بی آر آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ایکس سی ایم جی کا بڑھتا ہوا تعاون

2022 فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کی 330 سے زیادہ آلات کے حصوں کے ساتھ مکمل ساختی تجدید

ژوزؤو، چین، 5اگست 2019، پی آرنیوزوائر– چین کی معروف تعمیراتی مشینری تیار کرنے والے ایکس سی ایم جی نے (000425.SZ) 2022 فیفا ورلڈکپ اسٹیڈیم قطر میں 40,000 کنکریٹ کی نشستوں کے اسٹریکچر کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔ مجموعی طور پر 330 مختلف اقسام کے ایکس سی ایم جی کے آلات حالیہ تجدیدی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، پروجیکٹ کا آغاز 2016 میں ہوا جس کا 2020 کے آخر تک ختم ہوجانے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

قطر میں ایکس سی ایم جی کی نمائندگی کرنے والے اے ایچ اے کے جنرل مینجر جارج ایننچ کہتے ہیں کہ ” ایکس سی ایم جی کی مصنوعات منتظمین کی جانب سے نفاست سے ایک معقول قیمت میں سیلز فیس کے بعد مہنگا ہوئے بغیر طے شدہ اہداف کو حاصل کرسکتی ہیں مینوفیکچرنگ کا مستقبل چین میں ہے”۔۔

2022 فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم منصوبے کے ساتھ ساتھ ایکس سی ایم جی 2013 سے “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کی مارکیٹوں میں ٹھوس کاروائیاں انجام دے چکا ہے۔ ایکس سی ایم جی کی انیشیٹیو کے 63 ممالک اور خطوں کے لیے سیلز برآمدات کے ساتھ مجموعی عالمی تجارت کا 74 فیصد بنتی ہیں۔

ایکس سی ایم جی تمام ” بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک میں 67 پرائمری تقسیم کاروں ، 72 بیرون ملک اسپیئر پارٹس کے مراکز، آٹھ ذیلی کمپنیوں،13 مقامی دفاتر، 300 سے زائد سروس اسٹیشنوں اور 155 اسپیئر پارٹس اسٹیشنوں کے ساتھ اب پانچ مشترکہ منصوبے اور اسمبلی پلانٹس ازبکستان، ملائیشیا، پولینڈ اور قازقستان میں چلارہا ہے۔

ایکس سی ایم جی صارفین کی بہتر خدمت اور “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے دو مارکیٹنگ کمپنیوں، چار نمائندہ دفاتر، دس پرائمری تقسیم کاروں اور 16 سروس اور اسپیئرپارٹس اسٹیشن کو شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ایکس سی ایم جی کے وائس پریذیڈنٹ جیان سن لیو کا کہنا ہے کہ” ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ انیشیٹیو ممالک میں ایکس سی ایم جی فعال طور پر بنیادی انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں تعاون کر رہاہے جیسے کہ قطر 2022 ورلڈکپ اسٹیڈیم۔ ہم نہ صرف ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں بلکہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دینے میں بھی ہم معاشرتی ذمہ داری پر بھی زور دے رہے ہیں”۔

ایکس سی ایم جی کا پہلا غیرملکی براہ راست علاقائی اسپیئر پارٹس کا سینٹر کینیا کے شہر نیروبی میں 6 جنوری 2018 کو فعال ہوگیا تھا۔ مشرقی افریقہ میں اس کی خدمات خطے میں شراکت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

نائجیریا، افریقہ میں تیل پیدا کرنے والے نمبر 1 ملک کے طور پر، اوسطا 40 ملین لیٹر روزانہ پیٹرول کی کھپت کرتا ہے لیکن 80 فیصد سے زیادہ درآمد کیا جانا چاہیے۔ لاگوس کے قریب لیکی فری زون میں ڈینگوٹ ریفائنری پروجیکٹ 2015 سے لاکھوں ڈالرز کے1,400 سے زیادہ ایکس سی ایم جی کے آلات خرید چکا ہے۔ 1,250 ٹن وزنی کرالر کرین چین کا سب سے وزنی برآمد شدہ سامان ہے ۔

http://www.xcmg.com

Latest from Blog