‫پہلا دبئی انٹرنیشنل وئپ ایکسپو مارچ 2020 کو منعقد ہوگا

دبئی، متحدہ عرب امارات، 15 اکتوبر، 2019/پی آر نیوز وائر/– ویپ ایکسپو کے آرگنائزر وائے جوئے نے آج اعلان کیا ہے کہ پہلا دبئی انٹرنیشنل ویپ ایکسپو (“دی ایکسپو”) 18 سے 20 مارچ 2020 کو انٹر کونٹینیٹل، البادیا، دبئی فیسٹیول سٹی کے تحت فیسٹیول ارینا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایکسپو 18 سے 19 مارچ تک کاروباری گروپوں کے لئے مخصوص ہوگا جب کہ 20 مارچ کو صارفین کے لئے کھولا جائے گا۔

دنیا بھر سے 120 سے زیادہ برانڈز بشمول اسموک (SMOK)، ہینگسین (HANGSEN)، اننوکین (INNOKIN)، اسموڈس(ASMODUS)، آئی وی جی، جسٹ فوگ (JUST FOG) اور مشرق وسطی کے مقامی تقسیم کاروں کی ایکسپو میں شرکت متوقع ہے۔ ویپنگ صنعت کے خریدار ، نمائش کنندگان اور پیشہ ور افراد ، یا صنعت میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فرد یا گروہ کے ایکسپو میں شرکت کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایکسپو کے آرگنائزر ٹیری ہو جو کہ چین کے پہلے ویپ ایکسپو کے آرگنائرز بھی رہ چکے ہیں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک واپنگ انڈسٹری کے لئے جلد ہی ایک اور سنہری دور کا مشاہدہ کریں گے، کیونکہ خطے میں الیکٹرانک تمباکو نوشی آلات کی فروخت اور استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے لیے تیار معیارات کے ایک نئے سیٹ کے طور پر ایمریٹس اتھارٹی فور سٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی(ای ایس ایم اے) اپریل کے وسط سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

ٹیری کا کہنا تھا کہ ” ای ایس ایم اے کے ذریعہ جاری کردہ نئے ضابطے کا مطلب ہے کہ جب تک وہ نئے معیارات پر پورا اترتے ہیں ، مینوفیکچررز ، تھوک فروشوں اور خوردہ فروشوں کو ملک میں اب ویپنگ مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ” ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ مشرق وسطی کے علاقے میں لوگ ویپنگ میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ میرے خیال میں اب اس نئی مارکیٹ کا احاطہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ”

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسپو کا مقصد مشرق وسطی کے علاقوں کے صارفین کے لیے ویپنگ مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے مزید معروف برانڈز کو متعارف کرانا، اس نئی مارکیٹ کو تلاش کرنے اور سمجھنے کے لئے مزید برانڈز کے لئے پل بننا اور عوام کو ویپنگ کی صنعت کے بارے میں مزید آگاہی دینے کے لیے ایک مواصلاتی پلیٹ فارم قائم کرناہے۔

لہذا مارچ 2020 میں ایکسپو کے دوران زیادہ بحث و مباحثے اور مواصلات کی حوصلہ افزائی کے لئے ویپ سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سمٹ میں عوامی تحفظ اور صحت ، مصنوعات کی ترقی ، اور مارکیٹ کے تجزیے ، قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کے موضوع پر اہم تقاریر کی جائیں گی۔ مذکورہ موضوعات پر تقریرکرنے میں دلچسپی رکھنے والے پیشہ ور افراد کا خیر مقدم کرتے ہیں جو مزید تفصیلات کے لئے ٹیری سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم وزٹ کیجیے: www.dbvape.com

Latest from Blog