‫گری کا توانائی بچانے والا سی اے سی جی ایم وی ایکو کینٹن میلے میں پسندیدہ، جو ماحول دوست حل پیش کرتا ہے

گوانگژو، چین، 16 اکتوبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/- – 16 اکتوبر کو 124 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (یا کینٹن میلے) کے دوسرے روز چین میں گھریلو آلات بنانے والے معروف ادارے گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ آف ژوہے نے جی ایم وی ایکو کا پروڈکٹ لانچ کیا، جو اس کے نئی جنریشن کے توانائی بچانے والے کمرشل ایئر کنڈیشنر ہیں۔ وی آر ایف (ویریئبل ریفریجرنٹ فلو) یونٹ کی اس نئی قسم نے ملک اور بیرون ملک کے خریداروں اور نمائش کنندگان کی توجہ مبذول کروائی کیونکہ یہ “50 فیصد بجلی بچت” پیش کرتی ہے، جو توانائی کے ضیاع کو بڑی حد تک کم کرتی اور دنیا کے لیے ایک ماحول دوست طرز زندگی لاتی ہے۔

دنیا کی اوّلین اور رہنما ٹیکنالوجی توانائی بچت انقلاب کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہوئی

اجراء کے موقع پر جناب ژاؤ گولیانگ، اسسٹنٹ جی ایم گری اوورسیز سیلز کمپنی نے جی ایم وی ایکو کو تفصیل سے متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی پروڈکٹ کی “50 فیصد بجلی بچت” کا راز اس کے انورٹر اور ویریئبل والیئم ٹیکنالوجی میں ہے، جسے گری نے تخلیق کیا تھا اور دنیا بھر کی رہنمائی کی۔

چینی مارکیٹ کے بگ ڈیٹا سروے کے مطابق گھریلو سینٹرل ایئر کنڈیشنرز چینی صارفین کے استعمال کے 60 فیصد دورانیے میں کم لوڈ (30 فیصد سے کم) پر چلتے ہیں ۔ البتہ گری کا انورٹر اور ویریئبل ٹیکنالوجی کم از کم آؤٹ پٹ کو گھٹا کر مؤثریت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ کم از کم کولنگ گنجائش درج شدہ کا 5 فیصد تک ہو سکتی ہے، جو روایتی وی آر ایف یونٹ کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہے، اور اس کی توانائی مؤثریت 3.55 تک پہنچ سکتی ہے۔ جب لوڈ کی شرح 10فیصد ہے، توانائی مؤثریت 4.25 تک بڑھ جاتی ہے، 130 فیصد زیادہ روایتی وی آر ایف یونٹ کے مقابلے میں۔ ماحول دوست ترقی کے لیے ایسی جدید توانائی بچت ٹیکنالوجیز کے ساتھ گری نے حقیقت “50 فیصد بجلی بچت” کو حاصل کیا۔

ایک سال قبل، 27 ستمبر کو، گری کے “مختلف والیم سوئچنگ کمپریسر ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انتہائی مؤثر گھریلو وی آر ایف یونٹ” کو ماہرین کی جانب سے دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلے قسم قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت یہ پروڈکٹ 2 بین الاقوامی پیٹنٹس کے ساتھ ساتھ 36 قومی ایجادات پیٹنٹس کے لیے درخواست دے چکی ہے، جبکہ 19 اسے دے دیے گئے ہیں۔

“ہمارے 16 سالہ پیشہ ورانہ تعاون اور گری کے ساتھ اچھے تعلقات کے پس پردہ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں: اچھا معیار، جدید اور پیش پیش ڈیزائن، توانائی بچت اور ماحول دوستی۔ 50 فیصد توانائی بچت کے ساتھ میرا ماننا ہے کہ نئی جنریشن کے جی ایم وی ایکو مارکیٹ میں فروخت کے اعتبار سے نمبر 1 بن جائیں گے۔ ہم نے خود بھی پروڈکٹ کے بڑے آرڈرز دیے ہیں۔ ہمیں اعتماد بھی ہے کہ گری کی طرف سے زیادہ سے زيادہ خوبصورت مصنوعات بنائی جائیں گے، اور دنیا کی جانب سے پسند کی جائیں گی،” جناب وتالی شوریگا، یوکرین کی جنرل مینیجر اسٹیپ ٹریڈنگ کمپنی ایل ایل سی نے کہا۔

گری کے تین برانڈز جیسا کہ گری، کنگ ہوم، ٹوسوٹ کی دیگر اہم مصنوعات “نئی توانائی، نئی ٹیکنالوجی، نیا ریفریجرنٹ” کے موضوع کے ساتھ بھی میلے کی اہم جھلکیاں ہیں۔

ماحول دوست اور جدت طرازی سے تحریک پاتی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے: ساختہ چین، دنیا کی پسند

گری نے 1991ء میں سینٹرل ایئر کنڈیشننگ کے لیے آر اینڈ ڈی انسٹیٹیوٹ بنایا تھا اور یہ چین میں ایسی پروڈکٹ کی آر اینڈ ڈی، پیداوار اور فروخت کے لیے بنائے گئے اولین اداروں میں سے ایک تھا۔ آزادانہ جدت طرازی کی بدولت گری وی آر ایف یونٹس کے شعبے میں مستقل کامیابیاں سمیٹ چکا ہے اور ماحول دوست ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

محترمہ ڈونگ منگژو، چیئرپرسن گری الیکٹرک اپلائنسز اور ایسے ترقیاتی فلسفے کی ماہر کو ستمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جانب سے باضابطہ طور پر “ماحول دوست شہری ترقی منصوبے کی پیغام رساں” مقرر کیا گیا تھا۔ “انٹرپرائزز بقاء کے لیے نہیں بلکہ عہد کو تبدیل کرنے کے لیے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم صرف چین میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی ٹیکنالوجیز کے ساتھ زندگی کے نئے طریق تخلیق کرنے کی کوشش گے، ماحول دوست ترقی کے نئے طریقے۔” محترمہ ڈونگ نے کہا۔

ذریعہ: گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ آف ژوہے

Latest from Blog