‫ترقی کرتے ہوئے گریٹر بے ایریا کی ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لیے ڈونگ گوان میں 1.5 بلین یوآن کا صنعتی ایف او ایف متعارف

ڈونگ گوان، چین، 17 دسمبر 2018 / سنہوا-ایشیانیٹ/– عالمی ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز کنونشن 2018ء کے موقع پر 14 دسمبر کو ہونے والی عالمی ڈنگوان اینٹرپرینیورز کیپیٹل سمٹ نے دنیا بھر میں بہت سے ماہرین، علماء، سرمایہ کار اداروں اور کاروباری حضرات کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس پروگرام میں صنعتی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رہی اور گوانگ ڈونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر سے سامنے آنے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمٹ کے دوران صنعتی انضمام اور حصول کے لیے 1.5بلین یوآن کی مالیت کے حامل ایف او ایف (فنڈز آف فنڈز) کی بنیاد رکھی گئی جس میں ڈونگ گوان کے نجی شعبے نے کثیر حصہ لیا۔ اس کی سرمایہ کاری کثیر کھپت، فن-ٹیک اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ جیسے شعبے میں استعمال کی جائے گی۔

گریٹر بے ایریا کی تعمیر تسلسل حاصل کر رہی ہے ساتھ ہی گوانگژو-شینزن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کوریڈور بھی۔ اسی کے ساتھ شہر ایسی بنیاد کے طور پر ابھر رہا ہے جو مغربی کنارے اور دریائے پرل کے مشرقی کنارے کے نصف-گھنٹے اقتصادی حلقوں کو بدلتا ہے۔ عالمی سرمایہ کار شہر کے ترقیاتی امکانات کے بارے میں پرامید ہیں خاص کر اس کے اہم جغرافیائی مقام اور ٹھوس صنعتی بنیاد کی وجہ سے۔

ڈونگ گوان انوسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے صدر ین ہونگوائی نے کہا کہ ڈونگ گوان قدر کی بنیادی پر ترقی کی راہ اختیار کرنے، وسیع زمینی خطے کا احاطہ کرنے اور انتہائی کم قیمت مزدوروں کی خدمات حاصل کرتا رہا ہے۔ تاہم آج شہر جدید تر ہو رہا ہے اور مسلسل جدیدیت اور پہلے سے بہتر ٹیکنالوجیز کے ذریعے قدر کی بنیاد پر مزید بہتر راستوں میں ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

ماہرین جانتے ہیں کہ جب کاروباری ادارے خود کو جدید بنا رہے ہوں، ایسے میں ایک پرسکون معاشی آب و ہوا، معاون صنعتیں اور بیرونی عوامل کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال اگست میں ڈونگ گوان کے 150 سے زائد اداروں نے مل جل کر 10 بلین یوآن (1.45 بلین امریکی ڈالر) کے ابتدائی سرمایہ کے ساتھ ڈونگ گوان انوسٹمنٹ گروپ بنایا۔ یہ قدم ظاہر کرتا ہے کہ نجی شعبہ ابھرتی ہوئی صنعتوں میں اپنی شمولیت کو مزید وسعت دینے کا عزم رکھتا ہے۔

ذرائع ابلاغ میں ایک انٹرویو کے دوران ڈونگ گوان کے سابق میئر ژیاؤ یافی نے ڈونگ گوان سرمایہ کاری گروپ کو نجی سرمایہ کے لئے بطور فعال پلیٹ فارم کام کرنے کی تحریک دی جب اس نے شہر کی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز سے سرمایہ حاصل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا۔

اسی طرح ڈونگ گوان میں کاروباروں نے گریٹر بے ایریا کی پیش کردہ مواقع کا ادراک کیا۔ اس کی ایک مثال وہ فنڈ ہے جسے مشترکہ طور پر 2016ء میں ڈونگ گوان کی حکومت، ورلڈ ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز فیڈریشن اور سنگھاؤ یونیورسٹی کے ڈونگ گوان انوویشن نے پیش کیا۔ حکمت عملی کے اعتبار سے یہ فنڈ ابھرتی ہوئی صنعتوں بشمول ذہین آلات، برقی معلومات، تحفظِ ماحولیات اور نئی توانائی اور نئے سامان میں استعمال کیا جائے گا۔

کنونشن کی دستخط کی تقریب کے موقع پر، چینگ پینگ گوانروئی یونائیٹڈ نیٹ ورک اسمارٹ ویلی منصوبہ، جو انٹرنیٹ آف تھگنز (آئی او ٹی)، جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی، ذہین ٹرمینلز، نئی توانائی، انتہائی قیمتی آلات اور دیگر حربی ابھرتی ہوئی صنعتوں پر کام کر رہا ہے، کو کافی توجہ حاصل رہی۔ آئی او ٹی، ذہانیت کا انٹرنیٹ اور گاڑیوں کی نیٹ ورکنگ سے متعلق منصوبے پیش کر کے اسمارٹ ویلی فرنٹیئر تکنیکی جدت اور نہ صرف ڈونگ گوان حتی کہ گریٹر بے ایریا کا جامع سروس سینٹر کا حامل ہو کر ایک انٹگریٹڈ نیٹ ورک بننے جا رہا ہے۔

ین نے کہا کہ ہمیں پورے صنعتی طریقے کے تحت اقتصادی خدمات فراہم کرتے ہوئے اپنی صنعتوں کو مالی نقطہ نظر کے تحت فروغ دینا چاہیے۔ سرمائے اور صنعت کے درمیان مؤثر میزان کے ساتھ ڈونگ گوان انوسٹمنٹ گروپ اقتصادی نے خدمات میں بڑھتے ہوئے کاروبار اور صنعتوں، بڑے منصوبوں اور مساوات کو پہلے ہی ترجیح دی ہوئی ہے۔ مالی مدد کی پیشکش کے علاوہ گروپ کاروباری اداروں کی کوششوں میں معاونت کرے گا تاکہ وہ اپنی انتظامیہ، سیلز چینلز کو فروغ دے کر خود کو بہتر بنا سکیں اور صنعتی سلسلہ کے تعاون کو ہر ممکن کامیابی کے لیے نئی بلندیوں تک پہنچا سکیں۔

ذریعہ: ورلڈ ڈونگ گوان اینٹرپرینیورز فیڈریشن

Latest from Blog