا۔ 2000/2001 سے اب تک سودوں کی تعداد 5.5 گنا بڑھ چکی ہے۔ اسی عرصے میں کل عالمی فروخت 1,744 فیصد اضافہ کے ساتھ 103 ملین ڈالرز سے 1.9 ارب ڈالرز تک جا پہنچی۔ معاصر فن پاروں کی اوسط قیمت 21 ویں صدی کے آغاز پر 8,400 ڈالرز سے بڑھ کر آج 28,000 ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ مزید برآں، آج معاصر آرٹ مارکیٹ غیر معمولی تنوّع پیش کرتی ہے: 1945ء کے بعد پیدا ہونے والے 20,335 مصوروں نے 12 ماہ کے عرصے میں کم از کم ایک نیلامی نتیجہ پایا ہے، جو2000/2001ء کے مقابلے میں تقریباًپانچ گنا زیادہ ہے (تب 4,100 معاصر مصور تھے)۔

آرٹ پرائس کے بانی اور سی ای او تھیری ایرمان کے مطابق “ہمارا تعمیر نو کا عہد تھا جو تقریباً تین سال جاری رہا؛ لیکن معاصر آرٹ مارکیٹ اب کہیں مضبوط تر بنیاد رکھتی ہے۔ گو کہ قیمتیں بلاشبہ پھر بڑھ رہی ہیں، لیکن اب کہیں زیادہ رسد ہے جو فن پاروں کے بہتر انتخاب کی سہولت دیتی ہے ۔۔۔ اور نہ فروخت ہونے کی مکمل ٹھیری ہوئی شرح، 39 فیصد پر، ایک متوازن مارکیٹ کی ضمانت دیتی ہے۔”

برطانیہ (545 ملین ڈالرز) اور مرکزی چین (298 ملین ڈالرز) دونوں نے بالترتیب 55 اور 15 فیصد اضافے کے ساتھ بہترین فروخت حجم حاصل کیے۔ دوسری جانب امریکا کی مارکیٹ گزشتہ سال کے عرصے کے مقابلے میں 13 فیصد سکڑ گئی جسے ژاں-مائیکل باسکوا کے ان ٹائٹلڈ (1984ء کے لیے 110.5 ملین ڈالرز کے غیر معمولی ریکارڈ سے مدد ملی۔

لندن، نیو یارک، بیجنگ اور ہانگ کانگ ہی معاصر آرٹ کی عالمی نیلامی فروخت کے 82 فیصد کے ذمہ دار رہے، وہ بھی صرف 17 فیصد عالمی لاٹس کی فروخت کے ذریعے۔

فرانسیسی مارکیٹ نے 12 ماہ کے عرصے میں 81 فیصد اضافے کے ساتھ 71 ملین ڈالرز تک پہنچ کر معاصر آرٹ کی فروخت میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ بقیہ یورپ میں جرمنی (+40 فیصد)، اٹلی (+31فیصد) اور بیلجیئم (+27 فیصد) نے عالمی معاصر آرٹ مارکیٹ میں اپنے بالترتیب 5ویں، 7ویں اور 10 ویں مقامات کو مضبوط کیا۔ ان کے علاوہ متعدد ممالک نے دنیا بھر میں مارکیٹ نمو میں حصہ ڈالا: جاپان (+22 فیصد)، آسٹریلیا (+15 فیصد)، جنوبی کوریا (+15 فیصد)، جنوبی افریقہ (+25 فیصد)۔

کلیدی اعداد و شمار

1۔ عالمی فروخت 19 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالرز تھی

2۔ فروخت کی گئی لاٹس کی تعدادمیں 17 فیصد اضافہ ہوا 66,850 نیلامی نتائج کے ساتھ

3۔فروخت نہ ہونے کی عالمی شرح بدستور 39 فیصد پر جمی رہی

4۔ معاصر آرٹ پرائس انڈیکس نے 18.5 فیصد کا اضافہ پیش کیا

5۔ 2000/2001ء سے عالمی فروخت 1,744 فیصد بڑھی اور 103 ملین ڈالرز سے 1.9 ارب ڈالرز تک پہنچی

6۔ 2000/2001ء سے فروخت ہونے والی لاٹس 5.5گنا بڑھیں اور 12,300 سے 66,850 تک پہنچیں

7۔ گزشتہ سال معاصر آرٹ نیلامی نتائج 59 ممالک میں ریکارڈ کیے گئے تھے

8۔ نیو یارک، لندن، بیجنگ اور ہانگ کانگ کل فروخت کے 82 فیصد کے ذمہ دار رہے، وہ بھی 17 فیصد فروخت شدہ عالمی لاٹس کے ذریعے

9۔ عظیم تر چین (ہانگ کانگ اور تائیوان سمیت) نے 480 ملین ڈالرز پیدا کیے، یعنی عالمی مارکیٹ کا 26 فیصد

10۔ یورپ کا ایک غیر معمولی سال رہا: فرانس +81 فیصد، جرمنی +40 فیصد، اٹلی +31 فیصد

 

1۔ عام خلاصہ، معاصر آرٹ مارکیٹ کارکردگی

2۔ مصوروں کی قیمتیں

3۔ افریقہ اور اس کی بیرون ملک آبادی

4۔ خبروں میں

سرفہرست 100 معاصر فن پارے جو نیلامی میں فروخت ہوئے (جولائی 2017ء – جون 2018ء)

سرفہرست 500 معاصر مصور بمطابق نیلامی فروخت (جولائی 2017ء – جون 2018ء)

