‫پُرمنفعت 2018ء ہائنان وِنٹر فیئر میں تقریباً 80 ارب کے معاہدوں کی تصدیق

ہائیکو، چین، 20 دسمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 16 دسمبر کو 5 روزہ چائنا 2018 (ہائنان) انٹرنیشنل ٹراپیکل ایگریکلچرل پروڈکٹس وِنٹر ٹریڈ فیئر (وِنٹر فیئر) ہائیکو میں منعقد ہوا۔ میلے کے دوران 77.237 ارب رینمنبی کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ یہ میلہ بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پُرمنفعت تقریب اور ہائنان کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے جو جزیرے کو ایک پائلٹ فری ٹریڈ زون اور چینی خصوصیات کے ساتھ ایک فری ٹریڈ پورٹ کے طور پر تعمیر کر رہا ہے۔

“بیلٹ اینڈ روڈ” انٹرنیشنل پویلین میں متعدد غیر ملکی مصنوعات نمائش کے لیے موجود ہیں جن میں برازیلی بیف اسٹیک، ویت نامی کافی اور فرانسیسی سرخ شراب کے ساتھ ساتھ ملائیشیا سے “کیٹ ماؤنٹین کنگ” ڈوریئن، تھائی لینڈ سے لیٹکس کے گدّے، سری لنکا سے سیاہ چائے، بلغاریہ سے عرقِ گلاب اور نیپال کی نفیس دستکاری شامل ہیں۔ پُرجوش غیر ملکی نمائش کنندگان نے چینی خریداروں کے رش کی توجہ حاصل کی۔

اِس سال، انتظامی کمیٹی کی دعوت پر، افریقہ اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ، منگولیا، روس، بلغاریہ، پاپوا نیوگنی، ماریشیئس اور فلپائن سمیت 34 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 138 غیر ملکی اداروں اور 50 سے زیادہ غیر ملکی مہمانوں نے ایونٹ میں شرکت کی اور 400 مصنوعات کی نمائش کی۔

میلے کے دوران ہائنان کی صوبائی حکومت کے محکمہِ زراعت و دیہی امور اور ایک قومی غیر ملکی اقتصادی و تجارتی تعاون زون پینگ شینگ انڈسٹریل زون نے ازبکستان اور ہائنان کے درمیان خصوصی زرعی مصنوعات کے فروغ کے لیے اظہارِ آمادگی پر دستخط کیے۔ کیوبا میں قائم ایک ادارے الیہاندرو روبینا ٹوبیکو پلانٹیشن نے ڈانژو میونسپل پیپلز حکومت کے ساتھ سگار کی کاشت کاری و پروسیسنگ میں تعاون کے لیے 350 ملین رینمنبی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدوں کے حامل 32 سرمایہ کاری منصوبوں کی کُل مالیت 43.697 رینمنبی تھی، جو میلے کے بین الاقوامی اثرات اور ہائنان کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کر رہے ہیں۔

لیو سیگوئی، سیکریٹری ہائنان سی پی سی صوبائی کمیٹی، نے بیان کیا کہ ہائنان کو منطقۂ حارہ کے مقامی قدرتی وسائل اور مرکزی حکومت کی جاری کردہ ترجیحی پالیسی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا، زر مبادلہ میں زراعت کے کردار کو مضبوط کرنا جاری رکھنا اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لیے خدمات دینے کی ذمہ داری کو سہارا دینا چاہیے۔ 2019ء میں ہائنان بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ موجود ممالک بالخصوص اسرائیل، سری لنکا، فلپائن اور تھائی لینڈ سے غیر ملکی زرعی شراکت داروں کا خواہاں ہوگا اور اپنی توجہ بیجوں اور ننھے پودوں اور زرعی ٹیکنالوجی پر رکھے گا۔

ذریعہ: ہائنان صوبائی محکمۂ زراعت و دیہی امور

Latest from Blog