پاکستان نے اپنی نظریں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش پر جمادیں

دبئی: دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کوپہلے ٹیسٹ میں پچھاڑنے کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دوسرے ٹیسٹ پرجم گئیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ابوظہبی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے میچ چار دن میں ہی ختم کردیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ابوظہبی سے دبئی پہنچ کر پریکٹس کا آغاز کردیا۔ پروٹیز بلے باز ہاشم آملہ نجی مصروفیات کے سبب جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ت23 اکتوبرسے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں برتری کے بعد قومی ٹیم کی نظریں دنیا کی نمبرون ٹیم کے خلاف وائٹ واش پر لگی ہوئی ہیں۔ پروٹیز کے خلاف سیریز میں کامیابی پاکستان کوٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچا دے گی۔

Next Post

پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں

Sun Oct 20 , 2013
نئی دہلی: دوسال کی علیحدگی کے بعد پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپارا ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں ۔حریف ملکوں کے دونوں کھلاڑی 2014کا سیزن ایک ساتھ کھیلیں گے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی 2011گیارہ میں اُس وقت ٹوٹ گئی جب روہن بوپارہ نے اعصام الحق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہم […]