‫2019 چائنہ پانجن رورل ریوٹیلائزیشن انڈسٹری ایکسپو شمال مشرق چین میں منعقد ہوئی

پانجن،چین،24 ستمبر، 2019 / ژنہوا۔ایشیاء نیٹ/– 2019 چائنہ پانجن رورل ریوٹیلائزیشن انڈسٹری ایکسپو 23 ستمبر کو شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر پانجن میں منعقد ہوئی۔ نمائش میں مجموعی طور پر 515 ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو پیش کیا گیا جن کے ساتھ اس نے کافی توجہ حاصل کی۔ چین کی دیہی علاقوں کی بحالی ایک ابھرتی ہوئی صنعت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

2019 China Panjin Rural Revitalization Industry Expo Held in N.E.China

اس نمائش نے تقریبا30,000 مربع میٹر پر محیط رقبے کا احاطہ کیا جس میں انڈور نمائش کے لیے10,000 مربع میٹر اور آؤٹ ڈور نمائش کا رقبہ 20,000 مربع میٹر رکھا گیا تھا۔ نمائش کے تینوں دن کے دوران اس میں شہر کی خوبصورت دیہی تعمیراتی کامیابیوں ، دیہی سیاحت کی صنعت جس میں اعلی درجے کی زرعی مصنوعات ، سمارٹ زراعت ، جدید زرعی سامان اور دیگر شعبوں پر توجہ دی گئی جبکہ نمائش میں تقریبا 100 اقسام کے نمائشی پروجیکٹس بھی رکھے گئے تھے۔

پانجن جنوب وسطی صوبہ لیاؤننگ میں واقع ہے جسے پیٹرو کیمیکل شہر ، ماحولیاتی زراعت کا شہر اور سیاحت کا شہر کہا جاتا ہے۔ کئی سالوں کے دوران اس شہر نے قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ خوبصورت گاؤں کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کیاجس نے صوبہ لیاؤننگ اور یہاں تک کہ پورے ملک پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔ گذشتہ سال سے خوبصورت گاؤں کی تعمیر کی پائیدار ترقی کے لئے پانجن نے ریوٹیلائزیشن انڈسٹریل پارک تعمیر کرنا شروع کیا تھا۔

یہ نمائش صنعتی پارک میں پانجن میونسپل حکومت اور لیاؤننگ زرعی محکمہ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔ ” انڈسٹریل ریوٹیلائزیشن اور ماحولیاتی رہن سہن” کی تھیم کے ساتھ اس نمائش کا مقصد نئے آئیڈیاز ، نئی ٹیکنالوجی ، نئی مصنوعات اور نئے ماڈلز کے سلسلے میں دیہی بحالی کا ایک بے مثال پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔

چین میں زراعت ، دیہی علاقے اور کسان بنیادی مسائل ہیں جو مستقل طور پر قومی معیشت اور لوگوں کی روزی سے تعلق رکھتے ہیں۔

2017 کے آخر میں ملک نے دیہی صنعتوں اور کسانوں کے روزگار کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کے لئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دیہاتی مستقل طور پر اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں اور سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکیں دیہی حیات نو کی حکمت عملی کو فروغ دینا شروع کیا۔

دیہی حیات نو کی حکمت عملی کا نفاذ متعلقہ صنعتوں کے عروج کا ذریعہ بنا ہے اور اس نے صنعت کو ترقی یافتہ بنایا اور اس کو تیزی سے بڑھایا ہے۔ مضبوط پالیسی ماحول اور مارکیٹ میں بہت بڑی جگہ نے چین میں مقامی کاروباری اداروں کی ترقی کو فروغ دیااور بین الاقوامی صنعت کاروں کی توجہ کو بھی اپنی طرف راغب کیا ہے۔

اس ایکسپو میں شرکت کرنے والے کاروباری اداروں میں مقامی زرعی کاروباری ادارے جیسے کہ علی بابا کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، نیشنل ایگلریکلچرل انٹیلیجنٹ ایکیوپمنٹ انجینئرنگ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر ، ہان ہی روبوٹ ، اور جیفی یو اے وی شامل تھے جب کہ اسرائیل ، نیدرلینڈ اور جاپان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ انٹرپرائزز بھی ایکسپو کا حصہ تھے۔

ذریعہ: پانجن میونسپل گورنمنٹ

منسلک تصویر کا لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=345880

Latest from Blog