کنٹون فیئر کا بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ پھیلتی ہوئی تجارت کا تجربہ

Canton Fair Experiences an Expansion in Trade with Belt and Road Countries
کنٹون فیئر کا بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ پھیلتی ہوئی تجارت کا تجربہ

گوانگژو، چین، 30 مئی 2019/پی آرنیوزوائر/– حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی 125ویں چین کا درآمدی اور برآمدی میلے (کنٹون فیئر یا “دی فیئر”) نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی ) ممالک سے تجارت کے حجم میں10.63 بلین یو ایس ڈی تک پہنچ کر 9.9 فیصد اضافہ حاصل کیا۔ 125ویں میلے کی مجموعی آمدنی میں بی آرآئی ممالک اورچین کے درمیان ہونے والی تجارت کا حصہ 35.8 فیصد تھا۔ بی آر آئی ممالک سے صارفین کی تعداد میں بھی 0.5 فیصد اضافہ ہوا جب کہ تعداد نئے صارفین کے ساتھ 0.94 فیصد بڑھی ہے۔

کنٹون فیئرکے ترجمان اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژوبنگ کا کہنا تھا کہ “بی آرآئی کے راستے میں آنے والے ممالک اور خطوں میں کنٹون فیئر کے فروغ میں اضافہ ہوا ہے جیسا کہ کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لئے کاروباری تعلقات اہم ہیں”۔ ژو کا مزیدکہنا تھا کہ ” بی آر آئی ممالک کے صارفین کی اوسط تعداد80,000 تک پہنچ گئی ہے جو مجموعی تعداد کا 45 فیصد ہے۔ بی آر آئی ممالک سے 8,198 نمائش کاروں نے کنٹون فیئر میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی جو میلے کی تاریخ میں سب سے بڑا گروپ ہے۔

بی آر آئی کے ساتھ چین کا تعلق باہمی تجارت اور کاروباری فائدے کے لئے تیار

چائنیز جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز، انالیسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی کووین نے کہا کہ چین کی تجارتی کمپنیوں نے ان کی موجودگی کو مقامی مارکیٹ میں مضبوط کیا اور اب بی آر آئی کے راستے میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2019 کے پہلے چار ماہ میں، چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان درآمدی اور برآمدی تجارتی حجم 2.73 ٹریلین سی این وائے (394,921 یو ایس ڈی بلین ) تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.1 فیصد زیادہ ہے۔

کنٹون فیئر میں بی آر آئی ممالک سے صارفین کی تعداد میں اضافہ اس کے پھیلنے کی عکاسی کرتا ہے۔ تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویتنام، سنگاپور اور کمبوڈیا سے بالترتیب صارفین میں10.75، 9.08 ، 23.71 ، 4.4 اور 8.83 فیصد اضافہ ہوا ۔ روس نے بھی کنٹون فیئر میں 1.29 فیصد صارفین کا اضافہ کیا ہے۔

کنٹون فیئر اور عالمی کاروبار کی توسیع

کنٹون فیئر نے عالمی شراکت داری کے پروگرام متعارف کرکے چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ ۔فیئرنے اب 32 بی آر آئی ممالک میں 48 صنعتی اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے جو نمائش، دوروں اور انفارمیشن سروس کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کے اثرات بی آر آئی کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون میں بڑھ رہے ہیں اور شراکت داری کے ساتھ اگلے 2 سے 3 سالوں میں پورے بی آر آئی خطے کا احاطہ کرنے کی توقع ہے۔

ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مصر میں بین الاقوامی نمائش کے پروجیکٹ منیجر تیمور ایم اعصام کا کہنا تھا کہ مصرمیں کنٹون فیئرنے ناصرف بڑے ناموں کو بلکہ چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائزز کو بھی اپنی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں آزمانے کے لیے متوجہ کیا ہے۔

اعصام کا کہنا تھا کہ ” کینٹن فیئر دنیا میں سب سے بڑے میلوں میں سے ایک ہے۔ اس سال کے فیئر میں 9 مصری کمپنیوں نے اس کی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے افریقہ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے صارفین سے ملاقات کی اور اس کے نتیجے میں عالمی نیٹ ورک سے تعلق قائم کیا”۔

http://www.cantonfair.org.cn/en/index.aspx

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20190530/2482037-1

Latest from Blog