‫زوملیون چوتھے سالانہ ٹیک انوویشن کنونشن میں ٹیکنالوجی کامیابیوں اور 26 ویں سالگرہ کا جشن

چانگشا، چین، 30 ستمبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چین کے سرفہرست تعمیراتی و مشینری بنانے والوں میں سے ایک زوملیون ہیوی انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (زوملیون) اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہی ہے اور ادارے کی ٹیکنالوجی کامیابیابیوں اور پیشرفت کے ساتھ ساتھ ان محققین کو پیش کر رہی ہے جنہوں نے چانگشا، چین میں واقع اپنے صدر دفاتر میں منعقدہ چوتھے ٹیکنالوجی انوویشن کنونشن میں سائنسی ترقی کو آگے لے جانے کے لیے صف اوّل میں کام کیا۔

“پہلے پمپ سے 9 زمروں کے 49 سلسلوں میں 800 مصنوعات کے پورٹ فولیو تک زوملیون نے ایک ورکشاپ فیکٹری سے ایک بین الاقوامی ادارے تک ترقی پائی جس کے ساخت گری کے مقامات دنیا بھر میں موجود ہیں۔ گزشتہ 26 سال میں ہم دنیا بھر میں ایک نمایاں اعلیٰ نوعیت کی تعمیراتی مشینری اور آلات بنانے والا ادارہ بن چکے ہیں۔” ژان چنسن، چیئرمین اور سی ای او زوملیون نے کہا۔ “ٹیکنالوجی جدت طرازی زوملیون کی طاقت ہے؛ ہم اعلیٰ نوعیت کی اسمارٹ مصنوعات بنانا جاری رکھیں گے جو ٹیکنالوجی کی رکاوٹیں توڑتیں اور صارفین کی توقعات سے بڑھ کر ہوتی ہیں۔”

2018ء کی پہلی ششماہی میں بگ ڈیٹا اور اسمارٹ ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زوملیون نے ZTC251 اور ZTC800 سیریز ٹرک کرینیں بنائیں، جو دور دراز خامیوں کی تشخیص اور موبائل ایپ کنٹرول کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دونوں کو بہتر حفاظت، بہتر درستگی اور کام کی بہترین مؤثریت کی وجہ سے صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔

ٹیکنالوجی جدت طرازی کو ترجیح دیتے ہوئے زوملیون نے تیز رفتار ترقی کی حکمت عملی کا تعاقب کیا۔ 2018ء میں اس کی پہلی ششماہی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ زوملیون کی تعمیراتی مشینری مصنوعات کی مجموعی فروخت 61.15 فیصد کے سال بہ سال اضافے کے ساتھ 13.592 ارب رینمنبی (2.03 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی ہے۔

زوملیون کی جدت طرازی سے تحریک پاتی مصنوعاتی ترقی حکمت عملی کا نتیجہ مختلف عالمی ریکارڈ یافتگان کی صورت میں نکلا، بشمول ایک 2,000 ٹن آل-ٹیرین کرین کے جو سب سے زیادہ اٹھانے کی صلاحیت ہے، کاربن فائبر آرم رکھنے والا ایک طویل ترین 101-میٹر کنکریٹ پمپ ٹرک، بلند ترین اونچائی پلیٹ فارم فائر ٹرک، سب سے بڑی ہیمرہیڈ ٹاور کرین اور چین کی پہلی 3,200 کرالر کرین۔

اسمارٹ مینوفیکچرنگ کی جانب ترقی پاتے ہوئے زوملیون انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنالوجی، بگ ڈیٹا اور موبائل نیٹ ورکس کو ملا کر ایسی مصنوعات تیار کرچکا ہے جو زیادہ انٹیلیجینٹ فنکشن اور سروسز فراہم کرتی ہیں، ادارے کے کاروباری ماڈل کی ساز و سامان بنانے والے سے ساخت گری کی خدمات فراہم کنندہ میں تنظیم نو کر رہی ہیں۔

زوملیون کے بارے میں

1992ء میں بننے والا زوملیون ہیوی انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ایک اعلیٰ نوعیت کے ساز و سامان کو تیار کرنے والا ادارہ ہے جو انجینیئرنگ مشینری، زرعی مشینری اور مالیاتی خدمات کو یکجا کرتا ہے۔ ادارہ اب 49 پرڈکٹ لائنز میں تقریباً 800 جدید مصنوعات فروخت کرتا ہے جو 9 بڑے زمروں کا احاطہ کرتی ہیں۔ زوملیون چین کا پہلی تعمیراتی مشینری ادارہ ہے جو شینژین اور ہانگ کانگ دونوں کے اسٹاک ایکسچینجز میں مندرج ہے۔ http://en.zoomlion.com/

Latest from Blog