‫انطالیہ ہومز: ترکی سے پاکستانی زائرین کی تعداد میں 50 فیصداضافہ جو ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی

استنبول، 20 جون، 2019 / پی آر نیوزوائر / – اپنےجغرافیایی فاصلے کے باوجود، ترکی اور پاکستان اپنی دیرپا دوستی اور بھائی چارہ کے فروغ کے ساتھ بہت سے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ سال کے آغاز میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی نے، پروازوں کی تعداد میں اضافہ، ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی اور ویزہ فری ترکی سفر کرنے کے امکان کو مزید فروغ دیا ہے، یوں 2018 میں پاکستانی زائرین کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال، سیاحوں کے علاوہ 1,500 تارکین وطن سمیت کل ایک لاکھ پاکستانیوں نے ترکی کا دورہ کیا۔ پاکستانیوں کو ترکی میں کشش محسوس ہوتی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو “بھائی چارہ” قرار دیا جاتا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_bdryj8ra/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

حالیہ برسوں میں، پاکستانی ترکی کو جائیداد کی خریداری کرتے وقت ترجیح دیتے ہیں۔ ترکی ان غیر ملکیوں اور ان کے خاندانوں کو شہریت کا موقع فراہم کرتا ہے جو 250 ہزار ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ جائیداد یا زمین خریدتے ہیں اور گراں قدر گھروں اور بہتر صحت و تعلیم کی سہولیات کے ساتھ بھرپور طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ ترکی بھی اپنی اعلی معیار کی عمارتیں پاکستان ہی کی جیسی قیمتوں میں پیش کرتا ہے اور رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔

یورپ اور امریکہ کے مقابلے میں ترکی میں 30 فیصد بڑے اور اعلی معیار کے گھر کی خریداری ممکن ہے۔

عالمی پیمانے پر اپنے اہم تعمیراتی منصوبوں اور تعمیر کے منفرد معیار کے لئے پہچانے جانے والے ترکی میں انگلینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے مقابلے میں کم سے کم 30 فیصد بڑےگھر خریدے جاسکتے ہیں، اور یہ سب سستی قیمتوں کا مر ہون منت ہے۔ معیاری مٹیریل ساتھ تعمیرکردہ اپارٹمنٹس سیرامکس سے لے کر جزو لازم مصنوعات تک بہت سے فوائد کے حامل ہیں۔ ترکی کے خاص مٹیریل سے تیارشدہ وسیع اور بھرپور گنجائش والے اپارٹمنٹ یورپ کے آرام دہ اور بڑے گھروں سے مقابلہ کرتے ہیں۔

یہ کہتے ہوئے کہ ہم اب تک 74 ممالک کے ہزاروں لوگوں کو گھر فروخت کرچکے ہیں، ترکی کی سرکردہ رئیل اسٹیٹ کمپنی انطالیہ ہومز کے چیئرمین بیرام ٹیکسے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں،”گزشتہ 6 ماہ میں، ہم نے 172 پاکستانی شہریوں کو گھر خریدنے اور آسانی سے ترکی میں شہریت حاصل کرنےمیں مدد دی۔ رئیل اسٹیٹ خریدنے کے فیصلہ کرنے کےپر، انطالیہ ہومز صرف 30 دن میں پاور آف اٹارنی کے ذریعہ مالک جائیداد کی شہریت کے مروجہ عمل کومکمل کرتی ہے۔ اس عمل کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات ہماری ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔”

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/902061/Antalya_Homes.jpg

Latest from Blog