‫کونسولی ایڈز(ConsoliAds) پبلشر ڈے، پاکستان بھر سے تمام ایپ اور گیم پبلشرز بہترین نیٹ ورکنگ تقریب میں ایک ہی چھت کے نیچے جمع

لاہور، پاکستان، 6 اگست، 2019/ پی آر نیوز وائر– پاکستان میں ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جمعرات کے روز یکم اگست کو کونسولی ایڈز(ConsoliAds) نے ایپ اور گیمنگ انڈسٹری سے سب سے چوٹی کے پبلشرز کو اکٹھا کیا تاکہ وہ اپنے ایڈ میڈیشین (Ad Mediation) اور پروموشن (Promotion) پلیٹ فارم کو سجا سکیں تاکہ پبلشرز کو موبائل ایپس کے ذریعے صارف کو پریشان کیے بغیر موثر منیٹائزیشن(Monetization) کے تصور کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے۔ یہ پبلشر ڈے پہلے سے کہیں زیادہ اہم تھا کیونکہ ٹیکنالوجی مختلف پلیٹ فارمز اور مختلف آلات پر لوگوں کے روز مرہ کے کام کرنے کے طریقے مستقل بدل رہی ہے۔

کیپشن: پبلشرڈے کی جھلکیاں

کونسولی ایڈز(ConsoliAds) کے سی ای او اسد محمود نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ایک دوسرے سے ملنا اور تعلقات کا احساس پیدا کرنا ہے جہاں ہم پاکستان کے پبلشرز اور مشتہرین دونوں کے لئے موبائل ایپ منیٹائزیشن(Monetization) اور تشہیری حکمت عملیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے ثالثی کی حیثیت سے کام کریں گے۔

یہ ایونٹ صنعت کے تجربہ کار افراد کی عملی قابلیت کے ساتھ انضمام کا ایک ذریعہ تھا، اسلام360(Islam360) کے بانی جناب زاہد حسین چھیپا، سی جی او جینی ٹیم (Geniteam) کے فیضان افتخار، اوزی ٹیکنالوجی (Ozitechnology) کے سی ای او شہزاد قریشی، کلس ٹوکس (Clustox) کے بانی سلمان اسلم جنہوں نے موبائل اشتہارات کے ذریعہ صارف سے متعلقہ مطابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے منیٹائزیشن(Monetization) کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد انٹرایکٹو ٹیکنالوجی سیشن ہوا جس میں گیم اسٹورم اسٹوڈیوز (Game Storm Studios) کے سی ای او جواد امجد، پبلشر ریلیشن مینجر کونسولی ایڈز(ConsoliAds) اور سی ای او اسد محمود کی جانب سے دنیا بھر میں اور خاص طور پر ایپیک(APAC) اور مینا (MENA) کے خطوں میں ایڈ ٹیک کی ترقی کے بارے میں سامعین کو بڑے پیمانے پر آگاہی دی گئی۔

یہ پروگرام پاکستان میں مواد کی اشاعت اور اشتہار بازی کے نظام میں نئی راہیں کھولنے کی جانب ایک کامیاب اقدام تھا۔ گوگل (Google) اور فیس بک (Facebook) کے علاوہ برانڈز، موبائل ایپ / گیم مالکان اور اشتہاراتی ایجنسیوں کے لئے ڈیجیٹل تشہیر کے میدان میں نئے دروازے کھولتے ہوئے کونسولی ایڈز(ConsoliAds) ایک بالکل نئے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

کونسولی ایڈز(ConsoliAds) آئندہ بھی عالمی سطح پر اس طرح کی تقاریب کا اہتمام کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور ایپیک(APAC) اور مینا(MENA) کو بہترین اشتہاری نیٹ ورک بنانے کے لئے اس اقدام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رابطہ:
اسد محمود
971555541307+
asad.mahmood@gmail.com

تصویر: – https://photos.prnasia.com/prnh/20190806/2544142-1

Latest from Blog