ژوہائی: ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل کے آغاز کے ساتھ ایک اُبھرتا ہوا نیا مرکز

ژوہائی، چین، 24 اکتوبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– جنوبی چین کے ساحلی شہر ژوہائی کی گونگبی بندرگاہ کے مشرق میں ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پُل لِنگڈنگیانگ کے پانیوں میں ایستادہ ہے۔ تین شہروں کے درمیان سفر کے دورانیے کو گھٹا کر آدھے گھنٹے تک لانے والا یہ پُل لوگوں، گاڑیوں، سرمائے اور اطلاعات کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

24 اکتوبر پُل کے باضابطہ آغاز کا دن ہے، جو اس صدی کا عظیم منصوبہ ہے۔ چینی صدر شی جنپنگ ایک روز قبل ژوہائی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور پُل کے افتتاح کا اعلان کیا۔ ژوہائی، ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے، جو گوانگڈونگ-ہاگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے لیے ایک مرکز کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا ہے کیونکہ یہ دو خصوصی انتظامی علاقوں کے درمیان مرکزی چین کا واحد شاہراہی رابطہ ہے، جو ایک مرتبہ پھر تمام شعبوں کی زبردست توجہ حاصل کرچکا ہے۔

پل کی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر-جنرل یو لائی کے مطابق پُل نے ان تین شہروں کے درمیان سفری دورانیے کو غیر معمولی حد تک کم کر دیا ہے۔ ژوہائی سے ہانگ کانگ جانے میں عام طور پر آبی راستے سے ایک گھنٹہ اور زمینی راستے سے تین گھنٹے سے زیادہ لگتے تھے۔ اب، صرف 30 منٹ لگتے ہیں۔ یوں ایک تزویراتی داخلی دروازے کے طور پر ژوہائی کی موجودگی مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

گریٹر بے ایریا میں بنیادی ڈھانچے کے باہمی ربط کو بہتر بنانے کے لیے ایک امتیازی منصوبے کی حیثیت سے گوانگڈونگ-ہانگ کانگ اور مکاؤ کی یہ مشترکہ تعمیر 55 کلومیٹر طویل پُل پہلی عظیم سمندر-پار تعمیر ہے، جو مشرق میں ہانگ کانگ اور مغرب میں ژوہائی اور مکاؤ کو ملاتی ہے۔ ” پُل کی تعمیر کی کوششوں نے ظاہر کیا کہ کس طرح شہر ایک دوسرے کے مفادات کو مستحکم کرتے اور باہمی مفادات اور سب کے لیے یکساں تعاون کی ترویج کرتے ہیں۔ پل گریٹر بے ایریا کے مشرقی کنارے کو مغربی سے ملانے کے لیے لازماً ایک اہم مرکز بنے گا،” برج اتھارٹی کے سربراہ ژو یونگلِنگ نے کہا۔

اہم جغرافیائی مقام کے طور پر ژوہائی مضبوط سے مضبوط تر بن چکا ہے۔ یہ گریٹر بے ایریا میں بنیادی ڈھانچے کے ربط کو بڑھانے اور مارکیٹ تکمیل کو بہتر بنانے کے اہداف رکھتا ہے۔ اس سے آگے، یہ ٹیکنالوجیکل جدت طرازی میں ممکنہ تعاون کے شعبوں کی تلاش اور مساوی ترقی کو پیش کرنے والے صنعتی نظام کے لیے منصوبہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اب یہ اپنی جغرافیائی اہمیت کے احیاء اور گریٹر بے ایریا کے لیے نئے اقتصادی محرّک کی صورت گری کو قبول کر رہا ہے۔

ژوہائی میونسپلٹی کی عوامی حکومت کی تازہ صنعتی منصوبہ بندی میں بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت جیسی انٹیلی جینٹ صنعتوں کو شامل کرنے پر توجہ بڑھانا، ساتھ ہی اسمارٹ گرڈ آلات، نئی توانائی، بایو-میڈیسن اور طبی آلات سے بین-السرحدی مالیات، کاروباری نمائش اور تفریحی سفر تک کی صنعتیں بھی شامل ہیں۔ اس طرح شہر نئی صنعت کے ستون تشکیل دیتا ہے۔

دنیا کے معروف شپنگ ادارے الفالائنر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2017ء میں ژوہائی کی بندرگاہ کا کنٹینر حاصلِ کار 37.3 فیصد بڑھ کر 2.27 ملین ٹی ای یو تک پہنچا، یعنی دنیا میں 73 ویں نمبر پر اور شرحِ نمو کے اعتبار سے دوسرا سب سے زیادہ رہا۔

اب جبکہ گریٹر بے ایریا کا نقشہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، نیا ژوہائی باہمی جدت طرازی اور کھلے تبادلے پر زور کے ساتھ تعمیر ہو رہا ہے۔

