‫ریاض نمائش کے پہلے روز70,000 سے زیادہ لوگوں کی آمد اور 2 ملین سعودی ریال کے شکروں کی فروخت

ریاض، سعودی عرب، اکتوبر 13، 2019/پی آر نیوز وائر/– جمعہ کو ریاض میں شروع ہونے والی دوسری سعودی فیلکنز اور ہنٹنگ ایگزیبیشن کے پہلے دن 70,000 سے زیادہ لوگوں آمد ہوئی۔

افتتاحی دن میں فیلکن نمائش کنندگان اور نیلامیوں کے شعبے میں براہ راست فروخت کے ذریعہ شکروں کی فروخت 2 ملین سعودی ریال سے تجاوز کرگئی جس میں مختلف انواع کے 12 شکروں کی نمائش کی گئی تھی۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_kjyes945/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

سعودی فیلکنز کلب کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی پانچ روزہ نمائش کو دنیا بھر سے آنے والے فیلکن بریڈرز اور فیلکنری کے شوقین افراد کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جبکہ خواتین مہمانوں نے بھی نمائش کے مقام ریاض فرنٹ کا دورہ کیا۔

یہ خلیج اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

سعودی فیلکنز کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال کی نمائش میں منفرد ایونٹس، مختلف طرح کے سیکشنز اور متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ نمائش 36,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس میں 20 سے زائد ممالک کے نمائندے، 350 نمائش کنندگان اور 30 سے زائد خصوصی سیکشنز اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش میں فیلکن نمائش کنندگان ، ترمیم شدہ کاروں کی نمائش ، پلاسٹک آرٹس ، ڈارٹس شوٹنگ ، فوٹوگرافی اسٹوڈیو ، باز کی نیلامی وغیرہ کے سیکشنز شامل ہیں۔

نمائش کے موقع پر ورثہ اور ثقافت سے متعلق مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_huza0ejj/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

اس نمائش کے ذریعہ سعودی عرب، جو یونیسکو کی شکرہ کی نسل افزائی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، کا مقصد عوام کو سلطنت کے ورثہ سے روشناس کرنا اور آئندہ نسلوں کو شکرہ بازی کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ شکرہ کے شکار اور افزائش کے شوق کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

یہ نمائش جو ریاض سیزن ایونٹس کا حصہ ہے دوپہر سے شروع ہو کرآدھی رات تک جاری رہتی ہے۔

پچھلے سال سعودی شکروں اور شکار کی پہلی نمائش نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1010002/2nd_Saudi_Falcons_Hunting_Exhibition.jpg
تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1010001/2nd_Saudi_Falcons_Hunting_Exhibition.jpg

رابطہ: باھا فطرے
530009586-(0) 966+

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *