‫”ہاؤس کیپر-اسٹائل” سروس انٹرپرائزز کے لیے نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا میں وقت اور اقدمات کی بچت کرتی ہے

نیننگ، چین، 20 جون، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– اس سال اپریل سے صنعتی منصوبے کی تعمیر کی منظوری کو بہتر اور آسان بنانے کے لئے کاروباری اداروں کو درست اور مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے اور مسلسل مارکیٹ کی وحدت اور سماجی تخلیقی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا نے منصوبے کی منظوری کے لئے ” ہاؤس کیپر-اسٹائل” سروس سسٹم شروع کیا ہے ۔ “” ہاؤس کیپر-اسٹائل ” سروس سسٹم کے نظام کے تحت نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کے تعمیری منصوبے کی منظوری کے پروگرام کے لئے دی جانے والی درخواست کی دستاویزات کی ضروری تعداد کو نیننگ سٹی کے ذریعے 34 سے کم کرکے 31 کردیا گیا ۔ نیننگ سٹی کی جانب سے 10 اقدامات پرعمل کے لیے 13 اقدامات کی ضرورت ہے۔ نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کی انتظامی کمیٹی کے مطابق اس سال کے آغاز سے نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کی ایڈمنسٹریٹیو اپروول بیورو کو 100٪ تکمیل کی شرح کے ساتھ، انجینئرنگ منصوبوں کے لئے 146 منظوری کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کی ایڈمنسٹریٹیو اپروول بیورو تمام صنعتی منصوبوں اور کم وقت میں تعمیری منصوبوں کی منظوری کے معنوں میں انٹرپرائزز کی رہنمائی کے لیے “جنرل ہاؤس کیپر” اور “پروفیشنل بٹلر” فراہم کرتی ہے۔ بذریعہ “ایک اسٹاپ قبولیت “، “ایک اسٹاپ پر تربیت”، “ایک اسٹاپ پر رہنمائی”، “ایک اسٹاپ پر عمل” کا انتظامی سانچہ، یہ کاروباری اداروں کے منصوبے کی منظوری کے لئے ” غیر مشروط جائزے، رکاوٹ سے متعلق مطابقت، پورے عمل کی پیروی، اور ہموار مواصلات کے لیے حکومتی خدمات فراہم کرتا ہے۔

14 مئی کو گوانگ ژی لیوژو فارماسوئیٹیکل کمپنی لمیٹڈ کے نیننگ پروجیکٹ کے سربراہ ہی جن ژنگ نے منصوبے کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کے ایڈمنسٹریٹیو سروس سینٹر پہنچے۔ مہر کے ساتھ منظوری کے لئے مواد جمع کرانے سے لیکر اس کی منظوری تک صرف تین منٹ خرچ ہوئے۔

“2013 میں اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے عمل کے دوران ہماری کمپنی نے مختلف محکموں کو مختلف اجازت نامے کے لئے درخواست دینے کے لئے چار افراد کی خدمات حاصل کیں۔ اس منصوبے کی تعمیر کا اجازت نامہ لینے کے لیے آدھا سال لگا”۔ ہی جن ژنگ نے کہا کہ “اب منظوری تسلسل کے ساتھ رواں دواں ہے۔ ہمیں صرف ضروریات کی فہرست کے مطابق سامان تیار کرنے کی ضرورت ہے، جو ‘ہاؤس کیپر’ کے لیے تعمیراتی مواد جمع کروانےکےلیے اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کے ذریعے فراہم کیا جاتاہے اور سائٹ پروسیسنگ پر مخصوص کاونٹر رکھتا ہے ۔ اسی طرح’ ہاوس کیپر’پروجیکٹ کی منظوری سے لیکر تکمیل کی قبُولیت تک ون آن ون سروس مہیا کرتا ہے، ہمارے لیے وقت بچاتا ہے۔”

نیننگ یان ژیانگ ایکوئپمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے ایک ملازم کا کہنا تھاکہ “ہاوس کیپر” کی رہنمائی کے تحت کمپنی کے منصوبے کی تکمیل کی قبُولیت تین کاروباری دنوں سے کم ہوکر ایک دن ہوگئی تھی۔

نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کی ایڈمنسٹریٹیو اپروول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نانگ شی ینگ کے مطابق ” تمام متعلقہ محکمے اور دفاتر بنا رکاوٹ کے مربوط ہیں اور پہلے سے تیار ہوتے ہیں تاکہ کاروباری ادارے ہمہ وقت خدمت کی دستیابی کو محسوس کرسکیں اور مکمل عمل اطمینان کا تجربہ حاصل کریں، تعمیر کی ڈرائنگ کا جائزہ لینے اورفائلنگ کے لیے نیننگ سٹی سے مختصر تین کام کے دنوں سے لیکر دو کام کے دن درکار ہیں، تعمیر کا اجازت نامہ پانچ کام کے دنوں سے کم ہوکر تین کام کے دنوں میں جاری ہوجاتاہے، اور منصوبے کی تعمیر کی منظوری کے لئے کل وقت 47 کام کے دنوں سے کم ہو کر 42 کام کے دنوں تک محدود ہوگیا ہے۔ اسی طرح علاقے میں کاروباری اداروں کے تصفیہ اور پیداواری رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا منظوری کے عمل اور “ہاوس کیپر-اسٹائل” سروس کے نظام کو صنعتی اداروں سے لیکر دوسرے علاقوں تک کارکردگی کو مزید بہتر اور منظم بنائے گا۔

ذریعہ: نیشنل نیننگ اکنامک اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ ایریا کی انتظامی کمیٹی

Latest from Blog