چین چنگدو ورلڈ لیڈنگ سمارٹ میڈیا سٹی کی تعمیرکررہاہے

چنگدو، چین، 27 جولائی، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– 23 جولائی کو چنگدو میڈیا گروپ کی جانب سے ” دوسرا ورلڈ کلچر کیپٹیلز – تیانفو سمپوزیم 2019 ” چنگدو، چین میں منعقد کیا گیا۔ایونٹ میں چنگدو میڈیا گروپ نے تیانفو سمارٹ میڈیا سٹی پروجیکٹ کا اعلان کیا، جو چنگدو کو مستقبل کی ایک بین الاقوامی معیار کی بہترین میڈیا سٹی میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ یقینی بات ہے کہ سنگاپور- سچوان ہائی ٹیک انوویشن پارک میں چنگدو ہائی- ٹیک انڈسٹریل ڈیویلپنٹ زون کو اس کے مقام کے طور پر منتخب کیا گیاہے جس کی تعمیر تین مراحل میں مکمل کی جائے گی جب کہ تین سے پانچ سالوں کے دوران مراحلہ وار ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ پروجیکٹ ژنہوا نیٹ، people.com.cn اور چین کے دیگر مرکزی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انضمام اور تعلقات استوار کرنے، اضلاع اور ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے، بین الاقوامی نشریاتی تنظیموں کے ساتھ گروہ ترتیب دینے اور تمام ذرائع ابلاغ کا بے پناہ مواصلاتی صلاحیت کے ساتھ ایک جامع گروپ بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ایک ہی وقت میں جدید ٹیکنالوجی جیسے کہ 5 جی، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ متعارف کروائی جائیں گی، ذرائع ابلاغ کے مواد کی پیداواری عمل کو اپ گریڈ اور جدید کیا جائے گا اور ایک سمارٹ انڈسٹریل پارک مینجمنٹ سسٹم کا نظام قائم کیا جائے گا۔

فعال ترتیب کے لحاظ سے تیانفو سمارٹ میڈیا سٹی، ایک سمارٹ میڈیا انٹرگریٹڈ ڈیویلپنٹ سینٹر تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس وقت بھی مددگار منصوبوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن میں چنگدو میڈیا گروپ سمارٹ میڈیا سینٹر، ژنہوا نیٹ اے آئی رینڈرڈ اینکر چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کریٹیو ویڈیو سینٹر شامل ہیں۔

مزید برآں سمارٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیڈنگ پلیٹ فارم، انڈسٹریل انٹگریشن سپورٹ پلیٹ فارم اور انٹیلیجنٹ مینجمنٹ سروس پلیٹ فارم تین “بوسٹرز (رفتاربڑھانےوالے)” انضمام اور تمام ذرائع ابلاغ میں مواد کے اشتراک اور پوری صنعت میں باہمی طاقت کے ماحول کے احساس کے لیے متعارف کروائے جائیں گے ۔

سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں معروف بین الاقوامی ریسرچ فرم نائلسن کمپنی نے اپنے” دنیا کے نئے ترقی کرتے شہروں کی ثقافت اور تخلیقی کرشمے” پر کیے گئے سروے کی رپورٹ پر بحث کی۔ ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں میں ایک شہر کی پیمائش کرنے کے لیے، رپورٹ نے شہر کے چھ بنیادی زاویوں معیشت، شہر کی کنزمشن کی طاقت، کلچرل سافٹ پاور، کریٹیویٹی لیڈرشپ، انسانی وسائل کی کشش، بین الاقوامی اثر و رسوخ پر ایک ثقافتی اور تخلیقی جائزے کے لیے انڈیکیٹر (اشارے) کے نظام کو قائم کیا ۔

چنگدو ان شہروں میں سے ایک تھا جن کا تعین کیا گیا اور اس نے کلچرل سافٹ پاور جیسے انڈیکیٹر (اشارے) کا آغاز کیا اور بین الاقوامی اثر و رسوخ نسبتا زیادہ حاصل کیا۔ نائلسن سپورٹس اینڈ کلچرل انٹرٹینمنٹ کے صدر کیلون واٹ کے الفاظوں میں ” اس پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں کہ اگلے چند سالوں میں چنگدو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی پذیر شہروں میں سے ایک کے طور پر ابھرے گا” ۔

ذریعہ: چنگدو میڈیا گروپ

Latest from Blog