‫بیگو جی آئی ٹی ای ایکس 2019 میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو زندگی بخش دی

– سنگاپور پویلین کنٹری میں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے معروف انوویٹرز کے ساتھ شرکت

– ویڈیوز ایپلیکیشنز اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی میں نئی ایجادات پیش

دبئی، یو اے ای،8 اکتوبر،  2019 / پی آر نیوز وائر/– ایوویشنز سنگاپور سے تعلق رکھنے والی انٹرنیٹ کمپنی بیگو ، آئی ایم او اور بیگو لائیو جیسی مخصوص ویڈیو ایپلی کیشنز کی بنیادی کمپنی ہے جس نے ایم ای این اے ریجن میں روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہونے والی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی جدید صلاحیت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ جی آئی ٹی ای ایکس 2019 میں بیگو کی جانب سے اسکی تمام ایپیلیکشنز جیسے کہ چہرے کو جانچنے اور پہچاننے کے نظام کے ساتھ ساتھ اس کے مواد کے نظم و نسق کے نظام میں اے آئی کے قابل عمل ہونے کا عملی مظاہرہ پیش کیا جائے گا تاکہ اس خطے کے لاکھوں صارفین کو اعلی درجے کے معیار کے مواد کی پیش کش کی جاسکے۔

اس علاقے کے سب سے اہم ٹیکنالوجی ایونٹ جی آئی ٹی ای ایکس 2019 میں اے آئی کو ایک وسیع رجحانات میں سے ایک کے طور پرسمجھا جا رہا ہے۔ ‘دماغ اور ٹیکنالوجی کی معیشت کو ہم آہنگ’ کرنے کی تھیم کے تحت ٹیکنالوجی نمائش 2019 کا ایڈیشن ہر شعبے میں اے آئی کے وسیع اثرات کو نمایاں کرے گا اور اسے ‘تمام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کا بنیادی مرکز’ بتایا جائے گا۔

بیگو تفریحی اور انٹرایکٹو ویڈیو ایپلی کیشنز کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے جو ایم ای این اے ریجن میں مقبول ہے اور اس نے اپنی ٹیکنالوجی کے پورٹ فولیو کے بنیادی شعبوں میں اے آئی کو شامل کیا ہے جس میں نقش اور چہرے کی شناخت ، ویڈیو انٹیلیجنس ، اور وائس پروسیسنگ کے لئے اے آئی کور ٹیکنالوجی شامل ہے۔ بیگو کے کونٹنٹ مینجمنٹ میں اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے جس میں ایک ماہ میں 300 ملین سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز کی نگرانی کرنے کے لئے اور مزید جائزہ لینے کے لئے فلیگ ٹو ہیومن کا ایک اہم ٹول موجود ہے۔ مزید برآں بیگو کا اے آئی ٹول کافی تیز ہے اور اسے آسانی سے نئے پلیٹ فارم پر اپنی مرضی کے مطابق نافذ اور کسٹمائز کیا جاسکتا ہے۔

بیگو کے مشرق وسطی ، شمالی افریقہ اور یورپ کے منتظم اعلیٰ جیکسن لیو کا کہنا تھا کہ ” ہم اس سال جی آئی ٹی ای ایکس کا پہلی بار حصہ بننے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اور علاقائی ٹیکنالوجی کی صنعت کے ساتھ باہمی روابط ، خوشگوار تجربات اور مہارت کا اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔ میگا ٹرینڈز جیسے کہ اے آئی ہمارے دلوں اور کاروبار سے بہت قریب ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ مختلف شعبوں میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اے آئی کی ترقی کے نمایاں امکانات اور مواقع موجود ہیں۔ ہم ان تمام گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کونٹینٹ مینیج کرنے کے منتظر ہیں اس بنیاد پر کہ ہم جس ملک میں کام کرتے ہیں اسے قابل قبول اور دلکش سمجھا جاتا ہے “۔

بیگو ٹیکنالوجی نے اپنی اے آئی مہارت کے ساتھ پہلے ہی ایم ای این اے ریجن میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔ اس نے قاہرہ ، مصر میں 300 سے زائد افراد کو ملازمت دی ہے جہاں کہ عملے میں علاقائی مشمولات کے انتظام اور کوالٹی اشورینس کے لئے وقف افراد شامل ہیں جب کہ اس نے اردن کے عمان میں ایک نئے دفتر میں سرمایہ کاری کا اعلان اور ساتھ ہی 2019 میں اردن میں 50 اے آئی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

بیگو ٹیکنالوجی کے لیے سنگاپور کنٹری پویلین میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر نمائش سینٹر میں اسٹینڈ سی 26 ، ہال 1 کا وزٹ کریں۔

Latest from Blog