زوملیون بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے کلیدی انفرا اسٹریکچر کے منصوبوں میں تعاون کررہاہے

چانگشا، چین، 7 اگست، 2019/پی آرنیوزوائر/ حال ہی میں چائنہ ڈیلی کی جانب سے نامزد کردہ “10 بہترین بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹیو پروجیکٹس” میں سے اینیشیٹیو کے ایک حامی کے بطور زوملیون ہیوی انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (زوملیون) نے فخر کے ساتھ ان میں سے پانچ میں حصہ لیا ہے۔

8 QUY180 crawler cranes was used during the construction of Temburong Bridget in Brunei.
آٹھ QUY180 کرالر کرینیں برونائی میں ٹیمبرنگ برج کی تعمیر کے دوران استعمال کی گئیں۔

“بیلٹ اینڈ روڈ ” کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں معاونت کے ذریعے ، زوملیون کی” دنیا بھر میں جانے” کی حکمت عملی برانڈ کے بین الاقوامی اثر و رسوخ کو مزید بڑھا رہی ہے۔

زوملیون نے جن پانچ منصوبوں میں حصہ لیا ہے وہ تعمیراتی منصوبے ہیں اور ان سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جن میں ٹیمبرنگ برج – ایک تیز رفتار ریلوے جو جکارتہ کو بانڈنگ کے ساتھ ملاتا ہے، پدما برج، چین- بیلاروس صنعتی پارک اور کولمبو پورٹ سٹی کی فلک بوس عمارت شامل ہیں۔

ٹیمبرنگ برج برونائی کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرااسٹرکچر کا منصوبہ ہے اور ملک کا سب سے بڑا سمندر پار کرنے والا پل ہے۔ زوملیون کی جانب سے فراہم کیے گئے آٹھ QUY180 کرالر کرینیں، آٹھ QUY130 کرالر کرینیں اور ایک QUY25 ٹرک کرین اس منصوبے کے لئے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

زوملیون نے مصنوعات کا ایک ترتیب وارسلسلہ بھی فراہم کیا ہے جس میں ایک 4.0 جنریشن HBT60.13.90SU ٹریلر پمپ شامل ہے جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو بانڈنگ کے ساتھ جوڑنے والے 142 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے منصوبے کی تعمیر کے کام میں حصہ لے رہا ہے، یہ جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

دریں اثناء زوملیون کی کرالر کرین کو پدما پل کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو بنگلہ دیش کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر کا منصوبہ ہے۔ یہ چینی کمپنیوں کا کل لاگت کے حساب سے شروع کیا جانا والا سب سے بڑا غیر ملکی پل کا منصوبہ بھی ہے۔

اور 2017 میں زوملیون ، چین – بیلاروس صنعتی پارک میں سرمایہ کاری کرنے والی پہلی کمپنیوں میں شامل تھا ، جو بیلاروس کا پہلا خصوصی اقتصادی علاقہ اور چین اور بیلاروس کے مابین بین السرکاری تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

ان دنوں زوملیون ٹاور کرین کولمبو پورٹ سٹی میں 345.8 میٹر اونچی فلک بوس عمارت تعمیر کررہی ہے۔ یہ 1.4 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے جس پر سری لنکا کی حکومت اور چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ مشترکہ طور پر کام کر کر رہی ہے۔

“بیلٹ اینڈ روڈ” کے ساتھ ساتھ ، دوسرے منصوبوں میں بھی زوملیون کی مصنوعات شامل ہیں جن میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سب وے کی تعمیر ، کویت میں ہیلتھ کیئر اسپتال اور پشاور کراچی موٹر وے کے ملتان سکھر سیکشن شامل ہیں، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سب سے بڑے نقل و حمل کے انفرااسٹریکچر کی تعمیر ہے۔

زوملیون کے بارے میں

1992 میں قائم ہونے والی زوملیون ہیوی انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (زوملیون) (000157.SZ) اعلی درجے کے آلات تیار کرنے والی انٹرپرائز ہے جو انجینئرنگ مشینری ، زرعی مشینری اور مالی خدمات کو مربوط کرتی ہے۔ کمپنی اب 55 مصنوعات کی فہرست میں سے تقریبا 460 جدید ترین مصنوعات فروخت کر رہی ہے جو دس اہم اقسام کا احاطہ کر رہی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم وزٹ کیجیئے: http://en.zoomlion.com/

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190807/2545665-1

Latest from Blog