چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا اندرون اقتصادی خطہ سے کُھلتے ہوئے مرکز کے طور پر ابھر تے ہوئے

چونگ چنگ ، چین، 27 جون 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– 18 جون کو ایک پرکشش لاجسٹکس مشترکہ منصوبہ شروع کیا گیا۔ 250 ملین امریکی ڈالر کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 326 ایم یو (21.7ہیکٹر) رقبے کا احاطہ کرتے ہوئے یہ منصوبہ سنگاپور کے فریٹ لنکس گروپ، فگٹری گروپ اور چونگ چنگ پوچنگ لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

یہ پروجیکٹ چین سنگاپور (چونگ چنگ) ڈیمونسٹریشن انیشیٹیو آن اسٹریٹیجک کنیکٹیوٹی کے تحت سب سے پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک اسمارٹ لاجسٹکس پارک اور تین کاروباری شعبہ جات شامل ہیں ۔ سمارٹ لاجسٹکس پارک انٹیلی جنٹ پارکنگ، رجسٹریشن، مقام اور ٹریفک کی حقیقی صورتحال اسی طرح حقیقی طور پر انرجی کی مانیٹرنگ ، ٹریفک اور ماحولیاتی حالات کو پارک میں فعال کرسکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تین کاروباری شعبہ جات بشمول انٹرنیشنل ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ، مقامی ٹرانسپورٹ اور انٹرا سٹی سپلائی چین اس کے بنیادی کاروبار کا احاطہ کررہے ہیں۔

چونگ چنگ ، چین کی بالکل نئی میونسپلٹی براہ راست مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہے جو 18 جون، 1997 کو سرکاری طور پر قائم کی گئی تھی۔ چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا چین کے اندرونی خطے میں پہلا قومی سطح کا نیا علاقہ ہے جو 13 سال بعد اسی دن قائم کیا گیا تھا۔

چونگ چنگ کے ایک سینئر اہلکار، دوانگ چنگ گینگ جو چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کی انتظامیہ کی نگرانی کرتے ہیں، کے مطابق اب جب کہ میونسپلٹی نے 22 ویں سالگرہ منائی اور نیو ایریا نے اپنی نویں سالگرہ کا جشن منایا ہے، سمارٹ لاجسٹکس منصوبے کی تعمیر کے کام نے چونگ چنگ اور سنگاپور کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی اور تجارتی تبادلے کی جانب مثبت اشارہ دیا ہے۔

دوانگ نے مزید کہا کہ چونگ چنگ میں اس منصوبے کو افتتاحی وسائل کے انضمام سے قوت کے ساتھ فروغ ملے گا اور لیانگ جیانگ نیو ایریا ، نئے بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کی اہمیت میں اضافہ کرے گا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی مشترکہ ترقی اور دریائے یانٹیز کی اقتصادی بیلٹ کی ترقی میں مکمل طور پر شامل ہوگا۔

ایک اندرونی خطہ کے طور پر نو سال کی جستجو کے بعد چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا ایک علاقائی اقتصادی پس منظر سے نکل کر ایک کُھلے ہوئے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے اور دنیا میں سرمایہ کاری، سیاحت اور صلاحیتوں کی آمد کیلئے ایک اہم مقام بن رہا ہے۔ 150 سے زائد فارچیون 500 انٹرپرائزز نے خطے میں اپنی موجودگی کو قائم کیا ہے، جبکہ 1.4 ٹریلین یوآن کی قدر کے 3,000 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔ نیو ایریا میں اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں 20 فیصد سے زائد، ڈیجیٹل اکانومی میں 30 فیصد سے زائد اور غیر ملکی تجارت میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی صنعت کی قدر میں اضافہ اب مقامی جی ڈی پی کے 18 فی صد سے زائد ہے جب کہ آر اینڈ ڈی اخراجات مقامی جی ڈی پی کے 3.6 فیصد تک پہنچ گئے جو مضبوط ، اعلی معیار کی ترقی رجحان کو ظاہر کر رہے ہیں۔

چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا بنیادی پلیٹ فارمز کے ساتھ ایک اُبھرتا ہوا اندرونی خطہ ، بندرگاہ اور بین الاقوامی رسد کا مرکز تعمیر کررہا ہے جیسے کہ گیون پورٹ، بندرگاہ کا خاص علاقہ، جیانگ بی ژوئی بین الاقوامی مالیاتی مرکز، یولائی کنونشن اور نمائشی شہر۔ لیانگ جیانگ ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹریل پارک، لی جیا اسمارٹ ایکو-سٹی اور لیانگ جیانگ کے شراکتی انوویشن زون پر توجہ رکھتے ہوئے نیو ایریا جدت طرازی، انٹیلی جنس اور مستقبل کے ایک شہر کی جانب ترقی کر رہا ہے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کیجیئے: http://www.liangjiang.gov.cn

ذریعہ: چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کی انتظامی کمیٹی

Latest from Blog