چین کے سائیڈم بیسن میں گوجی بیری کی صنعت میں تیزی کا امکان

ژیننگ، چین،5 ستمبر، 2019/ ژنہوا۔ ایشیانیٹ/– حال ہی میں چین کے صوبہ چنگھائی کے، ہیگزی منگولین تبت کے خودمختار علاقے ڈیلنگھا میں دوسرے قائدم سے افزودہ اور نامیاتی گویجی فورم کو شان و شوکت کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

نامیاتی سیلینیم سے افزودہ گوجی بیری کے بارے میں حال ہی میں منعقد ہونے والی سمٹ میں شامل ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ شمال مغربی چین کے صوبہ چنگھائی میں سائیڈم بیسن میں واقع گوجی بیری (جسے چینی وولف بیری کے نام سے جانا جاتا ہے) کی صنعت میں قیمتوں میں ردوبدل کے ساتھ تیزی کا امکان ہے۔

جیساکہ چین میں گوجی بیری کے پودے لگانے والا دوسرا سب سے وسیع علاقہ ہے اسی طرح گوجی بیری کے پودوں والا دنیا کا بلند ترین مقام سائیڈم بیسن ہے جس میں بیشتر چنگھائی کے ہیگزی منگولین اور تبت کا خودمختارعلاقہ ہے جو سورج کی ضروری روشنی، دن اور رات کے درمیانی درجہ حرارت کا واضح فرق اور سیلینیم سے بھرپور مٹی کا حامل ہے جوکہ عمدہ گوجی بیری کی پیداوار کے لیے مثالی ہے۔

ژنہوا – سائیڈم گوجی بیری پرائز انڈیکس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2015 سے پہلے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں سائیڈم بیسن میں گوجی بیری کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ سے گوجی بیری کی فراہمی بڑھی اور قیمتوں میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہوئی۔

صوبہ چنگھائی کے ہیگزی منگولین اور تبت کے خودمختارعلاقہ کی حکومت کے مطابق تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی حکومت نے سازگار پالیسیاں متعارف کروائیں اور ژنہوا نیوز ایجنسی کی چائنا اکنامک انفارمیشن سروس (سی ای آئی ایس) کے ساتھ مشترکہ طور پر ژنہوا – سائیڈم گوجی بیری پرائز انڈیکس کا آغاز کیا اور اور برآمدات، برانڈ بلڈنگ اور گوجی بیری کے معیار اور حفاظت وغیرہ کے حوالے سے متعلقہ علاقے اور زون قائم کرے۔

غور و فکر کے 3 سے 5 سال بعد 2019 میں بیسن میں گوجی بیریس کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور امسال فصل کے موسم میں بہتر نتائج حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہیگزی منگولین اور تبت کے خودمختارعلاقے میں گوجی بیری کے پودے لگانے کا رقبہ 500,000 ایم یو (تقریبا33,333.33ہیکٹر) کے قریب ہے ، خشک میوہ جات کی کل پیداوار80,000 میٹرک ٹنس (ٹنس) سے زیادہ ہے اور پیداوار کی قیمت2.416 بلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے اور اس میں 2008 کے مقابلے میں بالترتیب 55، 171 اور 73 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ذریعہ: سی پی سی ہیگزی منگولین تبت کے خود مختار علاقے کی کمیٹی کا شعبہ تشہیر

Latest from Blog