‫جی ایم ایس سمارٹ ٹیلی کام نیپال کا خصوصی شراکت دار بن کرنیپال میں اپنی مارکیٹ کا56% احاطہ کرچکا ہے، اے 2 پی/پی2پی اور پی 2 اے (A2P/P2P & P2A) میسجنگ کے لیے اہم ترین سروسز فراہم کر رہا ہے

بار، سوئٹزرلینڈ ، 29 اگست 2019/پی آرنیوزوائر/– گلوبل میسج سروسز نیپال کی مارکیٹ میں پھیل رہی ہے، سمارٹ ٹیلی کام نیپال کے ساتھ خصوصی شراکت کا اعلان کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے جس نے جنوبی ایشیاء میں جی ایم ایس کی موجودگی کو فروغ دیا ہے۔ جی ایم ایس نے آپریٹر کے لیے براہ راست اہم ترین پی 2 اے (P2A)، اے 2 پی (A2P) اور پی2پی(P2P) کا آغاز کیا ہے۔ سمارٹ ٹیلی کام نیپال ملک کے مجموعی 3 قومی آپریٹرز میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جی ایم ایس نیپال کی مارکیٹ کا مجموعی طور پر 56% احاطہ کرچکا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_wjkczxym/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے ، جی ایم ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر اوری ماکرینکو کا کہنا تھا کہ “سمارٹ ٹیلی کام نیپال کے ساتھ خصوصی شراکت داری قائم کرنا جنوبی ایشیا کی منڈیوں میں جی ایم ایس کو پھیلانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اب نیپالی مارکیٹ کا 56% حصے کا احاطہ کرتے ہوئے جی ایم ایس اپنے شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ کاروبار کرنے اور محصولات میں اضافے کے نئے مواقع دریافت کرنے میں انھیں مدد دینے کا خواہشمند ہے۔”

ایک مرکز کے طور پرجی ایم ایس سمارٹ ٹیلی کام نیپال کو تمام غیر معمولی سرگرمیوں کی اطلاع دیتے ہوئے وہاں سے گزرنے والی ٹریفک کی مستقل نگرانی کی خدمات فراہم کرتا ہے اور اس سے اسپام بلاکنگ، فشنگ کی کوششوں کو مسدود کرکے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ نتیجے کے طور پر ، صارفین کی اطمینان میں اضافہ اور خدشات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ، جبکہ مرکزی بنیادی خدمات کے آپریٹر کے سرمائے اور آپریشنل اخراجات میں کمی کو یقینی بناتا ہے۔

سمارٹ ٹیلی کام نیپال کے چیف کمرشل آفیسر جناب محمد قمرالزمان شیخ نے جی ایم ایس کے ساتھ تعاون پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ایک خصوصی پارٹنر کی حیثیت سے جی ایم ایس کا ہونا ہمیں بے حد فائدہ پہنچاتا ہے کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا سارا ٹریفک ایک ہی مرکز کے ذریعہ سنبھالا جارہا ہے، اس طرح ترسیل کے مستقل معیار کو بھی یہ یقینی بناتا ہے۔ اس نئی شراکت داری کے ساتھ ، ہماری توثیق اور بین الاقوامی ایس ایم ایس سروس دنیا کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے مساوی ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری صارفین کے بہترین تجربے کو یقینی بنائے گی اور ہماری آمدنی کو ایک اونچے مقام تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی سمارٹ ٹیلی کام نیپال پوری دنیا میں بغیر کسی رکاوٹ کے تمام اے 2 پی(A2P)، پی2پی(P2P) اور پی2اے ((P2A ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ ہم جی ایم ایس کے ساتھ بھرپور کاروباری شراکت کے منتظر ہیں۔”

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/884694/GMS_Logo.jpg

رابطہ: مارٹی روزین ماریہ
برانڈ کمیونیکیشن ڈویژن کی سربراہ
موبائل: 380955008493+ , 31645726022+
ای میل: m.martyrosian@gms-worldwide.com

Latest from Blog