فالتوکیسلوسینماٹوگرافی سامان نیلامی کے لئے تیار

  • ٹائیگر گروپ، ہلکو انڈسٹریل فالتو کیمرے، لینسز، دیگر سامان براہ راست/آن لائن نیلامی ویب کاسٹ میں فروخت کررہا ہے کیونکہ سنیماٹوگرافی ایکوئپمنٹ رینٹل کمپنی نے حصول کے بعد انوینٹرییزکوکم کردیا ہے

لاس اینجلس، 14 اکتوبر، 2019/پی آر نیوزیوائر/- ٹائگر گروپ، ہلکو انڈسٹریل کے تعاون سے اس ماہ اعلی معیار کا فالتو سینماٹوگرافی سامان جو کہ کیسلو کیمرا، شمالی امریکہ کی سب سے بڑی اے وی رینٹل کمپنی، کے رواں کاموں سے زائد ہے کے لئے براہ راست/ آن لائن نیلامی ویب کاسٹ کر رہا ہے۔

24 اکتوبر کی پیش کش کو کیسلو کے پچھلے کلیرمونٹ کیمرا کے حصول کے بعد فاضل انوینٹری کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان اثاثوں میں ڈیجیٹل کیمرے بمع تمام لوازمات، پرائم اور زوم لینسز، ٹیلی فوٹو اور اسپیشلیٹی لینسز، فالو فوکس کٹس، ہیڈز، مانیٹرز اور میڈیا شامل ہیں۔ اس فروخت میں ٹفن کے 3,000 سے زیادہ فلٹرز بھی شامل ہیں۔

نیلامی کے لئے بولی کا آغاز 17 اکتوبر کو www.SoldTiger.com پر ہوگا اور تیزی سے اختتام پزیر ہوجائے گا، ہائبرڈ براہ راست / آن لائن، 24 اکتوبر کو صبح 10 بجے (پی ٹی) شروع ہوگا۔ سامان کا ایک آن سائٹ معائنہ، صرف طے شدہ ملاقات کے ذریعے، گلینڈیل، کیلیفورنیا میں 23 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4:00 بجے (پی ٹی) تک ہوگا۔ ملاقات کے اہتمام کے لئے جوناتھن ہالیڈے، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، ٹائیگر کمرشل اینڈ انڈسٹریل،3993-367 (805) یا jholiday@tigergroup.com سے رابطہ کریں۔

ہالیڈے کہتے ہیں، “ایسا شاذ و نادِر ہی ہوتا ہے کہ بہت سارے اعلی معیار کے کیمرے لوازمات کے ساتھ نیلامی کے لئے دستیاب ہوں۔ “رینٹل کمپنیوں، اسٹوڈیوز، پروڈکشن کمپنیوں، اور آزاد پروڈیوسروں کو انڈسٹری کی معروف ترین رینٹل کمپنیوں میں سے ایک کمپنی سے مارکیٹ سے کم قیمتوں پر بہترین حالت میں سامان خریدنے کا نادر موقع ملے گا۔”

فروخت میں نمایاں کیے جانے والے سرکردہ مینوفیکچررز میں ایری، ریڈ، سونی، ٹرانس وڈیو، ٹی وی لوجک، اینجینیکس، کوک، نیکون، نیکور، زئیس، کینن، فیوجینن، ٹفن، شنائیڈر، بزوکا، پیئرسن، ٹِلٹا اور پیرالنکس شامل ہیں۔

فروخت میں پیش کیے جانے والے اثاثوں سے متعلق مکمل معلومات کے لئے soldtiger.comپر جائیں۔

Latest from Blog