لوژہو لاؤجیاؤ نے آسٹریلن اوپن کے ساتھ انٹرنیشنلائزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دیا

میلبرن، جنوری 24، 2019 / ژنہوا – ایشیانیٹ/ — 2019 میں ملبورن میں ہونے والے آسٹریلین اوپن (اے او) میں چین کے مہنگے ترین مشروب تیار کرنے والے لوژہو لاؤجیاؤ کے برانڈ ” نیشنل سیلر 1573″ ٹینس ٹورنامنٹ کے کئی مناظر کے دوران نظر آئے۔

اے او کے گلوبل پارٹنر اور مشترکہ اسپانسر کی حیثیت سے لوژہو لاؤجیاؤ نے آنے والے نئے چینی قمری سال کا جشن ملبورن پارک کے روڈ لاور ارینا میں منایا جہاں اے او کا انعقاد کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے ٹینس کے پرستار جمع ہوتے ہیں۔

اس موقع پر، لوژہو لاؤجیاؤ نے تمام اے او ٹینس کھلاڑیوں اور ٹینس کے پرستاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنوری 18 کو اے او کے ساتھ مشترکہ طور پر “قومی سیلر 1573” اے او چیمپئن اور یادگار ایڈیشن جاری کیے۔

لوژہو لاؤجیاؤ کمپنی لیمٹڈ کے ساتھ ایگزیکٹو ڈپٹی جنرل مینیجر وانگ ہانگ بو کہتے ہیں کہ لوژہو لاؤجیاؤ اور اے او کے باہمی تعاون سے کمپنی کی ترقی کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی انٹرنیشنلائزیشن کی حکمت عملی کے لئے تعاون ایک اہم قدم ہے، جو اس کی بین الاقوامی سطح پر شہرت میں اضافہ کرنے میں مدد دے گی۔ اس بات کو چینی برانڈز اور بین الاقوامی ایونٹس کے درمیان ہونے والے تعاون میں واضح طور پر محسوس کیا گیا ، اور اس کے علاوہ برانڈ نے انٹرنیشنلائزیشن کی حکمت عملی بھی بنائی ہے۔

حال ہی میں، بیلٹ اینڈ روڈ کے آغاز نے چینی اداروں کے لیے چین کے قومی برانڈز کو دنیا تک پہنچانے کے بے مثال مواقع پیدا کردیے ہیں ۔ مشروبات کی انڈسٹری، جو چین کی روایتی ثقافت کی علامت ہے ، بیرون ملک برانڈز کو فروغ دینے کے لئے انٹرنیشنلائزیشن کی حکمت عملی کا آغاز کرچکی ہے۔

لوژہو لاؤجیاؤ نے دنیا بھر میں 50 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں اس کی ترسیل مکمل کرلی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مقبول چینی مشروبات کے برانڈز میں سے ایک بن گئی ہے۔ ستمبر 2018 میں، انٹرنیشنلائزیشن کی حکمت عملی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کمپنی نے شمالی امریکہ میں دفتر قائم کردیا ہے۔

ذریعہ: لوژہو لاؤجیاؤ کمپنی لمیٹڈ

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=328859

Latest from Blog