‫ڈوئچے میسی اے جی نے 2020 سے شین ژین اور چنگدو میں نئے صنعتی میلوں کے آغاز کے لیے ڈونگھاؤ لانشینگ گروپ کے ساتھ اشتراک کرلیا

شنگھائی، 12 اگست، 2019/پی آرنیوزوائر/– حال ہی میں ڈوئچے میسی اے جی اور ڈونگھاؤ لانشینگ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ نےاسٹریٹجک تعاون قائم کیا اور 8 اگست کو شنگھائی ورلڈ ایکسپو ایگزیبیشن اور کنونشن سینٹر میں پریس کانفرنس طلب کی۔ دونوں فریقین نے 2020 سے جنوب اور جنوب مغربی چین میں مشترکہ طور پر کنونشن اور ایگزیبیشن مارکیٹ کی تلاش کے لیے دو نئے میلوں ساؤتھ چائنا انٹرنیشنل انڈسٹری فیئر (ایس سی آئی آئی ایف) اور چنگدو انٹرنیشنل انڈسٹری فیئر(سی ڈی آئی آئی ایف) کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔Deutsche Messe AG Alliance with Donghao Lansheng Group to Launch New Industrial Fairs in Shenzhen and Chengdu from 2020

شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد ڈونگھاؤ لانشینگ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ بہت بڑی سرکاری ملکیت کی حامل انٹرپرائز ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ماڈرن سروس انڈسٹری میں مصروف ہے اور تین اہم پیشوں (یعنی ہیومن ریسورس سروس، کنونشن اور ایگزیبیشن سروس اور بین الاقوامی تجارت) میں مہارت رکھتی ہے۔ کنونشن اور ایگزیبیشن گروپ سے وابستہ ڈونگھاؤ لانشینگ گروپ مقام اور وسائل کے فوائد کو بڑھاتی ہے۔ اس نے معروف اور بااثر برانڈز کے تحت متعدد پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا ہے جیسے کہ چائنا انٹرنیشنل انڈسٹری فیئر (سی آئی آئی ایف) اور چائنا (شنگھائی) انٹرنیشنل ٹیکنالوجی فیئر۔

ڈوئچے میسی اے جی کا شمار ہینوور، جرمنی اور اس کے منتخب کردہ ممالک میں بنیادی کاروبار کے ساتھ معروف بین الاقوامی تجارتی میلوں کے انعقاد کے لئے جرمنی کی نمائش کرنے والی پہلی پانچ کمپنیوں میں سے ایک اور دنیا کی دس بہترین کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ ڈوئچے میسی اے جی نمائش کے اعلی درجے کے خیالات اور وسیع تجربے کے ساتھ نمائش کاروں اور زائرین کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ کمپنی دنیا کے سب سے بڑے نمائش والے مقام ہینوور ایگزیبیشن سینٹر کی مالک ہے جس کا کل رقبہ 1 ملین مربع میٹر ہے اور اس کو 1947 میں قائم کیا گیا۔

2006 سے سی آئی آئی ایف کے تحت ڈوئچے میسی اے جی اور ڈونگھاؤ لانشینگ گروپ شوز کے انعقاد کے لیے ملکر کام کرچکی ہیں۔

اس دن ، دونوں جماعتوں کے سینئر منیجرز کے علاوہ متعلقہ مہمانان بھی اس تقریب میں شریک ہوئے جن میں ڈوئچے میسی اے جی کے وائس صدر جناب ارنو ریچ؛ ڈونگھاؤ لانشینگ (گروپ) کے وائس صدر جناب لیو ہانگ جی؛ شنگھائی ڈی ایل جی ایگزیبیشن اینڈ ایونٹس (گروپ) کے صدر جناب چین ہوائی فنگ؛ ہینوور میلیانو فیئرز چائنا کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب گیری لیو؛ ہینوور میلیانو فیئرز چائنا کے ڈپٹی جنرل مینجر وینسن وو؛ شنگھائی انڈسٹری اینڈ کامرس ایگزیبیشن کے جنرل مینجر ژوو وی؛ شنگھائی انڈسٹری اینڈ کامرس ایگزیبیشن کے ڈپٹی جنرل مینجر یویان ہانگ ہوئی؛ اماندا (چین) کے صدر اور جنرل مینجر یاماموٹو کوجی؛ الائنس آف انڈسٹریال انٹرنیٹ شنگھائی برانچ کے ایگزیکٹو وائس سیکریٹری جنرل محترمہ وانگ ژوکین اور گوانگ دونگ لیزر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر جناب ہو روہونگ شامل تھے۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190812/2547070-1

Latest from Blog