Facebook
RSS

بہاولپور، پاکستان 11, فروری 2019 / پی آر نیوز وائر/ ۔۔ یونین پے انٹرنیشنل نے جس کا شمار پاکستان میں سب سے بڑے مائیکرو فائنانس بینکوں میں ہوتا ہے، آج این آر ایس پی مائیکرو فائنانس بینک کے ساتھ پاکستان میں یونین پے ای ایم وی ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔

یونین پے انٹرنیشنل کےساتھ اس تعاون سے این آر ایس پی بینک اپنے پہلے ہی جاری کردہ میگسٹرائب ڈیبٹ کارڈز کو یونین پے چپ کارڈ میں تبدیل کرے گا اوربڑے پیمانے پر اپنے صارفین کو جاری کرے گا۔ یہ تعاون مقامی صارفین کی مخصوص مطالبات کو مدنظر رکھ کر قائم کیا گیا ہے جو اکثر معروف سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ پیش کردہ کارڈ کی مصنوعات کے ساتھ ایشیائی خطوں کا دورہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبول خوردہ فروشوں اور دیگر دکانوں میں چھوٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ نیٹ ورک، مصنوعات اور سروس سسٹم، اس کے ساتھ ساتھ یونین پے چپ کارڈز کی محافظت میں یونین پے انٹرنیشنل کے فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے این آر ایس پی مائیکرو فنانس مستقبل میں یونین پے کارڈ کی مصنوعات کو اپنی اہم مصنوعات کے طور پر فروغ دے گا۔

یونین پے انٹرنیشنل کے مشرق وسطی کے جنرل مینیجر جناب ہانگ وانگ نے کہا کہ یونین پے انٹرنیشنل این آر ایس پی بینک کو اپنے نیٹ ورک میں خوش آمدید کرتا ہے اور امید ہے کہ ہم اپنے صارفین کی خدمت کرنے میں مشترکہ طور پر آگے بڑھیں گے۔ مقامی تعاون کو بڑھانے اور مالی شمولیت میں اضافے کے لئے ملک کے ویژن کی حمایت کرتے ہوئے ہم بہت خوش ہیں۔ یونین پےانٹرنیشنل گلوبل کارڈ ہولڈرز کو جدید، آسان اور محفوظ ادائیگی کے تجربات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اب تک ہم پاکستان میں 6.8 ملین سے زیادہ یونین پے کارڈزجاری کرچکے ہیں جو کہ وسیع پیمانے پر مقامی پی او ایس مرچنٹس اور اے ٹی ایمزپر قابل قبول ہیں۔

این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای اوجناب ظہور حسین خان نے کہا کہ ہم اپنے آغاز سے ہی صارفین کے مضبوط روابط قائم کرچکے ہیں۔ ہم خاص طور پر صارفین کی رائے کو متحرکانہ طور پر دیکھتے ہیں اور مصنوعات شروع کرتے ہوئے صارفین کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہیں ۔ چپ پر مبنی یہ نیا ڈیبٹ کارڈ صارفین کے لئے اپنی خدمات اور حفاظت کو بڑھا تے ہوئے صارفین کا مزید اطمینان حاصل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ۔

یونین پے انٹرنیشنل کےبارے میں:

یونین پے انٹرنیشنل (یوپی آئی) چین یونین پے کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے جو یونین پے کے عالمی کاروبار کی ترقی اور تعاون پر توجہ مرکوز رکھتاہے۔ دنیا بھر میں 2000 سے زائد اداروں کے ساتھ شراکت داری میں یونین پے انٹرنیشنل نے 174 ممالک اور خطوں میں قابل قبول کارڈز 51 ممالک اور علاقوں سے جاری کیے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل موثر لاگت، اور دنیا کے بڑے کارڈ ہولڈرز کو سرحد پار محفوظ ادائیگیوں کے لیے اعلی معیار کی خدمات فراہم کرتا ہے اور بین القوامی یونین پے کارڈ ہولڈرز اور تاجروں کی تعداد بڑھانے کے لیے آسان مقامی خدمات کو یقینی بناتا ہے۔


چنگدو پانڈا ایشین فوڈ فیسٹول چین کے شہر ...

چنگدو، چین،21 مئی، 2019/ ژنہوا۔ایشیانیٹ/-- چنگدو پانڈا ایشین فوڈ فیسٹیول ...

‫دنیا بھر سے بورڈ اور کارڈ گیمز کے” سپرب...

ہینگشوئی، چین، 17 مئی، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/-- 2019 آئی ایم ایس اے ...

‫” فوجیان کے اطراف سیاحت، تمام نعمت ہے” ...

گوشیان ، چین ، 17 مئی ، 2019/ ژنہوا - ...

چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کمیونٹی کے سر...

بیجنگ، مئی 13، 2019 / پی آرنیوزوائر/-- 2018 تک، چین ...

‫125 واں کینٹن فیئر 195,000 خریداروں کا ...

گوانگ زو، چین، 10 مئی، 2019/پی آر نیوز وائر/ -- ...

سلک روڈ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن ...

شنگھائی، 7 مئی، 2019/ی آرنیوزوائر/-- ایف ای جی نے سلک ...

‫حنّا گیٹاچیو، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی ...

نانجنگ،چین،7 مئی، 2019/ ژنہوا – ایشیانیٹ/ -- 3 سے ...

ہانگژو، چین: کارٹون اور اینیمیشن کے ساتھ...

ہانگژو، چین، 30 اپریل، 2019/ ژنہوا- ایشیانیٹ/۔۔ ہانگژو کے مشرقی ...

گلوبل سولر پروجیکٹس میں مشترکہ ترقی کے ل...

ایم او یو شنگھائی الیکٹرونکس کے بیلٹ اینڈ روڈ کے ...

بی ایکس بی کا بی ایکس ٹربو پر پہلے آئی ا...

تالین،ایسٹونیا 5 اپریل،2019 / پی آر نیوزوائر/ -- بی ایکس ...