چائنا-لیٹن امریکا اینڈ دی کیریبیئن (سی ایل اے سی) اکانمک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن پارک اپنا کام شروع کر چکا ہے، جبکہ سی ایل اے سی ایکسپو نے 70 سے زیادہ منصوبے پر دستخط ہوتے دیکھے، جن کی کُل معاہداتی قدر 468.25 ملین امریکی ڈالرز تھی۔ ژوہائی کے انوویشن سینٹرز ہانگ کانگ اور اسرائیل میں بنائے گئے تھے۔ مزید برآں، چین-اسرائیل رفتار تیز کرنے کے پروگرام اور چائنا-جرمنی آرٹیفیشل انٹیلی جینس انسٹیٹیوٹ کو آگے بڑھانے میں پیشرفت کی جا رہی ہے۔ ژوہائی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترویج کے لیے ایک اہم شہر کے طور پر کاروباری تعاون اور بحری شاہراہ ریشم کے لیے مرکز کی حیثیت سے نئی ساکھ تعمیر کرنے کے لیے پلیٹ فارمز ترتیب دینے سے وابستہ ہے۔

باضابطہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ژوہائی جی ڈی پی نمو کے اعتبار سے گوانگڈونگ میں نمایاں شہر تھا، جو 2018ء کی پہلی ششماہی میں 8.7 فیصد اضافے کے ساتھ 129.941 ارب رینمنبی (18.72 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

مستقل اور بُلند اقتصادی نمو کی وجہ یہ ہے کہ ژوہائی بہتر ماحولیاتی نظام اور جدت طراز حکومتی خدمات رکھتا ہے، جنہوں نے ایک خصوصی کاروباری ماحول ترتیب دینے میں اپنا حصہ ڈالا۔ ژوہائی کے لیے “ترقی کی دوسری کوشش” کی زیادہ توجہ باقی پوری دنیا سے سرمائے، ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد کے زبردست عوامل کو جمع کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بہت گراں-قیمت صنعتوں کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے بہتر طریقوں کے ذریعے باہمی جدّت طرازی پر ہے۔

عالمی سطح پر معروف سرمایہ کاری ادارے آئی ڈی جی کیپٹل کے بانی شراکت دار سیونگ سیاؤگ نے کہا کہ “پُل کا آغاز ژوہائی کے لیے ایک بہتر مستقبل ترتیب دینے کے لیے مزید امکانات لاتا ہے۔” ژوہائی ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ ٹیکنالوجیکل اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ پُل اپنے آغاز کے ساتھ ژوہائی کے لیے موقع لاتا ہے کہ پُل کے ساتھ ساتھ مرکز میں ایک اقتصادی علاقہ تخلیق کرنے کی سہولت پائے۔ اور یہ گوانگڈونگ-مکاؤ کوآپریشن انڈسٹریل پارک اور سائنسی و ٹیکنالوجی نتائج کے لیے ژوہائی-ہانگ کانگ-مکاؤ انڈسٹریل انکیوبیٹنگ پارک کی پیشرفت تیز کرنے میں مدد دے گا۔

جینان یونیورسٹی میں مکاؤ کے ایک گریجویٹ طالب علم لو ژینہاؤ نے کہا کہ “میں گریٹر بے ایریا میں کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ ان تین شہروں کے درمیان سفر کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ملازمت کے اجازت نامے کو منسوخ کرنے سمیت مزید پالیسیاں اور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جنہوں نے مکاؤ کے نوجوانوں کو بہتر ترقی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی دی اور ممکن بنایا۔

آج ژوہائی ہائی-ٹیک انڈسٹریل ڈیولپمنٹ زون میں سیر کرتے ہوئے کوئی بھی شخص 7000 ہائی-ٹیک اداروں کا اجتماع پا کر حیران ہوگا۔ ایک نیشنل انڈیپینڈنٹ انوویشن ڈیمونسٹریشن زون تعمیر کرتے ہوئے یہ علاقہ ہائی-ٹیک صنعتوں کی ترویج کے لیے وسائل ترتیب دے کر شہر کی جدت طرازی سے تحریک پاتی ترقی کے لیے محرّک بن چکا ہے۔

“جو ژوہائی نے حاصل کیا وہ چشم کُشا ہے، اور پُل کے آغاز کے ساتھ شہر کے لیے مزید مواقع بھی موجود ہوں گے،” سن یات-سین یونیورسٹی کے لِنگنان کالج آف اکانمکس میں پروفیسر لِن جیانگ نے کہا، “تقابلی مفادات کا پورا استعمال کرتے ہوئے ژوہائی دریائے پرل کے مشرقی کناروں پر موجود شہروں کی ترقی اور ان کی مالیاتی خدمات، ساخت گری اور ثقافتی شعبوں کے ہم پلّہ ہو سکتا ہے۔ یہ کوششیں ایک اقتصادی مرکز کے ابھرنے کو آسان بنائیں گی۔”

ذریعہ: ژوہائی میونسپلٹی کی عوامی حکومت

Latest from Blog