تیزی سے بڑھتا ہوا مفید کاروباری ماحول ڈونگ گوان کی جانب مزید عالمی سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کرواتا ہوا

ڈونگ گوان، چین، 14 دسمبر 2018/سنہوا-ایشیانیٹ/– ورلڈ ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز کنوینشن 2018ء 13 سے 14 دسمبر تک ڈونگ گوان میں ہوا تھا۔ 1,200 سے زیادہ ڈونگ گوان کاروباری شخصیات نے کاروباری تعاون کو بڑھانے کے لیےاپنے آبائی قصبے میں ایک عظیم اجتماع کیا۔ جنوبی چین کا یہ شہر حالیہ چند سالوں میں اپنے کاروباری ماحول کے بدستور بہتر ہوتے ہوئے زبردست عالمی اداروں اور منصوبوں کی بڑی تعداد کا خیرمقدم کر چکا ہے۔

ڈونگ گوان سال 2017ء کے اختتام تک 391,000 نجی اداروں اور 586,900 انفرادی کاروباروں کا مسکن تھا، جن کا کُل رجسٹرڈ سرمایہ 18 ارب یوآن (2.62 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔ موزوں پالیسیوں اور مستحکم کاروباری ماحول نے شہر کے نجی شعبے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ پالیسی، صنعت، زمین، سرمایہ اور باصلاحیت افراد پر توجہ دیتے ہوئے ڈونگ گوان 20 مکمل ترجیحاتی پالیسیوں اور مشاورت کے لیے ماہرین کے ایک پینل سمیت پائلٹ کمپنیاں پیش کرتا ہے تاکہ ان اداروں کا اپنے حجم اور اقتصادی فوائد کو بڑھانا یقینی بنائے۔

“دو سالہ ایونٹ بیرونِ ملک مقیم ڈونگ گوان کے کاروباری منتظمین کو شہر کے سرمایہ کاری حقائق کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنے اور کاروباری تبادلوں اور ڈونگ گوان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا موقع دیتا ہے۔ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے مزید کھلنے کے ساتھ یہ نئی کھلی معیشت کی تعمیر کی رفتار بڑھا رہا ہے اور ایک بہتر کاروباری ماحول کی صورت گری کے لیے ترجیحاتی پالیسیاں سامنے لار ہا ہے۔ یوں یہ کاروباری شخصیات زیادہ پر اعتماد ہیں اور ان کی نظریں شہر میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہیں۔” ین ہونگوِی، کنونشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر اور ورلڈ ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز فیڈریشن (ڈبلیو ڈی ای ایف) کے چیئرمین نے کہا۔

ڈونگ گوان انوسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ڈی آئی جی) اور ڈبلیو ڈی ای ایف کی جانب سے ایک دستخطی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ دستخط شدہ منصوبے، بشمول چار صنعتی سرمایہ کاری اور سات مالیاتی خدمات، ایسے شعبوں میں شمار ہوتے ہیں جو ابھرتی ہوئی انٹیلی جینٹ صنعتی ترقی، نجی ایکوئٹی سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے سائی-ٹیک مالیاتی خدمات کے زمرے میں آتے ہیں۔ دستخطی تقریب میں صنعتوں اور نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کی مالیت بالترتیب 27.5 ارب یوآن (3.99 ارب امریکی ڈالرز) اور 3.5 ارب یوآن (508.7 ملین امریکی ڈالرز) رہی اور ایس ایم ایز کو سائی-ٹیک مالیاتی خدمات کے لیے 20 ارب یوآن (2.9 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کا ادھار دیا گیا ہے۔

یِن کے مطابق ویسٹرن یورپین ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز فیڈریشن ستمبر میں قائم کی گئی تھی جس دوران ڈبلیو ڈی ای ایف اور ڈی آئی جی کے نمائندگان نے فرینکفرٹ میں منعقدہ چائنا (ڈونگ گوان)-جرمنی (فرینکفرٹ) اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن کانفرنس میں شرکت کی اور صحت عامہ کے شعبے میں معروف جرمن اداروں کے ساتھ دو باہمی منصوبوں کے بنیادی معاہدے پر دستخط کیے۔ توقع ہے کہ ورلڈ ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز کنوینشن 2018ء زیادہ معیاری منصوبوں کی توجہ حاصل کرے گا۔

آج چینی اور غیر ملکی کاروباری شخصیات کا زیادہ رحجان ڈونگ گوان میں سرمایہ کاری پر ہے جو قانونی بنیادوں پر، بین الاقوامیت کا حامل اور کاروبار دوست کاروباری ماحول کی تعمیر کی شہر کی کوششوں میں بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس سے بڑھ کر مزید فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔ اس نومبر کو ڈونگ گوان نے نجی اداروں کو معیاری ترقی کا لطف دینے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے، جو ڈونگ گوان میں قائم نجی اداروں کو آئندہ تین سال میں مختلف اخراجات میں تقریباً 30 ارب یوآن (4.36 ارب امریکی ڈالرز) کی بچت اور 50 ارب یوآن (7.26 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی اضافی خدمات پیش کریں گے۔

لاگت کی کمی اور گنجائش کو مستحکم کرنے کے علاوہ سب سے بڑھ کر شہر زیادہ کاروباری مواقع فراہم کر رہا ہے اور ان اداروں کے لیے اہم محاذوں پر مارکیٹ رسائی بڑھا رہا ہے۔ اس نے پالیسیوں کا ایک سلسلہ متعارف کروایا ہے جو ایسا نظام قائم کرے گا جو اس کی معیاری ترقی کے لیے موزوں ہو۔ یہ تمام مثبت اشارے ڈونگ گوان کے کاروباری منتظمین کو زیادہ فوائد اور کاروباری مواقع پیش کر رہے ہیں۔

ذریعہ: ایگزیکٹو کمیٹی ورلڈ ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز کنوینشن

Latest from Blog