جاری شدہ نیا انڈیکس چین کی بہتر شمولیتی مالیاتی خدمات کو ظاہر کرتا ہوا

بیجنگ، چین، 17 اکتوبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– سی سی بی-سنہوا انکلوزِو فائنانس-ایس ایم ای انڈیکس کا افتتاح 11 اکتوبر کو بیجنگ میں کیا گیا تھا، جس نے 2018ء کی دوسری سہ ماہی میں چین کے چھوٹے اور نچلے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے مالیاتی خدمات کی بہتر دستیابی اور معیار کو ظاہر کیا۔

سی سی بی-سنہوا انکلوزِو فائنانس-ایس ایم ای انڈیکس مشترکہ طور پر چائنا کنسٹرکشن بینک (سی سی بی) اور چائنا اکنامک انفارمیشن سروسز (سی ای آئی ایس) نے سنہوا نیوز ایجنسی کے تحت مرتب کیا ہے، اور اس میں چار ذیلی انڈائسز ، فائنانسنگ انڈیکس، سروس انڈیکس، ڈیولپمنٹ انڈیکس اور بزنس انڈیکس شامل ہیں ۔

یہ چینی مالیاتی نظام کی صلاحیت کے عکاسی کرتے ہیں کہ ایس ایم ایز کو نسبتاً موزوں قیمتوں پر باسہولت خدمت فراہم کی جائیں اور ایس ایم ایز کے لیے شمولیتی مالیات کی صورتِ حال اور ترقیاتی درجے کو چلانے کو بیان کیا جائے، ایس ایم ایز کی شمولیتی مالیات کے لیے “بار پیما” اور “قطب نما” تخلیق کر رہے ہیں۔

انڈیکس نے اشارہ کیا کہ ایس ایم ایز کے لیے چین کی مالیاتی قیمت حالیہ چند سالوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مستحکم ہو چکی ہیں۔ رحجان 2015ء کی نسبتاً بلند سطحوں کے مقابلے میں 2016ء میں نیچے دکھائی دیا، اور 2017ء کی دوسری سہ ماہی کے بعد کچھ بہتر ہوتے ہوئے اوپر دیکھا گیا جس میں چوتھی سہ ماہی میں 107.63 کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔ 2018ء میں مالیاتی پرائس انڈیکس برائے ایس ایم ایز 2017ء کی آخری سہ ماہی سے نیچے چلا گیا۔

2018ء کی دوسری سہ ماہی میں ایس ایم ایز کے لیے ڈیولپمنٹ انڈیکس اور بزنس انڈیکس بالترتیب 55.41 اور 54.80 پر برقرار رہا، دونوں 50 کے بنیادی معیار سے زیادہ رہے اور دونوں شعبوں میں بڑھتی ہوئی حالت کو ظاہر کر رہے ہیں۔

لیو ژینگرونگ، نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سنہوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ سنہوا شمولیتی مالیات اور مقامی تجربے و کامیابیوں کی ملک بھر میں عملی بہتری کے لیے چین کی پالیسیوں اور اقدامات کی خبریں پیش کرنا جاری رکھے گا۔ سنہوا اپنے تمام میڈیا وسائل اور خصوصی تھنک ٹینک ٹیموں، جیسا کہ قومی مالیاتی انفارمیشن پلیٹ فارم سنہوا فائنانس اور قومی کریڈٹ انفارمیشن پلیٹ فارم سنہوا کریڈٹ، کو بھی سی سی بی جیسے مالیاتی اداروں کے لیے خدمات کی فراہمی پر استعمال کرے گا اور چین کی شمولیتی مالیات کی ترقی میں حصہ ڈالے گا۔

تیان گولی، چیئرمین سی سی بی نے کہا کہ شمولیتی مالیات کے شعبے میں کئی نظری و عملی مسائل حل ہونا باقی ہیں، اور سی سی بی-سنہوا فائنانس-ایس ایم ای انڈیکس معاشرے کے تمام شعبوں کو استحکام دیتے ہیں جیسا کہ بینکوں اور پیشہ ورانہ میڈیا کو، کہ وہ شمولیتی مالیات کی کارکردگی میں چین کے لیے بار پیما تخلیق کریں اور شمولیتی مالیات کی مصنوعات، نمونوں اور میکانزم میں جدت کے لیے فیصلہ سازی کی مدد فراہم کریں۔

ذریعہ: چائنا اکنامک انفارمیشن سروس (سی ای آئی ایس)

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=322139

Latest from Blog