‫ ویب فونٹین گروپ ایف زیڈ-ایل ایل سی (Webb Fontaine Group FZ-LLC) نے نیپال (Nepal) حکومت کے ساتھ قومی سنگل ونڈو (Single Window) یعنی تجارتی سہولت، کے نفاذ کے معاہدے پر دستخط کی ہے

کاٹھمنڈو (KATHMANDU)، نیپال، 14 اگست، 2019 / پی آر نیوزوائر (PRNewswire) / — دو مراحل میں ورلڈ بینک (World Bank) کی بولی کے بعد، نیپال میں تجارت کے لئے ایک قومی سنگل ونڈو پلیٹ فارم (National Single Window platform for Trade) کو ڈیزائن کرنے، سپلائی اور تعمیر کرنے کے لئے، ویب فونٹین گروپ، دبئی کو نیپال کسٹمز ڈیپارٹمنٹ (ڈی او سی) (Nepal Department of Customs) کے ساتھ ایک معاہدہ سے نوازا گیا۔

نیپالی حکومت، نیپال نیشنل سنگل ونڈو (Nepal National Single Window) (این این ایس ڈبلیو) کو تجارت، ٹرانسپورٹ اور رسد کے کاموں کے لئے ایک مربوط معاون پلیٹ فارم کے طور پر نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو درآمد اور برآمد کی معلومات کے عمل کو بہتر بنائے گی، وقت کی تاخیر کے ساتھ ساتھ اخراجات کو کم کرے گی اور کاروباری برادری کے لئے یقین دہانی اور پیش گوئی کو بڑھائے گی۔

“ہم نیپال کی کاروباری برادری میں کارروائیوں کو بہتر بنانے، تاخیر کو کم کرنے اور کارکردگی کو بڑھانے کی کوشش میں نیپال کی حکومت کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں؛ جسے ہمارے ٹرن-کی حل اور ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ ایشیاء، افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی میں ایک بڑی موجودگی کے ساتھ ہی ویب فونٹین کا قد عالمی نقشوں پر مسلسل بڑھ رہا ہے،” ڈیڈیئر ریمنڈ (Didier Reymond)، سی ای او- ویب فونٹین

معاہدے کے تحت، ویب فونٹین ایک ٹرن-کی حل کو نافذ کرے گا جس میں وضاحت کردہ تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درکار تمام ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، خدمات اور مدد شامل ہیں۔

بنیادی اہداف میں 30 سے زیادہ دیگر سرکاری ایجنسیوں (Other Government Agencies) (او جی اے) کے لئے لائسنسنگ ماڈیول اور اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ادائیگی اور ایسی کیوڈاورلڈ (AsycudaWorld) کے ساتھ مضبوط رابطہ، ڈی او سی کے ذریعہ استعمال شدہ کسٹم سسٹم کو لاگو کرنا ہے۔

“ہمیں یقین ہے کہ اس اقدام سے نیپال میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوگی اور تجارتی سہولت میں بہتری لاتے ہوئے غیر ملکی تجارت میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ ملے گا، اور اسی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ پوری نیپال کی معیشت اس سے مستفید ہوگی۔” مسٹر سوشل پانڈے (Sushil Pandey)، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، نیپال نیشنل سنگل ونڈو (این این ایس ڈبلیو)، محکمۂ کسٹم، نیپال کی حکومت نے کہا۔

اس منصوبے کو عالمی بینک نے نیپال-انڈیا ریجنل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ (Nepal-India Regional Trade and Transport Project) (این آئی آر ٹی ٹی پی) کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (International Bank of Reconstruction and Development) (آئی بی آر ڈی) / انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن (International Development Association) (آئی ڈی اے) کی طرف سے ملنے والی گرانٹ کے بطور فنڈ مہیا کیا ہے۔ وزارت خزانہ، کسٹم ڈیپارٹمنٹ اس منصوبے کے لئے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

ویب فونٹین کے بارے میں

ویب فونٹین تجارتی سہولت کے تئیں حل پیش کرنے سے متعلق ایک معروف فراہم کنندہ ہے؛ کاروباری شعبے میں سب سے بڑے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ مراکز میں سرمایہ کاری، جسے عالمی معیار کی ٹکنالوجی سے چلایا جاتا ہے۔ یورپ، مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ میں موجودگی کے ساتھ ویب فونٹین کا صدر دفتر دبئی، یو اے ای میں موجود ہے۔

مزید معلومات کے لئے دیکھیں www.webbfontaine.com

میڈیا رابطہ:
ویب فونٹین گروپ ایف زیڈ-ایل ایل سی
کیٹ فرانسس (Kate Francis)
مارکیٹنگ اور مواصلاتی مینیجر
communications@webbfontaine.com
دبئی، یو اے ای
971-4-449-53-72+

 

 

 

Latest from Blog