ماڈل سٹیزن شپ کے تحت انویسٹمنٹ پروگرام فنڈز کے ذریعے ڈومینیکا میں تبدیل شدہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ

لندن، 16 اگست، 2019/پی آر نیوز وائر/– کامن ویلتھ آف ڈومینیکا اپنے بین الاقوامی پروگرام سٹیزن شپ بذریعہ سرمایہ کاری (سی بی آئی) کے ذریعے بین الاقوامی شہرت کے حامل افراد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے، جس کی بدولت اس کیریبین جزیرے میں ایک قابل ذکر تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ اپنے سالانہ بجٹ سے خطاب کے دوران ، ڈومینیکا کے وزیر اعظم روزویلٹ اسکرٹ نے بتایا کہ سی بی آئی پروگرام کے زیر انتظام متوقع منصوبوں میں سے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر ہے۔ حکومت نے جزوی طور پر جزیرے کے سی بی آئی پروگرام سے حاصل ہونے والی فنڈنگ کے ساتھ عالمی بینک (ورلڈ بینک) سے تکنیکی مدد حاصل کی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_i30jan4l/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

دو عشروں کے دوران ڈومینیکا نے انتہائی آزمودہ کار سرمایہ کاروں اور ان کے اہل خانہ کو معاشی شراکت کے ذریعہ اپنی شہریت حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔ شہریت کے لیے کامیاب ہونے والے درخواست دہندگان کئی فوائد حاصل کرتے ہیں، جس میں تقریبا 140 مقامات تک عالمی سطح پر اضافی نقل و حرکت، کاروباری امکانات میں اضافہ ، جسمانی حفاظت اورمالی تحفظ شامل ہے۔ لازمی ذاتی رہائش گاہ کی قلت کے باوجود، جزیرے کے معاشی شہریوں کو ڈومینیکا کی عالمی برادری کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، یہ ایک ایسا تصور ہے جو زمین کی سرحدوں سے بالاتر ہے ۔

ڈومینیکا کے مالیاتی انتظام کو بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی مثبت تاثرات موصول ہوئے ہیں جس میں ورلڈبینک، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور کیریبین ڈویلپمنٹ بینک شامل ہیں۔ ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم اسکرٹ نے کہا کہ “کیربیین میں، ڈومینیکا ایک ماڈل ہے”۔ مزید یہ کہ سی بی آئی نے جزیرے کی ماحول دوست سیاحت کی پیش کش اور اس کے رہائشیوں کے ذریعہ معاش میں بہت تعاون کیا ہے جس کے نتیجے میں یہ اپنے معاشی شہریوں کے لئے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم اسکرٹ نے ذکر کیا کہ فائیو سٹار ہوٹل، بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور کروز ویلیج کی ایک بڑی تعداد کے قیام کے ساتھ ڈومینیکا کی اپنی سیاحتی صنعت میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔

ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس انتخاب کرنے کے لئے دو راستے ہیں: اکنامک ڈائیورسیفکیشن فنڈ (ای ڈی ایف) میں شراکت یا منتخب رئیل اسٹیٹ میں خریداری۔ ای ڈی ایف خاص طور پر واحد درخواست دہندگان میں مقبول ہے جیسے کہ اس میں 100,000 امریکی ڈالر کی آسان یک وقتی شراکت درکار ہوتی ہے۔ متبادل صورت میں، غیر منقولہ جائیداد کے اختیارات میں بین الاقوامی سطح پر برانڈڈ ریزورٹ اور لگژری بوتیک ہوٹلوں کے حصص میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

ڈومینیکا کے سی بی آئی پروگرام کو گذشتہ دو سی بی آئی انڈیکس رپورٹوں میں اقتصادی شہریت کے لئے دنیا کی بہترین پیش کش کے طور پر سراہا گیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے پروفیشنل ویلتھ مینجمنٹ میگزین کے ماہرین نے سرمایہ کاری امیگریشن انڈسٹری میں سستی، تصدیق شدہ جانچ کے معیار اور کارکردگی کو ڈومینیکا کی قیادت کی کلیدی وجوہات کے طور پر پیش کیا ہے۔ اہل درخواست دہندگان کی کارروائی میں چار ماہ یا اس سے کم وقت درکار ہوتا ہے، بشرطیکہ مہیا کی گئی تمام معلومات کی جانچ پڑتال اور دیگر ضروری اقدامات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوجائیں۔

تصویر:https://mma.prnewswire.com/media/961301/Dominica_CBI.jpg

رابطہ: pr@csglobalpartners.com
www.csglobalpartners.com

Latest from Blog