معاصر آرٹ (2000ء میں صرف 2.8 فیصد کے مقابلے میں آج عالمی آرٹ مارکیٹ کا 12 فیصد) کو اسی لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا جو ہم اثر پذیریت یا جدید آرٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کچھ عرصے سے اس کی نیلامی فروخت 103 ملین ڈالرز سے +1,744 فیصد اضافے کے بعد 1.9 ارب ڈالرز تک پہنچی ہے۔ معاصر مصوروں کی مقبولیت اور قیمت اشاریے مختصر عوامل کی بنیاد پر بہت حساس ہے، جو مسلسل واقعات کے اثر و رسوخ اور عام طور پر “آرٹ خبروں” سے مشروط ہے۔

اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے آرٹ پرائس – آرٹ مارکیٹ معلومات میں عالمی رہنما – نے اپنے معاشی شماریات کے ماہرین، اپنی ادارتی ٹیم اور آرٹ کے مؤرخین کے تعاون سے تجزیے کا ایک نیا طریقہ اور فیصلے کو مدد دینے والے ٹولز کی اقسام تیار کیں۔ نتیجہ ایک ایسے طریقے کی صورت میں آیا ہے جو مارکیٹ کی قیمت پیشرفت کے حوالے سے بہترین بصیرت فراہم کرتا ہے۔

تھیری ایرمان کے مطابق “بدنصیب مصور کا مفروضہ جدید دور میں اب مناسب نہیں ہے اور پرانا تصور کہ صرف مردہ مصور ہی بہترین مصور ہوتا ہے اب فراموش کیا جاچکا ہے۔”

“یہ 2018ء معاصر آرٹ مارکیٹ رپورٹ (1997ء سے 21 ویں رپورٹ) اس زبردست مسئلے کے مرکز تک براہ راست جاتی ہے ۔۔ جدید دور میں مصوروں کا کردار۔ میرا ماننا ہے کہ ہم فلسفی جیورجیو ایگامبن کے ظاہر کردہ اس کردار کی شاعرانہ تشریح کے ساتھ بلاخوف متفق ہو سکتے ہیں: کہ ایک معاصر (مصور) وہ ہے جو اپنی نگاہیں اپنے وقت پر جمائے رکھے تاکہ اس کی روشنی کا ہی نہیں، بلکہ برعکس اندھیرے کا ادراک کرے ۔۔ ایک کردار جو طویل غفلت کے بعد بحال ہو رہا ہے۔”

“ایک معیار بند اور عالمگیر دنیا میں، معاصر مصور ہمیں وہ اضافی روح عطا کرتا ہے جس کی ہمیں مسلسل ضرورت ہے۔”

آرٹ پرائس کے بارے میں:

آرٹ پرائس یورونیکسٹ پیرس کی جانب سے یورو لسٹ میں مندرج ہے، صرف ایس آر ڈی لانگ اور یوروکلیئر: 7478 – بلومبرگ: PRC – روئٹرز: ARTF۔

آرٹ پرائس کو وڈیو میں دریافت کریں: https://www.artprice.com/video

آرٹ پرائس فن پاروں کی قیمت اور آرٹ انڈیکس ڈیٹا بینکس میں عالمی رہنما ہے۔ یہ 30 ملین سے زیادہ اشاریے رکھتا ہے اور نیلامی کے نتائج 700,000 سے زیادہ مصوروں کا احاطہ کر رہے ہیں۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا میں سب سے بڑے آرٹ مارکیٹ ذخیرے تک لامحدود رسائی دیتا ہے: 1700ء سے آج کے دن تک فن پاروں کی 126 ملین تصاویر اور پرنٹس تک ، ہمارے آرٹ مورخین کے تبصروں کے ساتھ۔

آرٹ پرائس 6,300 نیلام کرنے والوں کی جانب سے معلومات کے ساتھ اپنے ڈیٹابینکوں کو مستقل بھرتا رہتا ہے اور دنیا کے معروف خبری اداروں اور تقریباً 7,200 بین الاقوامی اشاعتوں کے لیے آرٹ مارکیٹ رحجانات کی مستقل روانی شائع کرتا ہے۔ آرٹ پرائس اپنے 4,500,000 اراکین کے لیے فن پاروں کی خرید و فروخت کی دنیا کی معروف معیاری مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔آرٹ پرائس آرٹ مارکیٹ کے لیے اپنی بلاک چین تیار کر رہا ہے۔ یہ بی پی آئی-لیبلڈ (سائنٹیفک قومی فرانسیسی لیبل) آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ برائے 2017ء ہے جو مارچ 2018ء میں شائع ہوئی: https://www.artprice.com/artprice-reports/the-art-market-in-2017

آرٹ پرائس معاصر آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ برائے 2017ء – مفت رسائی یہاں: https://www.artprice.com/artprice-reports/the-contemporary-art-market-report-2017

آرٹ پریس خبری اعلامیے:

http://serveur.serveur.com/Press_Release/pressreleaseen.htm

https://twitter.com/artpricedotcom

آرٹ مارکیٹ خبریں:

https://twitter.com/artpricedotcom اور https://twitter.com/artmarketdotcom

https://www.facebook.com/artpricedotcom اور https://plus.google.com/+artpricedotcom/posts

http://artmarketinsight.wordpress.com/

آرٹ پرائس کی کیمیاگری اور کائنات دریافت کریں http://web.artprice.com/video، جس کے صدر دفاتر معروف میوزیم آف کنٹیمپرری آرٹ، دی ایڈوبی آف کیوس ہیں:

http://goo.gl/zJssd

https://vimeo.com/124643720

کنٹیمپرری آرٹ میوزیم دی ایڈوبی آف کیوس فیس بک پر: https://www.facebook.com/la.demeure.du.chaos.theabodeofchaos999

ذریعہ: Artprice.com

 

Latest from Blog