‫تیانجن بنہائی نیو ایریا شمالی چین میں سمندر کے لئے نیا گیٹ وے تعمیر کر رہا ہے

تیانجن، چین، 23 ستمبر 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– ژیانگن نیو ایریا کے لیے تیانجن پورٹ کے گرین چینل کے افتتاح کے ساتھ تیانجن پورٹ گروپ کے ژیانگن سروس سینٹر کا افتتاح بھی 21 اگست کو ہوا۔ ربڑ کی مصنوعات سے بھرے ہوئے بیس کنٹینر پر مشتمل قافلہ اس روز ژیانگن نیو ایریا کے اہم علاقے سے تیانجن پورٹ کی جانب روانہ ہوا جس کے ساتھ ہی بیجنگ-تیانجن-ہیبی ریجن کی مربوط ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیاہے ۔

A drone view of the container terminals at the Tianjin Port

تیانجن پورٹ نے ژیانگن نیو ایریا کے قیام کے بعد سے سروس پلیٹ فارم اور ژیانگن نیو ایریا کے سمندری گیٹ وے کی تعمیر پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ژیانگن نیو ایریا کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو پورا کرنے کے لئے اپنے تمام عالمی وسائل کا بھر پور استعمال کیا ہے۔

اب یہاں ایک فرنٹ اینڈ سروس پلیٹ فارم موجود ہے جس میں تیانجن پورٹ گروپ کا ژیانگن سروس سینٹر اور باؤڈنگ ، شینگ فینگ اور باگو میں تین لاجسٹک سروس نوڈس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ژیانگن نیو ایریا کے درآمدی اور برآمدی سامان کو گرین راہداری فراہم کرنے کے لئے بندرگاہ کنٹینر ٹرمینلز اور تیانجن انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ شپنگ سروس سینٹر میں خصوصی راہداریاں اور کھڑکیاں قائم کی گئیں ہیں۔

تیانجن پورٹ گروپ سے وابستہ افراد نے گرین چینل کے تین ہیبی فرموں کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت تمام پارٹیاں غیر ضروری ہائیڈروس بندرگاہوں کے تعاون کو وسعت دینے کے لئے سمارٹ تیانجن پورٹ کی تعمیر پر کام کریں گی، ہیبی ریجنل ہیڈ کوارٹر کے ساتھ تیانجن پورٹ کے اندرون ملک مارکیٹنگ نیٹ ورک کے ایک جدید لاجسٹک چینل کی تشکیل کے لیے کام کریں گے جب کہ موثر، درست اور آسان باہمی رابطے کی ضرورت کا احساس کریں گے، اور ژیانگن نیو ایریا کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، لوگوں کی معاشی ضروریات اور کلیدی منصوبوں کے لئے بھرپور معاونت کی پیش کش کریں گے ۔

ذریعہ: میڈیا کنورجنس سینٹر ودتھ تیانجن بنہائی نیو ایریا

مسنلک تصویر کا لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=345681

Latest from Blog