‫یونیسوک نے حال ہی میں مکمل ہونے والی انڈیا موبائل کانگریس 2018ء میں 5جی اور آئی او ٹی-ریڈی پیشکشوں کی وسیع اقسام کی نمائش کردی

گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے معروف صنعتی ایونٹ میں شرکت اور جدید ٹیکنالوجی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ

نئی دہلی، 31 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– عالمی چپ سیٹ مینوفیکچرنگ صنعت میں اپنی قائدانہ حیثیت کو نمایاں کرتے ہوئے معروف فیبلیس سیمی کنڈکٹر کمپنی یونیسوک (سابقہ اسپریڈٹرم کمیونی کیشنز) نے حال ہی میں مکمل ہونے والی انڈیا موبائل کانگریس 2018ء میں اپنی مستقبل کے لیے تیار 5جی اور آئی او ٹی پیشکشوں کی وسیع اقسام کی نمائش کی۔ سہ روزہ ایونٹ کا اہتمام محکمہ ٹیلی کمیونی کیشنز (ڈی او ٹی) نے سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) نے 25 سے 27 اکتوبر 2018ء تک ایروسٹی گراؤنڈز، نئی دہلی میں کیا تھا۔ یونیسوک گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے ایونٹ سے منسلک تھا۔

یونیسوک کی جانب سے انڈیا موبائل کانگریس میں نمائش کے لیے پیش کردہ مصنوعات اور سُلجھنوں میں اس کی جدید ترین پیشکش ایس سی 9863 بھی شامل تھا۔ حال ہی میں یونیسوک کی جانب سے جاری کردہ یہ طاقتور اے آئی اوکٹا-کور پروسیسر بہت زیادہ وسائل استعمال کرنے والی ایپلی کیشنز تک پر ہموار صارفی تجربے کی سہولت دینے کے لیے تیار کی گئی ہے جو مشین لرننگ اور اے آر کے متعلق ہے۔ اے آر ایم کور (کورٹیکس اے55) پر مبنی ایس سی 9863 متعدد جدید خصوصیات کو سہارا دیتا ہے جیسا کہ 3ڈی میں اے آئی فیس آئی ڈی، سی اے ٹی 7/ایل+ایل ڈی ایس ڈی ایس، 16 میگاپکسل ڈوئل کیمرا اور فل ہائی ڈیفینیشن پلس (ایف ایچ ڈی+) مع فل اسکرین صلاحیتیں۔

شرکت پر بات کرتے ہوئے نیرج شرما، کنٹری ہیڈ (انڈیا) یونیسوک نے کہا کہ “دنیا میں آج جس رفتار سے ٹیکنالوجی تبدیل ہو رہی ہے صارفین مشین لرننگ، اے آئی، آئی او ٹی اور اے آر جیسی جدید ٹیکنالوجیز سے زيادہ مانوس ہو چکے ہیں۔ درحقیقت وہ اپنی ڈیوائسز سے ایسی نئی ایپلی کیشنز تک رسائی رکھنے اور اس کی سپورٹ فراہم کرنے کی توقع رکتے ہیں۔ مقابلے کے میدان میں موجود رہنے اور آگے بڑھنے کے لیے موبائل اور اسمارٹ ڈیوائس کے اداروں کو بڑھتی ہوئی مارکیٹ کو جلد از جلد پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ خلا ہے جو یونیسوک پُر کر رہا ہے۔”

“یونیسوک کے ہدف کی سمت مستقبل کی جانب ہے اور مقصد عوام کے لیے مؤثر ترین قیمت پر جدید ترین ٹیکنالوجی کو دستیاب بنانا ہے۔ آئی ایم سی 2018ء میں بحیثیت گولڈ اسپانسر ہماری شرکت نے ہمیں اپنی ٹیکنالوجی ہنر مندی اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا۔ ہم ایونٹ میں شرکاء کی جانب سے ملنے والے ردعمل سے بہت خوش ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہماری جدید 5جی اور آئی او ٹی پیشکشوں کی مارکیٹ قبولیت کو بڑھائے گا۔” نیرج نے مزید کہا۔

یونیسوک نے آئی ایم سی 2018ء میں متعدد دیگر مصنوعات بھی دکھائیں جیسا کہ اسمارٹ ریئر مرر، بی ایس جے جی پی آر ایس/جی پی ایس لوکیٹر اور بیڈو ٹرانسلیٹر۔ بیڈو ٹرانسلیٹر ایس سی 9850 میں بلٹ-اِن آتا ہے اور 4جی مائی فائی، ایل ٹی ای-ایف ڈی ڈی (بی1/2/3/4/5/7/8/17/19/20)، ایل ٹی ای-ٹی ڈی ڈی (بی38/39/40/41) اور ڈبلیو سی ڈی ایم اے (بی1/2/4/5/8) کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ بیڈو انٹیلی جنٹ ٹرانسلیشن اور کلاؤڈ سم ٹیکنالوجی کو اور عالمی برانڈز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اسی طرح اسمارٹ ریئر مرر بلٹ-اِن ایس ایل 8541سی رکھتا ہے اور ایل ٹی ای/سی اے ٹی4، کم روشنی میں نائٹ وژن، ایکسلرومیٹرز، جائروسکوپس اور لائٹ اسکیننگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ایسی جدید 5جی/آئی او ٹی مصنوعات کے ساتھ یونیسوک بھرت میں ابھرتے ہوئے اسمارٹ ٹیکنالوجی انقلاب کا حامی بن چکا ہے اور ملک بھر میں صارفین کو ان کے بدلتے ہوئے طرزِ زندگی کی تکمیل کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ٹولز فراہم کر رہا ہے۔

یونیسوک (سابقہ اسپریڈٹرم کمیونی کیشنز) کے بابرے میں

سنگہوا یونیگروپ کے مرکزی ماتحت ادارے کی حیثیت سو یونیسوک ایک معروف فیبلیس سیمی کنڈکٹر کمپنی ہے جو موبائل کمیونی کیشنز اور آئی او ٹی میں بنیادی چپ سیٹس کی آزادانہ تحقیق و پیشرفت سے وابستہ ہے۔ اس کی مصنوعات موبائل چپ سیٹ پلیٹ فارمز کا احاطہ کرتی ہیں جو 2جی / 3جی / 4جی کمیونی کیشنز معیارات، آر ایف چپ سیٹس، این بی-آئی او ٹی اور ای ایم ٹی سی چپ سیٹس، وائرلیس کنیکٹیوٹی چپ سیٹس اور ٹی وی چپ سیٹس کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ دنیا بھر میں 14 سے زیادہ آر اینڈ ڈی مراکز 7 کسٹمر سپورٹ سینٹرز کے ساتھ یونیسوک دنیا کے سرفہرست 3 موبائل بیس بینڈ چپ سیٹ فراہم کنندگان میں سے ایک، چین میں سب سے بڑا پین-چپ فراہم کنندہ اور چین نمیں معروف 5جی کمیونی کیشنز چپ سیٹ ڈیزائن کمپنی بن چکا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.unisoc.com۔

Latest from Blog