تیانجن بنہائی نیو ایریا نے انتظامی خدمات کی کارکردگی میں بہتری لانے کے عمل کو تیز کردیا

تیانجن، چین، 17 اکتوبر، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– تیانجن بنہائی نیوایریا میں زمین استعمال کرنےکے حقوق کے لئے بولی لگانے سے لیکر پروجیکٹ پلاننگ پرمٹ حاصل کرنے اور پھر تعمیر شروع کرنے کے لئے تعمیراتی پرمٹ حاصل کرنے کے عمل میں کتنا وقت لگے گا ؟

ایک درخواست دہندہ کا بنہائی نیو ایریا کے انتظامی خدمت کے ہال میں کہنا تھا کہ “مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ کام صرف 35 کاروباری دنوں میں ختم ہوجائے گا”۔ چوں کہ انتظامی خدمات کا دفتر کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں جاننے کے بعد پورے عمل میں معاون خدمات فراہم کرتا ہے اور عمل کو آسان بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کر رہا ہے جس کے باعث جانچ پڑتال اور منظوری کا عمل انتہائی موثر اور تیز ہے۔ اس میں متوازی اقدامات کرتے ہوئے جانچ پڑتال اور منظوری کے وقت میں بھی بہت حد تک کمی لانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس کیس میں ایپلیکیشن آئٹمز اور مٹیریل، لنکس، لائنسز اور وقت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی دیگر کوششیں بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پرزمین کے لین دین کی تصدیق زمین کی منظوری کے طریقہ کار کو منظوری کے بجائے حوالے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ دریں اثنا سندیافتہ انٹرپرائزز کام کی جانچ پڑتال اور منظوری کے طریقہ کار کے ذریعے تعمیراتی پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

2019 کے اوائل میں بِنہائی نیو ایریا کا انتظامی خدمات کا دفتر کا باضابطہ طور پر کھولا گیا جو متعدد امور بشمول انتظامی منظوری اور کاروباری ماحول میں بہتری کے اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔ اس انتظامی خدمات کو پچھلی معیاری جانچ پڑتال اور منظوری کے طریقہ کار سے زیادہ آسان اور کاروباری اداروں کے لئے زیادہ سہل، صارف دوست اور معیاری خدمات میں منتقلی میں مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس سال کے شروع میں تیانجن نے بنہائی نیو ایریا کو مجموعی طور پر میونسپل پاور کےغیرمعمولی 597 آئٹمز تفویض کیے۔ بلدیہ کی معاشی ترقی کے سر فہرست انجن کے طور پر بنہائی نیو ایریا نے نئی صورتحال ، نئی صنعتوں ، نئی کاروباری شکلوں اور نئے طریقوں کی ترقی کے سبب پیدا ہونے والے معاملات کو مقامی حالات کے ساتھ جوڑ کر اور ان کے عملی اور خصوصی طور پر بنائے گئےحل تلاش کرکے ان سے نمٹا ہے۔ اس نے پاور ڈیلیگیشن کی آخری مشکل ترین رکاوٹ کو دور کردیا ہے اور گھر گھر خدمات کی حقیقت کا احساس کیا ہے ۔

ذریعہ: میڈیا کنورجنس سینٹر ودھ تیانجن بنہائی نیو ایریا

Latest from Blog